Tag: speaker punjab assembly

  • مخالفین پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں روک سکتے، اسپیکر پرویزالٰہٰی

    مخالفین پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں روک سکتے، اسپیکر پرویزالٰہٰی

    لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گھروں پر چھاپے مارنے والے پولیس افسران کو شرم آنی چاہیے، مخالفین پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں روک سکتے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا، گزشتہ روز بھی شیریں مزاری کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن میں بہت سے لوگوں کو مارا، سمجھ نہیں آرہا یہ حکومت چیزوں کو کہاں لے کر جارہی ہے، یہ لوگ پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں روک سکتے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے اور قرارداد پاس ہوگی، ان کی درگت جلد بننے والی ہیں۔

    پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ماحول اب ٹھیک ہوگا ان لوگوں نے بہت خراب کردیا ہے، ہم نے ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کرنا ہے۔

  • سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، پرویز الہٰی

    سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، پرویز الہٰی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریفوں والا رویہ نہیں رکھا، لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب گیلری سے نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کارروائی غیر قانونی ہے، جب الیکشن ہی نہیں ہوئے تو وزیراعلیٰ کیسے مان لیں، میں امیدوار تھا مجھ پر تشدد کیا گیا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ، صوبے میں آئینی بحران آ چکا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا اگر ن لیگ والے28 دن اتنظار کرلیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔ ہم ساری رات کھڑے رہے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں سوالیہ نشان ہے لیکن کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اور ہوگی، گورنروفاق کا نمائندہ ہےان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، رات کوچیف سیکرٹری اور آئی جی نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن متنازع نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا ہے، جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی، ایوان ہمارے لیے مقدس ہے اور پولیس وہاں جوتے پہن کر داخل ہوئی۔ اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا ہے اور تینوں افسران کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اسٹاف کو معطل کردیا ہے۔

    ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکرنےاختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دو اسسٹنٹ آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرمحمد شاہد، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم بٹ اور اسٹاف آفیسر محمد امان خالد وائیں شامل ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے معطل تینوں افسران کیخلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخابات کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے دونوں آئینی عہدے ایک دوسرے کے بالمقابل آگئے ہیں اور دونوں کے درمیان کئی تنازعات جنم لے چکے ہیں۔

    اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا۔

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ مجھے پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران چھٹی پر جانے کا کہا تھا، کیا میں ان کا ذاتی ملازم ہوں جو ان کی ہر بات مانوں؟

    مزید پڑھیں: پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران مجھے چھٹی پر جانے کا کہا: دوست مزاری

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ لوگ سسٹم کو ڈی ریل اور جمہوریت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی نے صوبے میں آئینی بحران پیدا کیا ہے، کوئی کمزور نہ سمجھے، میں بھی قبیلے کا سردار ہوں، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔

  • وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، پرویزالٰہی

    وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، پرویزالٰہی

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے بغیر تبدیلی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی، پنجاب حکومت بھی وزیراعظم کی ہدایات پرسرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات میں‌ باہمی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی تھی۔
    قطری وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امیر قطر پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی چاہتے ہیں، پاکستانیوں‌ کو ملازمتیں فراہم کریں‌ گے۔

  • پنجاب میں انڈسٹری گزشتہ دس سال سے آگے نہیں بڑھی، چوہدری پرویزالہٰی

    پنجاب میں انڈسٹری گزشتہ دس سال سے آگے نہیں بڑھی، چوہدری پرویزالہٰی

    گجرات : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دس سال میں پنجاب میں انڈسٹری آگے نہیں بڑھی، ہمارے دور میں ماحول سازگار ہوگیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں پنجاب کی جی ڈی پی گروتھ آٹھ فیصد تک ہوگئی تھی، ہر سیکٹرمیں اچھا کام ہو رہا تھا لیکن گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

    چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹریز کے مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر ہوئیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ سے ملکی برآمدات بڑھتی ہیں اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی تاکہ مقامی صنعت ترقی کرسکے، ان کاموں میں وقت تو لگتا ہے لیکن ہم نیک نیتی سے ایسے کام کرتے ہیں جس سے آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

  • اسپیکرپنجاب اسمبلی کے بہنوئی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل

    اسپیکرپنجاب اسمبلی کے بہنوئی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل

    ساہیوال: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بہنوئی راؤ مشکور کو چیچہ وطنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راؤ مشکور کو ان کی رہائش گاہ کے باہر نشانہ بنایا گیا، انہوں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    راؤ مشکور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کے بہنوئی تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔