Tag: special package

  • عمان کے سلطان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    عمان کے سلطان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    کویت سٹی : عمان کے سلطان کی جانب سے عوام  کے مفاد کے پیش نظر ایک خصوصی پیکیج جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد سماجی تحفظ کے اقدامات کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے گزشتہ روز جمعرات کو سلطنت عمان میں شہریوں کے لئے سماجی تحفظ کے اقدامات کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ افراد جن کی آمدنی350 عمانی ریال سے کم ہے اور ہاؤسنگ لون پروگرام کے قرضوں اور سند پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو بلا معاوضہ رقم کی ادائیگی سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔

    انہوں نے اشیاء خورد و نوش میں بھی اضافے کا حکم دیا جو 93 سے 488 کھانے پینے کی اشیاء ہوں گی اور وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مشروط نہیں ہونگی۔

    عمان ڈویلپمنٹ بینک نے مطالبہ کیا کہ ذاتی کاروبار کرنے والوں کو بلا سود اور فیس کے مالی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ذاتی کاروبار کرنے والوں کے زمرے میں سیلز اور موبائل سروسز ، گھریلو کاروبار، ٹیکسی مالکان جو ہوٹلوں اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے کے لائسنس یافتہ ہیں، خواتین کے کاروباری اداروں اور ماہی گیری کے کارکن شامل ہیں۔

    حکومت ان تمام شہریوں کے لئے بجلی اور پانی کی خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی برداشت کرے گی جو دو اکاؤنٹس یا اس سے کم رہائشی زمرے کے مالک ہیں۔

    حکومت نے قومی سپورٹ کارڈ رکھنے والوں کے لئے سبسڈی ایندھن کی مقدار کو 200 لیٹر سے بڑھا کر 400 لیٹر مہینہ کردیا ہے تاہم ریاست اس ماہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس برداشت کرے گی۔

  • وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیراسد عمر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کی ملاقات ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کےترقیاتی پیکچ کی تیاری کیلئے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس میں جی بی میں توانائی،انفرااسٹرکچر،سیاحت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نوجوانوں کی ترقی،تعلیم،آئی ٹی،مواصلات شعبے ، جواہرات،معدنیات،نجی شعبےکی ترقی،تجارت،ای کامرس منصوبے ، خواتین کی ترقی، صحت، نرسنگ ، غربت کے خاتمے کی منصوبہ بندی بھی ترقیاتی پیکچ میں شامل ہیں جبکہ اسپتالوں میں بہتری، چھوٹی صنعت، زراعت اور لائیو اسٹاک کا فروغ ترجیح ہوگا۔

    وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری، وزیراعظم کا ویژن ہے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت پسماندہ رہ گیا، سی پیک کےباعث گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرتاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کررہے ہیں، جی بی کی ترقیاتی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا رہا، وفاقی حکومت اور جی بی انتظامیہ ترقیاتی پیکج مرتب کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی علاقے کی ترقی کیلئے کام ہوگا۔

    وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے کہا وفاق کااٹھایاگیا قدم جی بی کی عوام کیلئےخوش آئند ہے، پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے جی بی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • عید میلاد النبی ﷺ پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج

    عید میلاد النبی ﷺ پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر مسافروں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروایا ہے، جس کے تحت حجاز مقدسہ کے سفر پر12 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے جشن عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا ہے۔

    پیکج کے تحت جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر جانے والے مسافروں کو ٹکٹ پر12 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت دی جائے گی اس کے علاوہ خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، مذکورہ پیکج جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے اور آنے والے مسافروں کیلئے کارآمد ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع کو جوش و جذبے سے مناتی ہے خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول ﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

  • جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا ، قومی ایئر لائن کا مسافروں کیلئے بڑا اعلان

    جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا ، قومی ایئر لائن کا مسافروں کیلئے بڑا اعلان

    کراچی : قومی ایئر لائن نے جشن آزادی پر گلگت اوراسکردوکے لیے خصوصی پروازیں چلانے اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے خصوصی پروازیں اور رعائیتی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کی چھٹیوں میں گلگت اور اسکردو کے لئے بھی رعائتی کرایوں کے ساتھ خصوصی اضافی پروازیں چلا رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور قومی ایئرلائن نے بھی اپنے آپریشن میں اضافہ کیا ہے اور اس کے ساتھ جشن آزادی پیکج کے تحت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعائتی کرائے اور تینوں شہروں کے درمیان پروازوں میں 73کلوسامان تک کی بھی رعایت دی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال ہے، پیرس کے لئے بھی پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری ہے، 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد اور 16 اگست کو اسلام آباد سے پیرس پرواز روانہ ہو گی، پیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔

    حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون اور کوششوں سے یورپ اور برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

  • تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    لاہور : حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا اور تعمیرات سے متعلق اجازت ناموں کا کاون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سےکرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کےلیےخصوصی پیکیج کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ اجازت ناموں کا ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیررشوت اور آسانی سےمل سکیں گے اور اب عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ خدمات کےاین او سی کےلیے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ی ہوگی اور رہائشی یا کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے نقشے کی منظوری 30 دن میں دینی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن یا لینڈ کنورژن کا این او سی 45 دن میں مہیا کیا جائے گا اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے 60 اورٹی ایم ایز سے 75 دن میں ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ان خدمات کےلیےکئی کئی ماہ دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سے کرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای گورننس سےمعمولات زندگی اورطرز زندگی کوبہتر بنایا جارہا ہے اور ہر سطح پر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوراٹرز میں ای خدمت مراکز میں ون ونڈوآپریشن شروع ہوچکا ہے، تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ32 خدمات سمیت مجموعی طور پر 78 خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں، ایزآف ڈوئنگ بزنس کےلیےہمارے اقدامات معاشی بحالی کے ضامن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور کاروباری حضرات کیلئے پنجاب کوموسٹ فیورٹ ڈیسٹی نیشن بنارہےہیں، دوسرےمرحلے میں اگست کےپہلے ہفتے سے خدمات کادائرہ ضلعی سطح تک بڑھائیں گے، جس سے 36اضلاع میں عوام تعمیراتی شعبے میں سہولت کیلئے ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو عوام کی سہولت کےلیےآسان ترین بنادیا ہے، اقدام سے نہ صرف قیمتی وقت بچے گا بلکہ رشوت کا بھی خاتمہ ہو گا۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسپیشل پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، وزیراعظم

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسپیشل پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےاسپیشل پیکج کااعلان کرنے والے ہیں،ہر طرح کی رکاوٹ ختم کریں گے تاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے طویل ملاقات ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےاسپیشل پیکج کااعلان کرنےوالے ہیں تاکہ ترسیلات زرپاکستان بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ، ہم تمام مشکلات حل اور طریقہ کارکوآسان بنارہے ہیں فلپائن کی مثال سامنےہے انہوں نےکامیابی سے کیا کچھ کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرطرح کی رکاوٹ ختم کریں گےتاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہو، ترسیلات زر 20بلین ڈالر سے، 30 یا 40 بلین ڈالر بڑھے گی، ترسیلات زر بینکنگ چینل کے ذریعے آئے گی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملک پہنچنے پرامیگریشن دشواری ختم کریں گے، مشن ہے اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھال بہتراندازمیں کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کا لینڈ مافیا سے تحفظ یقینی بنائیں گے۔