اسپین میں تاریخی مسجد قرطبہ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز کے فوری ردِعمل کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قرطبہ کی میئر جوزا مارا بلیڈو نے کہا کہ بروقت مداخلت سے ایک تباہی کو ٹال دیا گیا۔
A fire broke out in the historic mosque-turned-cathedral in Spain’s Cordoba on August 8, but the monument was saved after firefighters quickly extinguished the blaze, the city’s mayor said.
Local media reported that the fire was caused by a machine catching alight in one of the… pic.twitter.com/wFD57OoJOz
— TRT World (@trtworld) August 9, 2025
ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسجد میں آگ فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
واضح رہے کہ جامع مسجد قرطبہ کو 8 ویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا، اسپین پر مسلمانوں کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس مسجد میں 16ویں صدی میں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا تھا، اس مسجد کو اسپین میں مسلمانوں کی شاندار فن تعمیر کا ایک نمونہ تصور کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس مسجد کو 1984ء میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے۔
ترکیہ: آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ رواں ہفتے ترکیہ میں تاریخی اہمیت کی حامل آیا صوفیہ مسجد میں پیش امام کی بروقت کارروائی کے باعث آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔