Tag: speaker assembly

  • اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی چینی سفیر سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو

    اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی چینی سفیر سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو

    کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی، اس دوران سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی، باہمی گفتگو کے دوران پاک چین تعلقات بھی موضوع رہا۔

    اس موقع پر قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ امید ہے چین بلوچستان کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا، سی پیک منصوبہ خطے میں خوشحالی کی نوید ہے۔

    چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ملاقات میں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری اور صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ پاک چین مثالی دوستی ہمیشہ ہر امتحان پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

  • قومی اسمبلی کا16واں اجلاس اسپیکر کی زیرِ صدارت آج  ہوگا

    قومی اسمبلی کا16واں اجلاس اسپیکر کی زیرِ صدارت آج ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا سولواں اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت آج شام چار بجے ہوگا، اجلاس میں بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعہ اور تحریکِ انصاف کے جلسے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

    اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا، اجلاس میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں اضافے، بھارتی جارحیت، کوٹ رادھا کشن واقعہ اور چین کے ساتھ اربوں ڈالرز کےمعاہدوں سمیت دیگرایشوز زیربحث آئیں گے۔ ایوان میں تھرکی صورتحال اور بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر بھی بحث کی جائے گی، اہم امور پر قانون سازی بھی متوقع ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اس حوالے سے بھی اہم ہوگا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے تیس نومبر کو ریڈزون میں احتجاجی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تو دوسری طرف حکومت ریڈزون کو سیل کر رہی ہے، اس سے قبل جب تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک نے ریڈ زون پر دھاوا بولا تھا تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے نہ صرف حکومت کا ساتھ دیا تھا بلکہ ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی تھی۔

    ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف جلسہ کررہی ہے، قومی اسمبلی کیجانب سے اس پر سخت ردِ عمل متوقع ہے۔

  • خیرپور حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا، آغا سراج درانی

    خیرپور حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا، آغا سراج درانی

    کراچی:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے خیر پور ٹریفک حادثے کو انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ خیر پور میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ڈائی ورژن نہیں اور نہ ہی روشنی کا کوئی معقول انتطام ہے،جو حادثے کی اہم وجہ ہے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

      دوسری جانب صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے خیرپور حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماء حادثوں پر بھی سیاست کرتے ہیں، خیر پور کے المناک حادثے نے جہاں کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے وہیں شہری سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا بھی پردہ چاک کر دیا ہے۔

  • تحریک انصاف کے ایک اور رکن کا استعفی دینے سے انکار

    تحریک انصاف کے ایک اور رکن کا استعفی دینے سے انکار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سراج محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

    رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، سراج محمد کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تعدادچار ہو گئی، سیاسی بحران کے باعث پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا جس کے بعد استعفے اسپیکر کو جمع کرادئیے گئے تھے ۔

  • استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی کے25ارکان کی اسپیکرسےملاقات

    استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی کے25ارکان کی اسپیکرسےملاقات

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے پچیس ارکان اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے ڈپٹی اسپیکرسے ملاقات کی ہے، جبکہ عمران خان اوردیگرچارارکان پیش نہیں ہوئے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤن کا استعفوں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے، پی ٹی آئی کے پچیس ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے ڈپٹی اسپیکرسے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ارکان قومی اسمبلی سلیم الرحمان ، سراج خان، قیصرجمال اور شہریارآفریدی پیش نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ عمران خان کے استعفے کی تصدیق پوری پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

    پارلیمینٹ کے باہرتحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ حکومت نے وزارتوں کی لالچ دےکر ہمارے ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے نہ آنے پر تمام اراکین نے ڈپٹی سپیکر اور عملے کے سامنے استعفوں کی تصدیق کر دی ہے، استعفوں کی تصدیق ہمارا فرض تھا جو ہم نے پورا کر دیا۔

  • استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان آج اسپیکر کے سامنے پیش ہونگے

    استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان آج اسپیکر کے سامنے پیش ہونگے

    اسلام آباد:ارکانِ قومی اسمبلی آج اسپیکر ایاز صادق کےسامنے اپنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے جبکہ عمران خان پیش نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف نے طےکرلیا، حکومت یہ سمجھتی تھی کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے کوئی پیش نہیں ہوگا لیکن ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے، تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کے سامنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے، اراکین آج دو بجےاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    جن کی قیادت تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے، عمران خان کے بارے میں یہی فیصلہ ہوا ہے کہ وہ اسپیکر کے سامنےاپنے استعفے کی تصدیق نہیں کریں گے۔

    واضح رہے عمران خان متعدد بار جلسوں ریلیوں اور میڈیا کے سامنے اپنے استعفے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    گذشتہ روز خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سمیت ملتان سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں شامل تمام اراکین نے کثرت رائے سے استعفے دینے کے عمران خان کے فیصلے کی تائید کی، بعد ازاں اراکین عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرنے بنی گالا پہنچے جہاں حتمی مشاورت کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت پوری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں ڈٹ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    استعفوں سے متعلق فیصلوں کا اطلاق صرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اراکین پر ہوگا جبکہ عمران خان کل اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

  • کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نہ بیٹھے،آغا سراج درانی

    کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نہ بیٹھے،آغا سراج درانی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو مل کر بیٹھنا چاہیئے، معاملات بیٹھ کر ہی حل کیے جاسکتے ہے، دونوں جماعتوں غلط فہمی کا شکار ہے، میری کوشش رہے گی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نا بیٹھے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی نے کہا ہےکہ متحدہ اور پیپلز پارٹی چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں غیرجانبداری ہونی چاہیے، جب بھی غلط فہمی ہو تو مل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔

    آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوناچاہیے،ہمیں سندھ میں رہنا ہے، سندھ کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل آگیا ہے اگرترمیم کی ضرورت ہوئی توکرسکتے ہیں۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرِاعطم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کہیں چیلنج نہیں کی جاسکتی، مقامی ایڈووکیٹ نے اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

    اسپییکر اسمبلی ایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا ہے، ریفرنس ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے وزیرِاعظم نوازشریف کی پارلیمنٹ میں غلط بیانی پر دائر کیا تھا۔

    ایازصادق نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو کہیں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اس لئے وزیرِاعظم کے خلاف ایوان میں کی گئی بات پر ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا ۔

    اسپیکر نے کہا کہ کوئی عدالت پارلیمانی کارروائی کے خلاف اقدام نہیں کرسکتی، ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے اسپیکر کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔