Tag: speaker na asad qaiser

  • متحدہ اپوزیشن کا  اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر  کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرلیا اور اسپیکر کا 7 ارکان کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ کرلیا ، متحدہ اپوزیشن کےقائدین کی بیٹھک میں اسد قیصر کے خلاف تحریک لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسپیکر پرعدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کیا ، اس سلسلے میں اپوزیشن کی کمیٹی کےارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے ، کمیٹی کوتحریک عدم اعتماد کےلئےٹاسک دیا جائے گا۔

    اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا، ا سپیکراپنی ذمےداریاں نبھانےمیں ناکام رہے، اسپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسدقیصر اسپیکرکافرض نبھانے کے اہل نہیں۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر کا 7 ارکان کے داخلےپرپابندی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت او راپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنانےکا مطالبہ کردیا۔

    یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال والے سات اسمبلی اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • نازیبا الفاظ کااستعمال، اسپیکرقومی اسمبلی کا عبدالقادر پٹیل کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

    نازیبا الفاظ کااستعمال، اسپیکرقومی اسمبلی کا عبدالقادر پٹیل کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے عبد القادرپٹیل کےغیرپارلیمانی الفاظ پر ایکشن لینے کا عندیہ کرتے ہوئے کہا کل عبدالقادرپٹیل نے ایسے الفاظ ادا کیے جو ایوان کے وقار کے منافی ہیں، معاملے کی ویڈیو نکلواؤں گا اور جائزہ لےکر ایکشن لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے دوران کہا کہ بعض ارکان ایسےالفاظ ادا کرتے ہیں جس سے ایوان کی توہین ہوتی ہے ، نکل عبدالقادرپٹیل نےایسےالفاظ ادا کیےجوایوان کےوقارکےمنافی ہیں، قواعدکےتحت ایسےرکن کوایوان سےنکالنےیارکنیت معطل کرنےکااختیارہے، اختیارات کے تحت الزامات اور تضحیک آمیزریمارکس پرکارروائی کرسکتا ہوں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایسے الفاظ کی اجازت نہیں دی جائے گی جن سے ایوان یاارکان کی توہین ہو، کئی ارکان نازیبا الفاظ کااستعمال کرتے ہیں جن سےدیگر کی دل آزاری ہوتی ہے، ایوان کاکسٹوڈین ہوں نامناسب زبان پرسخت کارروائی کروں گا۔

    اسد قیصر نے اعلان کیا کہ کل اورپہلے بھی ایوان میں عبدالقادر پٹیل نےغیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، معاملےکی ویڈیو نکلواؤں گا اور جائزہ لےکر ایکشن لوں گا ، میرا ساتھ دیں میں ہرصورت ایکشن لوں گا۔

    اسپیکر کےکارروائی کےعندیے پرنوید قمر نے حکومتی ارکان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ایوان میں کل جوباتیں کی گئیں اس میں حکومتی رکن بھی شامل تھے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلے، نلیکن آپ نے صرف ایک ممبر کا نام لیا ہے، اسپیکرکودونوں طرف کودیکھنا ہوگا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھلے سےحکومتی رکن ہو کسی کوایوان کی توہین کی اجازت نہیں ، کئی دن پارلیمنٹرین نےایسےالفاظ کہے ہیں جن پرشرم محسوس کررہا ہوں ، رول 284 واضح ہےکہ جو الفاظ ٹھیک نہ ہو ں تو ان کونکال دیا جائے۔

  • بھارت حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارے پاس آپشن ختم ہوجائیں، اسد قیصر

    بھارت حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارے پاس آپشن ختم ہوجائیں، اسد قیصر

    صوابی : اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا 14 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا ، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پوری قوم ان کیساتھ ہے ، بھارت حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارے پاس آپشن ختم ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 14 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، تمام پارٹیوں سے التماس ہے کل ون پوائنٹ ایجنڈا رکھیں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دیں ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں، جیسے متفقہ قرارداد منظورہوئی ایسے متفقہ یوم یکجہتی کشمیر منائیں، کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پوری قوم ان کیساتھ ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ اورمشکل وقت میں آواز بنے گی، دنیا بھر کے اسپیکرز کیساتھ رابطے شروع کیے ہیں، بھارت غلط فہمی نہ رہے اور حالات اس موڑتک نہ لےجائیں جہاں ہمارےپاس آپشن ختم ہوجائیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، اسپیکر قومی اسمبلی کا دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط

    یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ آرٹیکل 35 الف، 370 کا خاتمہ عوام سے تاریخی دھوکا ہے، بھارت کے غاصبانہ اقدام نے کشمیریوں کو ملکیتی حقوق سے محروم کردیا ہے۔

    خط کے متن کے مطابق بھارتی آئین کشمیر کے پر امن حل کے لیے عالمی قراردادوں کا کاربند تھا، آرٹیکل کا خاتمہ سلامتی کونسل کے منافی ہے، بھارت نے خود مختاری سے محروم کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

  • وزیراعظم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم رکھتےہیں، فوادچوہدری

    وزیراعظم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم رکھتےہیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مفکرپاکستان کے خواب کی تعبیر پی ٹی آئی کاایجنڈااورمنشورہے، وزیراعظم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم رکھتے ہیں جبکہ اسد قیصر نے کہا اقبال نےشاعری کےذریعے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدارکیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا علامہ محمد اقبال کانام ممتازاورجداگانہ حیثیت رکھتا ہے، اقبال نے مغربی فلسفیوں کے نظریات کاجدیدعلمی اندازمیں جواب دیا، علامہ اقبال کے پیغام کی روشنی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مفکرپاکستان کے خواب کی تعبیر پی ٹی آئی کاایجنڈااورمنشورہے، وزیراعظم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا نوجوانوں کو خاص طور پر اقبال کے کلام کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا اور شاہین کی زندگی اپنانے کا درس دیا۔

      اقبال نےشاعری کےذریعے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدارکیا، اسد قیصر 


    دوسری جانب اقبال ڈے پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پیغام میں کہا مسلم امہ کودرپیش مسائل کاحل اقبال کی تعلیمات میں مضمرہے،  اقبال نےشاعری کےذریعے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدارکیا اور مستقبل کی نئی راہیں دکھائیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا مسلم امہ کو چیلنجز کا سامنا ہے، اقبال کی تجویز کردہ تدبیر کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے، اقبال نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کا درس دیا۔

    علامہ اقبال کاتصورانسانیت کےہررنگ ونسل کی تر جمانی کرتاہے، قاسم سوری 


    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے پیغام میں کہا اقبال کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرعصرحاضرکےمسائل پرقابوپاسکتےہیں، علامہ اقبال کےقریب تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

    قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کاتصورانسانیت کےہررنگ ونسل کی تر جمانی کرتاہے۔

    خیال رہے شاعرمشرق مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا141 یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، پاک بحریہ کے چاق وچوبنددستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی   کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسپیکر قومی اسمبلی کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کا خط سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پروڈکشن آرڈر صرف اسمبلی اجلاس کیلئے جاری ہوتے ہیں پارلیمانی پارٹی کیلئے نہیں۔

    ایازصادق نے نون لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے اسپیکر پہلے ہی سترہ اکتوبر کے لیے نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگی رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں، جس کے بعد اب وہ سترہ اکتوبر کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

    یاد رہے اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

    جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا۔

    واضح رہے 5 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

  • عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرعثمان بزدار کومبارکباد دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قومی ایشوز کو زیر بحث لانا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

    مزید پڑھیں : عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    سردارعثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔