Tag: special message

  • عید میلاد النبی ﷺ: صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام

    عید میلاد النبی ﷺ: صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی،آپ ؐ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق ِرسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا،آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام :

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ پوری امت مسلمہ، بالخصوص پاکستانی عوام کو نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی نسبت سے عید میلاد النبی بہت بہت مبارک ہو۔ 12 ربیع الاوّل کا دن وہ مبارک دن ہے جب اللہ تعالی نے روزِ محشر تک بنیِ نوع انسان کی رہنمائی کیلئے پوری انسانیت کو ایک کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی، ان کی سیرت طیبہ اور کردار، ہمارے لیے ایک ایسی مشعل راہ ہے جس کی روشنی رہتی دنیا تک ہر انسان کی زندگی کیلئے ہدایت کا ذریعہ رہے گی۔

    ان کا ہر عمل اور فرمان اس بات کا مظہر ہے کہ انسانیت کو کس طرح محبت، رواداری اور انصاف کے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے مشکل اور پرفتن دور میں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو نہ صرف پڑھنے بلکہ اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    امت مسلمہ اور پاکستان آج جن چیلنجز کا سامنا کر رہےہیں، ان کا حل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔

    اُنہوں نے ہمیں اتحاد، محبت، اور بھائی چارے کی تلقین کی، اور یہی وہ اصول ہیں جو ہمیں معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ آئیے ہم اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنے ملک اور قوم کی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

    ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلم اُمہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا کو آفت و شر سے بچانے کیلئے دعا بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کرسنایا۔

    اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حرمین شریفین اورحج و عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے انمول اعزاز ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کے انتظامات میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

    زائرین کے مملکت میں قدم رکھنے سے روانگی تک انہیں تمام خدمات فراہم کرتے رہنے کے لیے پرعزم ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام رمضان پیغام میں کہا کہ تمام لوگ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اچھے کام کریں۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رشتوں کا پاس کریں اور اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔

  • سمندروں کا عالمی دن : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا خصوصی پیغام

    سمندروں کا عالمی دن : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا خصوصی پیغام

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا یوم بحر کے حوالے سے کہنا ہے کہ سمندر ہماری روز مرہ زندگی میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں، سمندروں کیلئے برھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید حل ضروری ہے۔

    یوم بحر کے حوالے سے ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس دن کا منانے کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر کی آگاہی دینا اور سمندروں کو نقصان سے بچانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال عملی یوم بحر کا موضوع ” حیاتیات نو سمندروں کیلئے مشترکہ کاوش ہے، عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے ، آئین وقانون کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا 70 سال پہلےجنرل اسمبلی نےانسانی حقوق کی قرارداد منظور کی، قراردادمیں آزادی ،برابری اوراحترام کااعادہ کیاگیا، پاکستان قراردادپردستخط کرنےوالےاولین ممالک میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےتحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جار ہاہے

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    اس دن کو منانے کا مقصد سارے انسانوں میں اپنے حقوق کی آگاہی کو بیدار کرنا اور بتانا ہے کے تمام انسان مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،اور اخلاقی حساب سے آزاد اور خود مختیار ہیں اور ان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، اور آزادی مذہب،اور اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق عبادات ،اوررسمیں پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کریں گے، جس میں وہ عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کریں گے ، وزیراعظم کا پیغام شام سوا 5 بجے نشر کیا جائے گا، جس میں وہ عوام کو اب تک کی حکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔

    اس سے قبل 7 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان نے قوم سے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈیمز کی تعمیر ، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

    اس سے قبل 19 اگست کو وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے مشکل مالی حالات نہیں تھے جیسے اب ہیں، حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے

    انھوں نے کہا تھا  کہ سیکریٹریز اور سول انتظامیہ کے پاس بھی بے پناہ مراعات ہیں، وزیراعظم کے بیرونی دوروں65 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے، مغرب میں جانور بھی بھوکے نہیں رہتے وہاں ان کےلئےبھی اسپتال ہیں، ہمارے انسانوں کا حال مغرب کے جانوروں سے بھی برا ہے۔استعمال میں لائیں گے۔

  • اقلیتوں کی پاکستان سےمحبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے، عمران خان

    اقلیتوں کی پاکستان سےمحبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 11 اگست اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تجدیدعہد کا دن ہے، ان کی پاکستان سےمحبت مثالی اور شک شبے سے پاک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے قومی دن پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا گیارہ اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح وبہبودکےحوالے سے تجدید عہد کا دن ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی پاکستان سےمحبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے، قومی زندگی میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی، تحریک انصاف اقلیتوں سے متعلق قائد اعظم کا وژن نافذ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی بہبود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے، مذہبی آزادی سے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی تک ہر وعدہ نبھائیں گے۔

    خیال رہے ملک بھر میں آج  اقلیتوں کادن منایاجارہاہے، جس کامقصد قیام پاکستان اورقومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور اُن کی قربانیوں کواجاگر کرناہے۔

    یہ دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کی اس سوچ اور  نظریے کی یاددلاتا ہے جنہوں نے گیارہ اگست1947 کوقانون ساز اسمبلی سے  خطاب میں اعلان کیاتھا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی عقائد پرعملدرآمد کی مکمل اجازت ہوگی۔

  • آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور آج کا پاکستان 1965کے مقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم

    آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور آج کا پاکستان 1965کے مقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : یوم دفاع پر صدر اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ آج کاپاکستان 1965کےمقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، چھ ستمبر کا دن ہرقسم کےخطرات کیخلاف ہماراعزم مضبوط کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کاپاکستان 1965کےمقابلےمیں کہیں زیادہ مضبوط ہے، آج ہم ایٹمی قوت ہیں اور ہماری پاک فوج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہے، آپریشن ضربِ عضب، ردالفساد اور خیبرفور نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے۔

    نہوں نے کہا کہ دشمن مذہب، رنگ ونسل یاعلاقائی تشخص کے نام پر ہماری وحدت کو نقصان نہ پہنچائے، اس کے لئے اتحاد،ایمان اور تنظیم سے دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

    مقبوٖٖضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا جبر سے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر ممنون

    صدر ممنون حسین یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبرایک یادگار دن ہے، اس روز اہل پاکستان نے  مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا، چھ ستمبر کا دن ہرقسم کےخطرات کیخلاف ہماراعزم مضبوط کرتا ہے۔

    صدرمملکت کا کہنا ہے کہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔