Tag: spanish

  • لندن:خواتین گینگ کا نسل پرستی کی بنیاد پرہسپانوی دوشیزہ پرتشدد

    لندن:خواتین گینگ کا نسل پرستی کی بنیاد پرہسپانوی دوشیزہ پرتشدد

    لندن: برطانیہ میں دوران سفر خواتین گینگ نے ٹرین میں انگلش نہ بولنے پر ہسپانوی دوشیزہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خواتین کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دیہاڑے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے 24 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تعصب کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ٹرین کے اندر اپنی ساتھی سے ہسپانوی زبان میں محوِ گفتگو تھی، کہ اچانک گینگ کی خواتین نے چلا کر ’انگلینڈ میں ہو، صرف انگلش بولو‘ کہتے ہوئے زدو کوب کرنا شروع کردیا۔

    برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرہ لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر ٹرین کے فرش پر گرا کر تشدد کیا تھا، تشدد کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کو سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور خواتین کی عمر 20 سے 25 سال تھی جن میں سے ایک نے کالی اور ایک نے براؤن جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب لندن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال حملے کے شواہد اکھٹے کررہی ہے اور عینی شاہدین سے بھی حملے کی تفصیلات لینے کی کوشش کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں:پولیس کی کم نفری برطانیہ میں پرتشدد واقعات میں اضافے کا باعث ہے: وزیر داخلہ


    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سے اب تک متعدد افراد کو فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات میں زخمی اور ہلاک کیا جاچکا ہے، پولیس نے کئی جرائم پیشہ افراد کو ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے کارروائی کررہی ہے۔

    دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

    اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

    میڈرڈ: اسپین کے شاہی خاندان میں جاری تنازعہ منظر عام پر آگیا، مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب کے موقع پر ملکہ اور ساس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھروں میں ساس بہو کے درمیان جھگڑے عام سی بات ہیں، لیکن اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئیں کہ جب شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ساس اور بہو نے بھرے مجمع میں بدتمیزی کی ۔

    شاہی خاندان سے تعلق رکھنی والی ملکہ ’لیتھی‘ اور ساس ’ملکہ صوفیا‘ اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ مذہبی تہوار ایسٹر کی ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کیمرے کی آنکھ نے قید کر لی۔

    اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے

    تقریب کے موقع پر پہلے تو ملکہ نے اپنی بیٹوں کو ساس سے دور رکھنے کی کوشش کی بعد ازاں اپنے مقصد میں ناکامی پر انہوں نے اپنی بیٹی ’انفانٹا‘ کو کان سے پکڑ کر سب کے سامنے سزا دینے کی کوشش کی۔

    علاوہ ازیں ملکہ نے فوٹوگرافر کو بھی اپنی بیٹیوں کی تصاویر کھینچنے سے منع کیا اور اس دوران متعدد بار خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی اور ساس ’صوفیا‘ نے جب ملکہ کی بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو اسے بھی جھٹک کر ہٹا دیا۔

    برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں حیرت انگیز حقائق

    دوسری جانب واقعے کے درعمل دیتے ہوئے مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہسپانوی لوگوں کے لیے یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، ملکہ کی جانب سے اس عمل سے لاکھوں لوگ ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن کے ہوٹل میں مہلک گیس خارج ہونے سے ہسپانوی سیّاح ہلاک

    لندن کے ہوٹل میں مہلک گیس خارج ہونے سے ہسپانوی سیّاح ہلاک

    لندن:مغربی لندن کے علاقے کنسنگٹن کے ایک ہوٹل میں کاربن مونوآکسائیڈ نامی مہلک گیس خارج ہونے سے ایک ہپسانوی سیّاح ہلاک ہوگیا‘ جبکہ ایک شخص نازک حالت میں اسپتال میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دوہپر 2 بجے کے قریب لندن کے علاقے کنسنگٹن کے مے فلاور نامی ہوٹل میں کاربن مونو آکسائیڈ نامی گیس کے اخراج سے ہوٹل میں قیام پذیر ہسپانوی سیّاحوں کی حالت خراب ہوگئی،ہنگامی خدمات سرانجام دینے والے عملے نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ہوٹل کو خالی کرالیا۔

    لندن فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ گیس کے اخراج کی وقت ایک ہسپانوی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اسی کمرے میں موجود ایک اور شخص جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے‘ اسے اتنہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ عملے کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے سانس لینے میں مدد کرنے والا سازو سامان پہن کر ہوٹل میں موجود گیس لائنوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتا ل کی۔ لندن فائر بریگیڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حفاظتی عملے نے گیس کی فراہمی کی لائن کو ہوٹل کی عمارت سے الگ کردیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے جسم میں بھاری مقدار میں کاربن مونوآکسائیڈ گیس بھر جانے کی وجہ سے اس شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مہلک گیس سے معمولی متاثر ہونے والے دیگر 29 افراد کوبحفاظت ہوٹل سے نکال لیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے اور اس وقت تک موت کی حتمی وجہ بیان نہیں کی جاسکتی ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا بغور جائزہ لیاجارہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ تاحال چیلیسی کےشبعہ برائے ماحولیاتی صحت نے اس واقعے پر کسی بھی قسم کی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔

    اسپین کے وزیر برائے خارجہ پالیسی کے ترجمان کا کہناہے کہ برطانوی قونصل خانہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہا ہےجبکہ ہوٹل انتظامیہ نے اس واقع پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ریسرچ کے لیے انٹارکٹیکا جانے والے ہسپانوی نیول کیپٹن کی پُراسرار موت

    ریسرچ کے لیے انٹارکٹیکا جانے والے ہسپانوی نیول کیپٹن کی پُراسرار موت

    اسپین: انٹار کٹیکا میں تحقیق کی غرض سے جانے والی سائنسی ٹیم کے ممبر اور ہسپانوی نیوی کے کیپٹن جیوئیر مونٹوجو پُر اسرار طور پر بحری جہاز سے سمندر میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹارکٹیکا میں ریسرچ کی غرض سے جانے والے بحری جہاز میں موجود سائنسی ٹیم کے ممبر جیوئیر مونٹوجو سمندر کی لہروں کی نذد ہو گئے، ان کی لاش کو چھ گھنٹے کی تلاش کے بعد سمندر کی گہرائیوں سے نکال لیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ارجنٹائن منتقل کردیا گا جہاں سے میت کو اسپین بھیج دیا جائے گا۔

    ہسپانوی نیوی حکام کا کہنا ہے کہ نیول کیپٹن کے جہاز سے سمندر میں گرنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم اس حوالے سے بحری جہاز میں موجود دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

    ہسپانوی کے نیوی کیپٹن کی جہاز میں غیر موجودگی کا پتہ ہسپانیہ کے جزیرے میں فوجی تنصیبات کے علاقے جین کارلوس میں پتہ چلا اور تلاش بسیار کے بعد ان کی لاش سمندر سے برآمد ہوئی۔

    انٹارکٹیکا بھیجے جانے والے بحری جہاز ’’ ہائپرڈڈز ‘‘ کو سمندری حیاتیاتی نظام کے تنوع کی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ بحری جہاز باقاعدگی سے اسپین کی فوجی تنصیبات کو ضروری سامان کی سپلائی بھی کرتا رہا ہے، اس اہم مشن پر بھیجے جانے والے بحری جہاز کے اہم رکن کی پُراسرار موت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں