Tag: speaker national assembly

  • دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے،ایازصادق

    دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے،ایازصادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس اگلے سال پاکستان میں ہو گی کینیڈا ،برطانیہ اور اسٹریلیا نے پاکستان کی میزبانی کی مخالفت کی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ بھارت سمیت ایشیائی ممالک نے پاکستان کی میزبانی کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پانچ سو کے قریب وفود شریک ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی میں کمی آئی ہے، اسپیکر نے کہا کہ کینیڈا ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں دھرنوں کے باعث میزبانی کی مخالفت کی، مگر ان دھرنوں کی وجہ سے ہم اپنا کام نہیں رو ک سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے عمران خان اگر قومی اسمبلی کے رکن رہے تو انہیں کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی جائے گی۔

  • استعفوں کا فیصلہ واپس لیں, ایازصادق کی عمران خان سےاپیل

    استعفوں کا فیصلہ واپس لیں, ایازصادق کی عمران خان سےاپیل

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان سےاپیل کی ہے کہ وہ استعفوں کا فیصلہ واپس لیں۔ مطا لبوں کے لئے اسمبلی کا فورم موجود ہے،سراج الحق نے استعفوں کے التوا کا مشورہ دیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے قبل ایک موقع اور دیا جائے گا۔ ایازصادق کا کہنا تھا کہ سراج الحق سے کہا ہے کہ دودن مزید انتظار کر سکتا ہوں، منصب اجازت نہیں دیتا، ورنہ عمران کے پاس جا کر پرانے تعلق کا کو ئی واسطہ دیتا۔

    اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطےکے دوران کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کےلیے کل طلب کیا ہے۔

    عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو غیر آئینی قرار دے دیاگیا ہے۔ اراکین نے اسپیکر کے بجائے عمران خان کو استعفے ایڈریس کیے تھے۔

  • پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظورنہ کیے جائیں، سراج الحق

    پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظورنہ کیے جائیں، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر نے کل طلب کرلیا ہے۔

     سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کےلیے کل طلب کیا ہے جبکہ عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے، پانچوں اراکین نے اسپیکر کے بجائے عمران خان کو استعفے ایڈریس کیے تھے۔