Tag: special trains

  • عید پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کی تفصیلات

    عید پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کی تفصیلات

    کراچی: ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

    اکانومی کلاس پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے شام کو روانہ ہوگی، جب کہ 18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر اے سی کلاس ہوں گی۔

    چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

  • لعل شہباز قلندر عرس: پنجاب سے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لعل شہباز قلندر عرس: پنجاب سے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور: صوبہ سندھ کے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر پنجاب سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، تمام اسپیشل ٹرینیں 18 اکانومی کوچز پر مشتمل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر پنجاب سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، پہلی اسپیشل ٹرین 19 مارچ کو فیصل آباد سے سیہون شریف پہنچے گی۔

    دوسری اسپیشل ٹرین 19 مارچ کو لاہور سے زائرین کو لے کر روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین 20 مارچ کو لاہور ہی سے دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام اسپیشل ٹرینیں 18 اکانومی کوچز پر مشتمل ہوں گی، 25 مارچ کو سیہون شریف سے تینوں اسپیشل ٹرینیں واپس روانہ ہوں گی۔

  • عیدالفطر پر اضافی رش :  پاکستان ریلوے کا  5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالفطر پر اضافی رش : پاکستان ریلوے کا 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے کا عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر 5سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا ہے، عید ٹرینوں کی بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید پر اضافی رش کے پیش نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا ہے ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا۔

    شیڈول کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔

    ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے تیسری سپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے ، چوتھی سپیشل 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

    ترجمان کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل 29 مئی سے شروع ہوجائے گی اور ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

    مزید  پڑھیں:  عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان

    یاد رہے دو روز قبل ڈی سی او ریلوے نے کہا تھا عید الفطر سے قبل ہی کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کی بکنگ فل ہو گئی، مسافروں نے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ کرالی ہے ، عید اسپیشل ٹرینوں کے اعلان کے بعد خصوصی ٹرینوں کی بکنگ ہوگی۔

    خیال رہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا 8 ہزار نوکریاں اور ہمارے پاس 12 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ کوئی ایک نوکری بھی بغیر میرٹ کے نہیں دی جائے گی۔

  • عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک بھر میں 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی پر اسپیشل ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی سٹی سے دن 10 بجے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کو صبح 07 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی اسپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔

    پانچویں سپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اورعید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔