Tag: south waziristan

  • جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتا ہو گئے

    جنوبی وزیرستان سے 7 پولیس اہلکار لاپتا ہو گئے

    جنوبی وزیرستان: تھانہ لدھا اور سروکئی کے 7 پولیس اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے تھانہ لدھا اور سروکئی کے سات پولیس اہلکاروں کو ممکنہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں گشت کے دوران لاپتا ہوئے، جن میں انصاف، عابد اور اسماعیل شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے 4 اہلکار لاپتا ہوئے ہیں جن میں ایس آئی عبدالخالق، سپاہی عرفان اللہ، حبیب اللہ اور عمران شامل ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری ہے، کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


    شراب و اسلحہ برآمدگی کا کیس، علی امین کو بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع مل گیا


    دریں اثنا، ہنگو میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں، مقابلے کے دوران ڈی پی او اور ایس ایچ او بھی زخمی ہو گئے، ڈی پی او خالد خان کو فوری طورپر پشاور کے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    آئی جی کے پی نے بتایا آپریشن میں ڈی پی اوہنگو کو 3 گولیاں لگی ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال میں سرجری کے بعد ڈی پی او خالد خان کی حالت اب تسلی بخش ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    آر پی او کوہاٹ ریجن عباس مجید مروت نے بتایا کہ دوآبہ کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

    جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

    پشاور:جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی برمل رخمین دم توڑ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 3 جولائی 2025 کو جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین خان زخمی ہوگئے تھے۔

    تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی رخمین خان پشاور کے نجی اسپتال کئی روز زیرعلاج  کے بعد آج چل بسے ہیں، شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکردی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رخمین خان کے نماز جنازہ میں آئی جی کےپی پولیس ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی، اس موقعے پر آئی جی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس فورس کے حوصلےپست نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے افغان سرحد سے متصل علاقوں اور وزیرستان میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سرکاری افسران کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

    حالیہ عرصے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

    جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل کردیے۔

    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کے کارنامے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    جنوبی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12اور13اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

    خارجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 6 خارجی مارے گئے جبکہ پاک فوج کا علاقے میں خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں 10 ایف آئی اے سرحدی چوکیاں قائم

    بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں 10 ایف آئی اے سرحدی چوکیاں قائم

    اسلام آباد: بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں 10 ایف آئی اے سرحدی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں سرحدی علاقوں سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے ایف آئی اے نے 10 سرحدی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔

    سرحدی چوکیوں سے متعلق ایک رپورٹ بھی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے، ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام چوکیوں کی حدود کا تعین اور ایریا بھی ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔

    یہ چوکیاں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کو بارڈر ہی پر روکیں گی، یہ چوکیاں قلعہ سیف اللہ، کیچ، گوادر، جنوبی وزیرستان میں قائم کی گئی ہیں، میران شاہ، کُرم، چاغی، میں بھی ایک ایک چوکی بنائی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام چوکیاں وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ قائم کی گئی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں دو شہید فوجیوں کی نماز جنازہ اور تدفین

    جنوبی وزیرستان میں دو شہید فوجیوں کی نماز جنازہ اور تدفین

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، دونوں شہداء کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لانس نائیک شعیب علی اورسپاہی رفیع اللہ کی نماز جنازہ وانا میں ادا کی گئی۔25 سالہ شعیب کا تعلق پارہ چنارجبکہ 22 سالہ رفیع اللہ کا لکی مروت سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی افسران،جوانوں، سول حکام اورشہریوں نے شرکت کی۔دونوں شہداء کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    واقعے میں 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی، اور22 سالہ سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،  شہداء نے سوگواران میں بیوائوں اور والدین کو غمگسار چھوڑا ہے۔

  • زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ میں لائنس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

  • دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید دو سپاہی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید دو سپاہی فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    راولپنڈی : گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی افضل خان شہید کی نمازجنازہ بدرگاہ مردان میں ادا کی گئی جبکہ سپاہی عمران اللہ شہید کی نمازجنازہ سرائے سرباجوڑ میں ادا کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں سپاہی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

    شہداء کی نمازجنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ فوجی، شہیدوں کے اہل خانہ اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، مسلح افواج امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گی۔

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں سے جھڑپ، دو جوان شہید ،2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاور معصوم شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید حملہ آور ہلاک

    جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید حملہ آور ہلاک

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے خبر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد فورسز اور بےگناہ شہریوں پرحملوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 3ہفتوں سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا جن میں ایک میجر سمیت ایک درجن سے زیادہ اہلکارشہادت پا چکے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں درجن سے زیادہ حملہ آور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، سپاہی شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان دتی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں25سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔