Tag: Spain wins

  • انگلینڈ کو شکست : اسپین نے یورو کپ 2024 جیت لیا

    انگلینڈ کو شکست : اسپین نے یورو کپ 2024 جیت لیا

    برلن : یورو کپ 2024 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسپین اور انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز تھا دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔

    یورپی چیمپیئن شپ میں اسپین کی طرف سے نیکو ولیمز اور میکیل اویار سبال نے گول اسکور کیے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے واحد گول کول پامر نے اسکور کیا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    فٹبال میچ میں 45 منٹ تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن کھیل کے 46 ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے نیکو ولیمز پہلا گول کرکے داد سمیٹی۔

    تاہم میچ کے 73ویں منٹ میں پانسہ پلٹا اور جواب میں انگلینڈ کے کھلاڑی کول پامر نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    England

    انگلینڈ کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ سکی اور کچھ دیر بعد ہی کھیل کے 90 ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی میکیل اویار سبال نے ایک اور گول جڑ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی بہترین کوشش کی لیکن اسپین کے کھلاڑیوں نے اسے زبردست انداز سے روک لیا۔

    اسپین

    اس فتح کے بعد اسپین سب سے زیادہ یعنی چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو کپ فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ شاندار کامیابی پر اسپین کے مداحوں نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔

  • دو ہزار پندرہ کی مس ورلڈ کا تاج ہسپانوی حسینہ لے اڑی

    دو ہزار پندرہ کی مس ورلڈ کا تاج ہسپانوی حسینہ لے اڑی

    بیجنگ: اسپین کی ماریہ رویو نے چائنہ میں ہونے والا عالمی مقابلہ حسن جیت لیا۔

    مس ورلڈ کا مقابلہ چین کے کراون گرینڈ تھیٹر میں ہوا، چائنہ میں ہونے والے مقابلہ حسن کی دوڑ میں دنیا بھر سے ایک سو چودہ حسینائیں شامل تھیں، لیکن اسپین کی خوبروحسینہ ماریہ رویو کے سرتاج سجا ۔

    ہسپانوی حسینہ کو سابقہ مس ورلڈ نے تاج پہنایا، تاج پوشی کی تقریب کو ایک ارب سے زیادہ ناظرین اور حاضرین نے دیکھا، مس ورلڈ دو ہراز پندرہ کی تاج پوشی کے وقت آنکھیں نم تھیں، ہاتھ کے اشارے سے چاہنے والوں کو شکریہ بھی کہا۔

     

    جیت کے بعد مس ورلڈ دو ہراز پندرہ ماریہ رویو نے کہا کہ میوزک سننا اور سفر کرنا ان کے مشاغل میں ہیں۔

    نو منتخب مس ورلڈ کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو انہیں یہاں ملے اور جو ان کے وطن میں ان کی فتح کے لئے دعاگو تھے ان سب کی محبت کےبغیر وہ یہ اعزاز کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتی تھیں۔

    مس کینیڈا اناستاسیا لن ویزا نا ملنے کے سبب مقابلے میں شریک ںہیں ہوسکیں اورمقابلے کی انتظامیہ بغیرکسی تنازعے کے مس ورلڈ منتخب کرنے میں کامیاب ہوگئی۔