Tag: Spain

  • چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

    میڈرڈ : چونسٹھ سالہ اسپینی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دے کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، دونوں بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی اسپین میں ایک چونسٹھ سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹروں نے زچہ اور بچے دونوں کو صحت مند قرار دیا ہے، خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اورایک لڑکی کو جنم دیا۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔

    women-new

    بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔

    woman-post-02

    ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔ مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے.

    اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک بھارتی خاتون دلجندر کور نے بھی انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔

  • لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    لیبیا: اسپین کے سفارت خانے کے باہر دھماکہ

    تریپولی: اسپین کی ایمبیسی کو باہرایک بم دھماکہ ہوا جس کو لیبیا میں غیر ملکی مشنزکو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسپین کے اخبار کے مطابق کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ جب سے لیبیا میں غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے زیادہ تر ممالک نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے جن میں اسپین بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جانے والی تصویر کے مطابق ایمبیسی کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی لیبیائی حکام کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل دولتِ اسلامیہ سے منسلک گروہ اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہیں ہیں۔

    گزشتہ اتوار کو بھی الشباب نامی گروہ نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو لیبیا کے ساحل پرقتل کردیا تھا۔

  • اسپین: شاگرد نے استاد کوقتل کردیا

    اسپین: شاگرد نے استاد کوقتل کردیا

    بارسلونا: نوجوان طالب علم کو پولیس نے ٹیچر کو قتل کرنے اور چار دیگر افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق جب اسکول ٹیچرکوتیزدھارآلے کے ذریعے قتل کیا گیا ہے۔

    مبینہ قاتل کی عمر 14 سال ہے اور اسے پولیس نے کیمپس سے گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے ترجمان کے مطابق چار مزید افراد زخمی ہوئے ہیں اورفی الحال حملے سے متعلق بہت سے باتیں واضح نہیں ہیں۔

  • پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں اسپین کے سفیر جاویئر کاربا جوسا نے کہا ہے کہ اسپین توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔

    اسلام آباد کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کاروبار کے لئے بہت پرکشش ہے۔

    ان کا مؤقف تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی ہے ۔

    وہ بھی اسپین کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ توانائی سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

  • اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    بارسلونا: اسپین میں ریاست کاتالونیا کی آزادی کے لیے لاکھوں افراد سرخ اور زرد لباس زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

    اسپین کے شہر بارسلونا میں لاکھوں افراد نے ریاست کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شامل لاکھوں شرکاء نے کاتا لونیا کے پرچم کی مناسبت سے پیلے اور سرخ رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

    مظاہرین نے علیحدگی اور ریفرنڈم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاتالونیا کے شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نو نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے۔

  • ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    میڈرڈ: ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا۔ اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ ایک سو ستاون کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ پہاڑ کے گردونواح میں ہونے والی طویل ریس میں سائیکلسٹ کو دشواری کا سامنا رہا۔

    اٹلی کے فیبیو آرو نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ اٹالین رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے سینتالیس منٹ اور سترہ سیکنڈز میں طے کیا۔

    اس کامیابی کے بعد فیبیو ریس لیڈر ایلبرٹو کونٹوڈور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایلبرٹو کونڈوڈور اکہتر گھنٹے اڑتیس منٹ اور سینتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

  • ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    بیلوراڈو: ٹور دی اسپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے جیت لیاہے اسپین کے ہی البرٹو کونٹاڈور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، بیلوراڈو سے ابریگون تک ریس کا تیرہواں مرحلہ ایک سو اٹھاسی اعشاریہ سات کلومیٹر مشتمل تھا۔

    دشوارگزارپھاڑی ٹریک پر سائیکلسٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے ہم وطن ڈینئیل مورینو اور نیدرلینڈ کے ویلکو کیلڈرمین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔

    ناوارو نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اکیس اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کیا۔ مورینو دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور کیلڈرمین تیسرے نمبر رہے۔ تیرہویں مرحلے کے بعد اسپین کے البرٹو کونٹاڈور کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

    کونٹاڈور اڑتالیس گھنٹے اننچاس منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔ ریس کے چودہویں مرحلے سائیکلسٹ کو دو سو اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔

  • اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ

    اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ

    میڈرڈ:تیرسے نہ تلوار سے اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ،ہزاروں منچلوں نے ٹماٹروں سے وار کرکے ایک دوسرے کو ٹماٹروں کی طرح سرخ کردیا۔

    ہرسال کی طرح اس بار بھی بیونول میں سجا ’ٹومٹینا‘ کا منفرد میلہ جس میں ہزاروں منچلوں نے ٹماٹروں کی دلچسپ جنگ میں حصہ لیا،میلے کےکچھ جنگجو ٹرکوں پر سوار ہوکر آئے،توکچھ ٹماٹروں سے لیس ہوکر پیدل ہی میدان میں اتر آئے اور پھر ایک دوسرے پر ٹماٹروں سے وار پر وار کیے ۔

    ٹماٹروں کی اس انوکھی جنگ میں نا صرف منچلے سرخ ٹماٹر کی طرح ہوئے لال بلکہ زمین نے بھی اوڑھ لی سرخ رنگ کی چادر،نا صرف اسپین بلکہ دنیا کے کونے کونے سے لوگوں نے اس منفرد میلے میں شرکت اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

    میلے کے شرکا کا کہناتھا کہ پہلے وہ مفت میں ٹماٹرکی جنگ میں شریک ہوکر ہلہ گلہ کیا کرتے تھے،اب انہوں دس یورو ٹومٹینا کی انتظامیہ کو ادا کرکے ٹماٹروں کی لڑائی سے لطف اندوز ہونا پڑتا ہے۔

  • انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    ورلڈ چیمپئین اسپین کے مارک مارکیوز نے امریکہ میں ہونے والی انڈین پولس موٹو جی پی جیت لی۔ مارک مارکیوز سترہ سال میں مسلسل دس موٹو جی پی ریس جیتنے والے پہلے رائڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انیس سو ستانوے میں آسٹریلوی رائڈر مک دوہان نے ایک سیزن میں دس ریس اپنے نام کی تھیں۔ انڈیانا سرکٹ پر بھی اسپینش رائڈر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رہا۔

    مارکیوز نے ستائیس لیپس پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ سات اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ مارکیوز کے ہم وطن جارج لورینزو دوسرے اور اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسرے نمبر پر رہے۔ جنرل ساؤنڈ چیمپئین شپ ٹیبل پر مارک مارکیوز دو سو پچاس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔۔ ادھر موٹو ٹو ریس میں فن لینڈ کے میکا کیلیو فاتح رہے۔ فن لینڈ رائڈر نے چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا