Tag: speaker NA

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟

    اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟

    اسلام آباد: اسپیکر کے قریبی حلقے نے اس سوال، کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟ یہ جواب دیا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوئی تھی جس پر انھوں نے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی کارروائی بڑھانے کی ہدایت کی تھی، تحریک عدم اعتماد ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی، اس لیے ایوان کے تقدس کی خاطر اسپیکر قومی اسمبلی نے صدارت نہ کی۔

    جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اسپیکر کو آرٹیکل 5 کے آپشن کو دوران اجلاس زیر غور لانے کا مشورہ دیا گیا؟ تو اسپیکر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قانونی و آئینی ماہرین آپشنز پر غور کرتے اور مشورے دیتے ہیں، یہ معمول کی بات ہے، اچھنبے کی بات نہیں۔

    سپریم کورٹ نے 31 مارچ کی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا

    ذرائع نے کہا کہ اسپیکر واضح کر چکے تھے کہ اجلاس کو آرٹیکل 5، ضابطہ 37 کے مطابق چلایا جائے گا، اسپیکر قواعد و ضوابط کے تناظر میں اجلاس کی کارروائی بڑھانے کے لیے کمٹڈ رہے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس سے قبل اسپیکر چیمبر میں مشاورت ہوئی تھی، اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا، اب جب کہ رولنگ، اس سے جڑے معاملات سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، اس لیے ان پر مزید بات نہیں کی جا سکتی۔

  • اجلاس بلانے میں تاخیر: اپوزیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کیلئے مشاورت

    اجلاس بلانے میں تاخیر: اپوزیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کیلئے مشاورت

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹراعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس بلانے میں تاخیر کرکے خودآئین سے انحراف کر دیا ہے، اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کیلئے مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹراعظم تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین میں 14روز سے آگے اجلاس لے جانےکی گنجائش نہیں، اسپیکر تحریک عدم اعتماد پر دوسرے یا تیسرے روز اجلاس بلاسکتے تھے، کسی نے نہیں روکا۔

    اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اجلاس بلانےکیلئےکوئی دوسری عمارت نہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی نےخودآئین سے انحراف کر دیا ہے ، اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کیلئےمشاورت جاری ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا، 25 مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئینی گنجائش نہیں کہ تزئین و آرائش کےباعث اجلاس میں تاخیرہو، اسپیکر کی وضاحت ناقابل قبول ہے، اپوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے، ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی۔

  • اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

    اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔

    اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارےاراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہےہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی۔

  • الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

    الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے علاوہ وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری پارلیمانی امور اور قانونی ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ ہم عدلیہ اور قانون کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے مسئلہ کو قانون اور آئین کے مطابق حل کیا جائے گا۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اس سسلسلے میں اٹارنی جنرل اور قانونی ماہرین سے رائے بھی طلب کی گئی ہے۔

     

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامی کی پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔

    اجلاس میں وزرات خارجہ و دفاع کی جانب سے ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی کی صورتحال بھی زیرغور آئےگی۔

    کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،گورنر اور وزیراعظم گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں۔

    وفاقی وزراءمیں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدراور اعظم خان کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    سینیٹرز میں مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، محترمہ ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انور الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان بھی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جارہی ہے جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، اسد قیصر

    دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، اسد قیصر

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، نصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے۔

    ہم نے کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر نصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، سلامتی کونسل کےاجلاس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ٹوٹی ہے اور پاکستان بھی دنیا کے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑرہا ہے۔

    پورے کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام بھوک اور اذیت میں مبتلا ہیں، اور مریضوں کو دوائیں تک میسر نہیں ہیں، ذرائع ابلاغ پر بھی پابندی ہے، انہوں نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہونے سے بچائے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    اسلام آباد : امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کہا پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے ، دہشت گردی کےخاتمے کے لیےمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب تعلقات اورمسلم اُمہ کو مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب سےگہری وابستگی رکھتے ہیں، دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے۔

    اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    امام کعبہ کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات


    اس سے قبل امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی ، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب سےتعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مشکل وقت میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کےشکرگزار ہیں۔

    صادق سنجرانی نے کہا دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی پر شکر گزار ہیں ، سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے ، پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سےمنسلک ہے ، اہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے ۔

    شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے کہا پاکستان کی اہمیت اور محبت کےپیش نظر عوام سے ملنا ہم پرواجب ہے، سعودی ولی عہدکادورہ غماز ہے کہ پاکستان کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا امام کعبہ کی پاکستان آمدملک وقوم کے لیےخوشی کا باعث ہے ، کعبے سے نسبت کے مقابلے میں زمینی عہدوں کی اہمیت نہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ہر مشکل میں مزید مستحکم ہوا ہے۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا سعودی عرب سے عقیدت تعلقات کے استحکام کا باعث ہے ، کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے برابر نہیں ہوسکتا۔

  • ایسی قانون سازی کی جائے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے، وزیراعظم عمران خان

    ایسی قانون سازی کی جائے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، ایسی قانون سازی کی جائے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مبینہ دھاندلی سےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی قانون سازی اور اسمبلی قواعد وضوابط پر بھی گفتگو ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی کی سربراہی کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو آگاہ کر دیا ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کوبرابرنمائندگی دی گئی ہے، سینیٹرز کے نام ملتے ہی کمیٹی کا اعلان کروں گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے فواد چوہدری کی تقریر سے متعلق بھی بات چیت کی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کل ایوان میں ہنگامہ آرائی سےوزیراعظم کوآگاہ کیا اور کہا کہ ایوان کو بہتر چلانے کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا ضروری ہے، ایوان کا ماحول خوشگوار بنانے کیلئے سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں : دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی، پرویز خٹک کو سربراہی کیلئے گرین سگنل مل گیا

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، ایسی قانون سازی کی جائے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

    خیال رہے وزیراعظم نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے پرویز خٹک کو گرین سگنل دے دیا ہے، سینیٹ سے نامزدگی آتے ہی کمیٹی کی تشکیل نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے 12، 12 اراکین بھی اس خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب

    الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا، الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کیخلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے ریفرنس بھیجا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے ریفرنس موصول ہونے کے بعد عائشہ گلالئی اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا عائشہ گلالئی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

    عمران خان نے عائشہ گلالئی کو آخری نوٹس بھجواتے ہوئے نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی ،چیف الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی تھی۔

    سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف آرٹیکل63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، معطلی کے بعد شوکازنوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سنگین الزام جبکہ عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی تھی۔


    مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔