Tag: special olympics games

  • اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس چھاگئے

    اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس چھاگئے

    لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لئے۔

    لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی نمایاں ہے، ٹیبل ٹینس میں محمد ارحم نےگولڈ میڈل جیت لیا، بیڈمنٹن میں جہانزیب اقبال بازی لے گئے۔

    جہانزیب نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا، مردوں کی دو سو میٹرکی دوڑ میں رامیل ارشاد نے سونے کا میڈل سینے پر سجایا۔

    خواتین کی چار سو میٹر کی دوڑ میں ماروی اظہر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ ٹیبل ٹینس ویمنز سنگلز میں رقیہ لطیف تیسرے نمبر پر رہیں۔

    مینز ڈبلز میں محمد قیوم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کے ایونٹ میں مجموعی میڈلز کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔

  • اسپیشل اولمپکس: پاکستانی عاصم زرنے سونے کاتمغہ جیت لیا

    اسپیشل اولمپکس: پاکستانی عاصم زرنے سونے کاتمغہ جیت لیا

    لاس اینجیلس: اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا، یہ تمغہ عاصم زر نے100میٹرفری اسٹائل سوئمنگ میں حاصل کیا۔

    امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں عاصم زر نے 100میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیتا۔
    اسپیشل اولمپکس 2015 میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل عاصم زر نے اسپیشل اولمپکس سم گیمز کے دوران سوئمنگ فائنل کے ڈویژن ایم 14کا فائنل بھی جیتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات پرانہیں نااہل قرار دے کر جیمیکا کے جوناتھن لووی کا سونے کا تمغہ دیا گیا۔

    اتھلیٹ عاصم زر 27، چین میں 2007 کے اسپیشل اولمپکس میں دو سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں۔

    Congratulations Special Olympics Pakistan Aquatics team! Asim Zar wins first Gold in 100 meters in freestyle! We are so... Posted by Special Olympics Pakistan (SOP) on Tuesday, July 28, 2015
     

  • اسپیشل اولمپکس گیمز امریکہ میں شروع ہوگئے

    اسپیشل اولمپکس گیمز امریکہ میں شروع ہوگئے

    لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس گیمز امریکہ میں شروع ہوگئے، پاکستانی ایتھلیٹس بھی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    اسپیشل اولمپکس کی افتتاحی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جسے دیکھنے کیلئے ساٹھ ہزار سے زائد شائقین اور دنیا کے ایک سو پینسٹھ ممالک سے دس ہزار سے زیادہ کھلاڑی اور آفیشلزاسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    مشعل اوباما نے اسپیشل اولمپکس کا باضابطہ افتتاح کیا، دنیا بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، جس پر اسٹیڈیم میں آمد پر موجود تماشائیوں نے انھیں بھرپور داد دی، پاکستانی دستے نے بھی مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔

    تقریب میں نامور گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسپیشل اولمپکس کی مشعل روشن کی گئی اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔