Tag: south waziristan

  • دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ، ایک فوجی جوان زخمی

    دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ، ایک فوجی جوان زخمی

    راولپنڈی : دہشت گردوں نے سرحد پار سے جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروٹی میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، 4قبائلی عمائدین جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، 4قبائلی عمائدین جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: فائرنگ سے چار قبائلی عمائدین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے شک توئی میں چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ ایک جر گے کے اختتام پر پیش آیا، جب قبائلی عمائدین جرگے سے واپسی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے۔

    راستے میں نامعلوم افراد نے جواد، اکبر خان، ولی خان اور انکے ایک ساتھی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

  • جنوبی وزیرستان: وانا میں  بم دھماکہ، پولیٹیکل محرر فاروق وزیر2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: وانا میں بم دھماکہ، پولیٹیکل محرر فاروق وزیر2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

    جنوبی وزیرستان: وانا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیٹیکل محرردوساتھیوں سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں پولیٹیکل محرر فاروق وزیر کی گاڑی آگئی، جس کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر فاروق وزیر دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے واقعے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

    وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک سے دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کا اعادہ بھی کیا۔

  • قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    قبائلی آپریشن متاثرہ 22ہزار318خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی

    خیبرایجنسی: شمالی جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن متاثرہ بائیس ہزار سے زائد خاندان آبائی علاقوں کو واپس چلےگئے۔

    قبائلی آپریشن متاثرین خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری کامیاب آپریشنز کے بعد بائیس ہزار تین سو اٹھارہ خاندان گھروں کو واپس چلے گئے۔

    ان میں سے انیس ہزارچارسو چونسٹھ خاندانوں کواے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

    خیبرآپریشن ون اور ٹو کے سترہ ہزارتین سو انتیس خاندانوں نے خیبر ایجنسی میں دوبارہ گھرآباد کرلئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کے چار ہزار سات سو نواسی اور جنوبی وزرستان کےدوسوخاندان بھی آبائی علاقوں کارخ کرچکے ہیں۔

    سرکاری حکام کےمطابق جنوبی وزیرستان جانے والےافراد کو ڈھائی ہزار سم کارڈ بھی دیئے گئے ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان:متاثرین واپسی کے12ویں مرحلے کا آج سےآغاز

    جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا بارہواں مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی گئی ہے، آٹھ ہزار خاندانوں کو واپسی کےلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروے کئی اور سراروغہ کے چودہ دیہات کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ متاثرین جنوبی وزیرستان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اس مرحلہ میں آٹھ ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، واپس جانیوالے متاثرین کو پینتیس ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادائیگی کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائینگی۔

    اس سے قبل گیارہ ہزار نو سو چوبیس خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔