Tag: Speaker Sindh Assembly

  • سندھ حکومت نے اسپیکر آغا سراج درانی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا

    سندھ حکومت نے اسپیکر آغا سراج درانی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا

    کراچی : سندھ حکومت نے نیب کے شکنجے میں پھنسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بلانے کا نیا راستہ نکال لیا، آغا سراج درانی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اجلاس ہو یا نہ ہو آغا سراج درانی کو نیب کی حراست سے نکال کر اسمبلی اجلاس لایا جائے گا، اس کیلئے ایک نیا قانونی راستہ نکال لیا گیا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کا ایک اور پروڈکشن آرڈر جاری کر کے آج بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت آغا سراج درانی کریں گے،حالانکہ سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جو کئی روز سے تعطل کا شکار تھا۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے اکیس مارچ تک مؤخر ہونے کے بعد آغا سراج درانی کا پروڈکشن آرڈر غیر مؤثرہوگیا تھا جس کے بعد یہ نیا راستہ نکالا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کے الزامات پر گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ اچانک  امریکا چلے گئے۔

    قوی احتساب بیورو نے  آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا، سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی، بیٹیوں سارہ اور شاہانہ درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی۔

     

  • آغا سراج درانی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا، واٹس ایپ پر حکم نہیں ملا، نیب

    آغا سراج درانی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا، واٹس ایپ پر حکم نہیں ملا، نیب

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آغا سراج درانی کی گرفتار ی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو عدالتی احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آغاسراج درانی کی گرفتاری سے متعلق میڈیا پر کچھ رپوٹس نشر ہوئی جس پر نیب نے ردعمل دیتے ہوئے واٹس ایپ میسج کےذریعے وارنٹ گرفتاری کے الزامات کی سختی تردید کردی۔

    قومی احتساب بیورو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے جو آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دےرہاہے، سراج درانی کےگھرپر سرچ آپریشن عدالتی احکامات کی روشنی میں کیاگیا۔

    مزید پڑھیں: آغا سراج درانی کیس: کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آغاسراج درانی کےگھر پر سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس بھی موجود تھی، گھرسےجتنی دستاویزات برآمدکیں ان پرمتعلقہ افراد نےدستخط کئے، تلاشی کے دوران کسی بھی اہلکار نے اہل خانہ سے بدسلوکی نہیں کی اور نہ اس کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیب نے چند روز قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا تھا جس کے بعد انہیں اگلے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے اسپیکر اسمبلی کو یکم مارچ تک ریمانڈ پر  نیب کے حوالے کیا، دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی کی رہائش گاہ سے قومی احتساب بیورو نے چھاپے کے دوران اہم دستاویزات برآمد کیں جن کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: زیر حراست اسپیکر کی سربراہی میں اجلاس، آغا سراج درانی کی نیب کے خلاف ہرزہ سرائی

    پیپلزپارٹی نے اہم رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر لسانی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی اور اس کارروائی کو ماورائے آئین قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کی استدعا بھی کی۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    کراچی : نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ہے،آغاسراج درانی پر سندھ سیکریٹریٹ کےفنڈزمیں خوردبرد کابھی الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ہے، نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا، ان پر سندھ سیکریٹریٹ کے فنڈزمیں خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

    آغاسراج درانی کو نجی ہوٹل سےگرفتار کرکے نیب راولپنڈی دفتر منتقل کر دیاگیا ہے ، نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈحاصل کرنے بعد انھیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے۔

    آغاسراج درانی کوکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، نیب اعلامیہ


    نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سےگرفتارکیاگیا، آغاسراج درانی کو آج ہی احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نےآغاسراج کوکئی مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد نیب ٹیم نےآغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئےچیئرمین نیب سے ہدایت لی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کا آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    یاد رہے اپریل 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا تھا، جن میں آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن شامل ہیں۔

    اس سے قبل 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔

  • کسی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کررہے، آغا سراج درانی

    کسی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کررہے، آغا سراج درانی

    نواب شاہ: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کسی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کررہے، پیپلزپارٹی پر اعتماد ہے اسی لیے دوسری جماعتوں کے لوگ آرہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کوئی جماعت اختلافات کا شکار ہو تو کارکنان دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں، پیپلزپارٹی 2018 کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

    آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی عوام کے دل جیت لئے ہیں، اسی لئے دوسری جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگا کر دوسری جماعتیں خود کو صاف کرنا چاہتی ہیں، گھوڑوں کو کس نے کتنی گھاس کھلائی سب پتہ چل جائے گا، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کراچی سے الیکشن لڑیں لیکن انہیں شکست ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میئر کراچی کو جتنے اختیار چاہیئں دے چکے، سراج درانی

    میئر کراچی کو جتنے اختیار چاہیئں دے چکے، سراج درانی

    بھٹ شاہ: اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے میئر کراچی کے پاس جتنے اختیارات ہونے  چاہیئں دے چکے ہیں، اگر ایم کیو ایم کے میئر کو مشرف دور کے اختیارات چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے وسیم اختر کی رہائی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میئر کے پاس اختیارات موجود ہیں تاہم مشرف دور کے اختیارات کسی کو نہیں دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو جتنے اختیارات دیے جانے چاہیں دے چکے، اگر ایم کیو ایم مزید اختیارات چاہتے ہیں تو اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرنی پڑے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے اب کراچی کے معاملات حل ہوجائیں گے، وسیم اختر کا معاملہ عدالتوں میں تھا اور وہیں سے انہیں ضمانت ملی۔


    پڑھیں: ’’ حکومتِ سندھ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے، وسیم اختر ‘‘


    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وسیم اختر کو اُن کی رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب کراچی وہ اب کراچی والوں کی خدمت کریں گے۔


    مزید پڑھیں: ’’ میئر کراچی وسیم اختر‘ قادر پٹیل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم ‘‘


    یاد رہے اشتعال انگیز تقاریر اور دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے کیس میں وسیم اختر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا تاہم آج وسیم اختر تمام کیس میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔