Tag: speaker ayaz sadiq

  • رضا ربانی اورایازصادق کو بھی بینک کی جعلی رسیدیں موصول

    رضا ربانی اورایازصادق کو بھی بینک کی جعلی رسیدیں موصول

    اسلام آباد / کراچی : خورشید شاہ کے بعد رضا ربانی اور ایاز صادق کو بھی جعلی بنک اکاؤنٹ کی رسیدیں موصول ہوگئیں، رسیدوں کے مطابق چیئرمین سینٹ کے نام بینک میں دس کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایاز صادق نے ٹرانزکشن جعلی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے بعد کراچی میں رضاربانی کے گھرپر بھی دس کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونے کی جعلی رسیدیں پہنچیں تو وہ ہکا بکارہ گئے۔ بنک رسید کے مطابق یہ رقم 23 دسمبر 2016 کو جمع کرائی گئی۔

    چیئرمین سینٹ نےایوان کو آگاہ کیا کہ جس بینک کی رسید موصول ہوئی اس میں ان کا سرے سے کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ۔ رضا ربانی نے ڈی جی ایف آئی اے اور بینک کے صدر کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    دریں اثناء اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی جعلی بینک رسیدیں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے ایازصادق نے تحقیقات کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جعلی ٹرانزیکشن سےمتعلق ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کاٹاسک دیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ یہ جعلی ٹرانزیکشن ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے ساتھ بھی کچھ عرصہ پہلے ایسی ہی شرارت ہوئی تھی۔ اپوزیشن لیڈر کے نام سے دس کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی بنک رسید اپوزیشن چیمبر میں موصول ہوئی۔

    خورشید شاہ اپنے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع ہونے کا جان کر حیران و پریشان ہوگئے، بنک سے رابطے پرانکشاف ہوا کہ رسیدیں جعلی ہیں، بینک نے ایسی کوئی ڈپازٹ رسید جاری ہی نہیں کی۔

    اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ خط میں لکھا گیا کہ معلوم کیا جائے کہ دس کروڑ کے جعلی ڈیپازٹ کے پیچھے کون ملوث ہے اوراس نے یہ حرکت کیوں کی۔

  • اسپیکرایازصادق کے جلسے میں بجلی کی چوری پکڑی گئی

    اسپیکرایازصادق کے جلسے میں بجلی کی چوری پکڑی گئی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے جلسے میں بجلی کی چوری پکڑی گئی، ملک کے سب سے معتبر ادارے کے سربراہ نے قانون اور ضابطوں کو بھی پس پشت ڈال دیا۔

    اورنج لائن ٹرین اور پانامہ لیکس پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے سیاسی پنڈال سجانے کیلئے بچیوں کے اسکول کا انتخاب کیا۔

    جلسے کیلئے بچیوں کو وقت سے پہلے چھٹی کرا دی گئی۔ ایاز صادق کے جلسے میں کھلے عام بجلی چوری کی جاتی رہی۔ مین لائن کے ساتھ ساتھ اسکول کی بجلی بھی چوری کی گئی۔

    جب اسپیکر قومی اسمبلی سے بجلی چوری سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ سوال گول کر گئے اور کہا کہ اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ جب سردار ایاز صادق سے سوال کیا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں جلسے کرنے پر پابندی ہے.

    آپ اسپیکر قومی اسمبلی ہوتے ہوئے بھی قانون توڑ رہے ہیں تو اسپیکر صاحب نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کر دی کہ سرکاری اسکولوں میں جلسے کرنا غیرقانونی نہیں ہے۔

    اس سے پہلے سردار ایاز صادق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، انکوائری کمیشن بااختیار ہو گا اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار سترہ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائےگی، اسپیکر قومی اسمبلی اپنے جلسے کیلئے بجلی چوری کر رہے تھے لیکن پھر بھی 2017 میں لوڈشیڈنگ کم ہونے کی نوید سنا گئے۔

  • تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لے لی گئی

    تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لے لی گئی

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت العلمائے اسلام (ف ) نے قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریکیں واپس لینے کے لئے آمادگی ظاہرکردی ہے۔

    قومی اسمبلی سے چالیس دن سے زیادہ پی ٹی آئی کے ارکان کا اسمبلی سے باہر رہنے پر جےیو آئی ف اور ایم کیوایم نے ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریکیں لائے تھے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کا موٗقف تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ نہ کیا جائے بلکہ انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

    اس موضوع پر مسلم لیگ ن کی جانب سےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اوردونوں پارٹی رہنماؤں کو تحریکیں واپس لینے پرآمادہ کیا۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اس موقع پر الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف جمع کرائی گئی تحاریک واپس لینے کی کاروائی کا آغاز کیا۔

    ایم کیوایم کی جانب سےسلمان خان بلوچ نے جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے نعیمہ کشور نےتحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد واپس لے لی۔

    اسپیکر ایاز صادق نے الطاف حسین سے ان کے فوج اور رینجرز کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا جس پر ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا’ کہ پاک فوج کے جوان ہمارے بھی بیٹے ہیں‘‘ اور انہوں نے ایاز صادق سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی کی وساطت سے ان کا یہ موقف پوری قوم تک پہنچا دیا جائے۔

     اس موقع پراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لمحے تاریخ ساز ہوتے ہیں اور آج کا یہ لمحہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قرارداد لانے کا مقصد کسی جماعت کو ایوان سے باہر کرنا نہیں بلکہ اس معاملے کی آئینی اور قانونی حیثیت کا ادراک کرانا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں ہیں بلکہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا ہے۔ انہوں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا پیغام بھی ایوان تک پہنچایا کہ ’’ انکا فوج یا رینجرز میں سے کسی قسم اختلاف نہیں ہے بلکہ وہ ہمارے بھائی ہمارے بیٹے ہیں‘‘۔

    جمعیت العلمائے اسلام (ف ) کے سربرای مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جنبِ اسپیکرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں اکثریت کبھی بھی اقلیت کو اختلافِ رائے کے حق سے محروم نہیں کرتی اور اقلیت بھی اکثریت کی رائے کا احترام کرتی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی لیڈرز کی تقاریر کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان نے آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے جیلیں بھگتی ہیں ، کوڑے کھائے  ہیں۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران کا پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے اور انہیں جمہوری رویے سکھائیں گے۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید سے آج ایم کیوایم کے وفدنے فاروق ستارکی قیادت میں ملاقات بھی کی جس میں پارلیمانی اورسیاسیامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، پرویزرشید آج ایوان میں تحریک کی واپسی پراظہارِتشکرکریں گے۔