Tag: Special instructions

  • سعودی عرب : منکی پاکس، وزارت صحت نے ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب : منکی پاکس، وزارت صحت نے ہدایات جاری کردیں

    ریاض : سعودی عرب میں گزشتہ روز منکی پاکس کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے بعد سعودی وزارت صحت نے عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے فیملی میڈیسن کے کنسلٹنٹ پروفیسر توفیق احمد خوجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سامنے آنے والے پہلے منکی پاکس سے تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق پروفیسر خوجہ نے جو وزارت صحت کے ماہرین میں شامل ہیں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صحت ادارے بین الاقوامی وبائی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع نظام اور پروٹوکول تیار کیے ہوئے ہیں، وبائی کیسز سے نمٹنے کے سلسلے میں سائنٹفک طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

    فوٹو:فائل

    خوجہ نے کہا کہ منکی پاکس کی بیماری کا تقابل کووڈ وبا سے نہیں کیا جاسکتا۔ کورونا وبا ابھی تک سب سے بڑا وبائی مسئلہ ہے جبکہ منکی پاکس نے ابھی تک وبا کی شکل اختیار نہیں کی۔

    البتہ حفاظتی صحت تدابیر اپنانا بے حد ضروری ہے۔ خصوصا بیرون مملکت سفر کرتے وقت اس حوالے سے انتہا درجے احتیاط لازم ہے۔

    واضح رہے مملکت میں جمعرات کو منکی پاکس میں مبلا پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

    وزارت صحت نے مریض کو مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کردیا جبکہ ان کے ساتھ مل جول کرنے والوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل کی گئی۔

  • پی ایس ایل میچز :   شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    پی ایس ایل میچز : شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا لانا سختی سےممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں ، بارودی مواد یا پٹاخے لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ،ماچس،لائٹر،تیزدھارآلہ سمیت لیزرپوائنٹر،لیپ ٹاپ یا اس طرح کے دیگرسامان کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیالاناسختی سےممنوع قرار دیا ہے اور قومی پرچم،پی ایس ایل یاایچ بی ایل کےعلاوہ کسی قسم کاجھنڈا لانا منع ہے

    شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرشناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور جو 18سال سےکم عمر نوجوان ہے وہ بے فارم لیکرآئیں جبکہ 4سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ لینا لازمی ہو گا۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتراض تحریروالےبینر،پوسٹرزلانےکی اجازت نہیں ہوگی اور منافع کی غر ض سے ٹکٹ کی دوبارہ فروخت پرکارروائی ہوگی اور اگر ٹکٹ پرسیکیورٹی فیچر، کوڈمسخ یاخراب پایا گیا توداخل کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خصوصی ہدایات کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کیلئےپی ایس ایل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

    خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جس میں نامور فنکار تقریب میں پرفارم کریں گے، تقریب کا آغاز شام پونے سات بجے ہوگا، کورونا کے باعث ترکی میں ریکارڈ کیا گیا شو بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔

    ایونٹ کا پہلا معرکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    ریاض : سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی قسم کی بے بنیاد اطلاعات پر یقین نہ کریں، افواہوں سے بچنے کیلئے درست معلومات اسپیشل ویب سائٹ سے حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں افواہوں اور بے بنیاد اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام معتبر معلومات اور صحیح اعداد و شمار ’عش بصحۃ ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزارت صحت نے صحت مند زندگی گزاریئے کے عنوان سے اسپیشل ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات، مشورے اور اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔

    وزارت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویب سائٹ کے علاوہ ٹوئٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹیلیگرام اور اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی معلومات مہیا کی ہیں۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہوں، سازشوں کے نظریات اور مغالطہ آمیز معلومات خود وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

    عالمی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین اور معتبر میڈیکل اداروں سے رابطے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مختلف معاشروں میں وبا کے بارے میں بے بنیاد رپورٹیں، دعوے اور معلومات خوفناک طریقے سے پھیلی ہوئی ہیں۔

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بے شمار غلط باتیں کی جارہی ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔