Tag: Special branch

  • منشیات اوردہشت گردی کیخلاف کے نائن یونٹ کے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع

    منشیات اوردہشت گردی کیخلاف کے نائن یونٹ کے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع

    کراچی : اسپیشل برانچ نے منشیات اوردہشت گردی کے خلاف کے نائن یونٹ خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ نے منشیات فروشی اور دہشت گردی کیخلاف اقدام اٹھاتے ہوئے کے نائن یونٹ نے نئے خریدے گئے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی۔

    اسپیشل برانچ کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ٹریننگ دی جارہی ہے، ڈاگ یونٹ پہلے بھی موجود تھا لیکن ٹریننگ نہیں دی جاتی تھی، تربیت یافتہ کتے منشیات کیخلاف مہم میں کارگر ثابت ہوں گے۔

    اسپیشل برانچ نے کہا کہ جہاں مشینیں ناکام ہوجائیں وہاں کتوں کی حس کام کرتی ہے، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

    پہلےمرحلے میں کتوں کوڈسپلن سکھایاجارہاہے، دوسرےمرحلے میں نارکوٹکس، بم ڈیٹیکشن ٹریننگ دی جائےگی اور تیسرے مرحلے میں کتوں سے کھوجی کا کام بھی لیا جائے گا۔

    اسپیشل برانچ کے مطابق اندرون سندھ میں مختلف کیسز میں مدد لی جاسکے گی، 3 ماہ کے اندر تمام تربیت یافتہ کتے تیار ہوجائیں گے، ہمارا مقصد منشیات اوردہشت گردی کےخلاف کام کرناہے۔

    کے نائن یونٹ کو بڑے پیمانے پر بنانے کی تیاریاں ہیں، موجودہ بیج کوتربیت دینے کے بعد نئے کتے خریدےجائیں گے۔

  • کراچی ائرپورٹ : بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا

    کراچی ائرپورٹ : بھارتی مسافروں کیلئے قائم ہوٹل کا بلاک خالی کرالیا گیا

    کراچی : بھارت کے ٹرانزٹ مسافروں کے لئے 28 سال سے قائم کراچی ایئر پورٹ ہوٹل کا بلاک اسپیشل برانچ سے  خالی کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بھارتی پروازوں کے ذریعے کراچی آنے والے بھارتی شہریوں کو سیکیورٹی کی بنا پر ایئر پورٹ ہوٹل کے مذکورہ بلاک میں رکھا جاتا تھا۔

    حالیہ پاک بھارت سفارتی کشیدگی کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے دہلی اور ممبئی کی پروازیں گزشتہ کافی عرصے سے معطل ہیں۔

    ایئر پورٹ ہوٹل میں 42 کمروں پر مشتمل مذکورہ بلاک1991 سے صرف بھارتی مسافروں کے لئے ہی مختص تھا، پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق ایئر پورٹ ہوٹل انتظامیہ سے 28 دسمبر کو یہ بلاک اسپیشل برانچ سے خالی کرانے کا کہا گیا تھا۔

    ایئر پورٹ ہوٹل کی جانب سے 14 فروری کو آئی جی کے نام لکھے گئے خط کے بعد اسپیشل برانچ کی جانب سے دو روز قبل بلاک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔