Tag: Speaker NA Asad qaisar

  • اسپیکر اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

    اسپیکر اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

    اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی میدان میں آگئی، اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر اسپیکر اسد قیصر کی جگہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    عدم اعتماد جمع ہونے کی وجہ سے اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔

    No description available.

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کرائی۔

    قواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

  • بجٹ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، اسد قیصر

    بجٹ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ2020-21 سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتا ہوں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اور بجٹ کو بروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سےعوام کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا، بجٹ بروقت پیش کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پارلیمان میں عوامی اہمیت کےحامل تمام امورپرکام جاری رہے، کمیٹیوں کے اجلاس کو ویڈیولنک سےجاری رکھنے کا فیصلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

     اسپیکر قومی اسمبلی  نے مزید کہاکہ پوری دنیا کو اس وقت کوروناوائرس نےجکڑاہواہے، وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے سب کو قومی یکجہتی کے مظاہرے کی ضرورت ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی ذمےداریوں کو بھی نبھانا ہوگا۔

  • بھارت کا کشمیر سے متعلق غیر قانونی اقدام، اسپیکر اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب کو فون

    بھارت کا کشمیر سے متعلق غیر قانونی اقدام، اسپیکر اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب کو فون

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، توقع ہے کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔ 

    یہ بات انہوں نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی پارلیمانی سفارت کاری کا آغاز کرتے ہوئے دوسرے دن بھی دیگر ممالک کے پارلیمان کے سربراہوں سے رابطے تیز کردیئے۔

    کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق اسپیکر اسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، اب تک لاکھوں بےگناہوں کو قتل کیا گیا، پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کی بینائی چھینی گئی لیکن بھارتی مظالم آزادی کشمیر کی تحریک کو سرد نہیں کرسکے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو آئندہ اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے، ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط لسانی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، توقع ہے ایران مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    مجلس اسلامی ایران کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کا عزیز برادر ملک ہے، مشکل گھڑی میں ایران کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے عالمی فورمز پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔