Tag: speech

  • اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں: منیر اکرم

    اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں: منیر اکرم

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں خود مختاری کے احترام، امن مشنز کو مضبوط بنانےاورشام کی سرزمین پراسرائیلی جارحیت اور فورسز کی غیر قانونی دراندازی کی مذمت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں اسرائیلی اقدامات کو یواین چارٹر کی کھلی خلاف اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن مشنز پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی ایک جامع حل کی راہ ہموار کرے گی جس میں خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہوگا۔

    پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔

  • دن رات کام کر کے قوم کی تقدیر بدلیں گے: وزیر اعظم

    دن رات کام کر کے قوم کی تقدیر بدلیں گے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کمر بستہ ہو کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور اسے اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، ہم سب مل کر قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے قائد اعظم کی عظیم تحریک میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ خطہ حاصل کیا، ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کمر بستہ ہو کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور اسے اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، ہم سب مل کر قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منتخب میئر سمیت سب کو منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد دیتا ہوں، انٹر سٹی بس منصوبہ دو کے بجائے ایک مہینے میں مکمل کریں، میرا تجربہ کہتا ہے کہ منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہوسکتا ہے۔

  • متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ماضی میں جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلا گیا، متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ماضی میں اسپیکر کی کرسی کی توہین ہوئی، اس ہاؤس کے ساتھ ایک مذاق کیا گیا، جمہوریت کے ساتھ اور آئین کے ساتھ کھیلا گیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خود کو محب وطن پاکستانی نہیں کہہ سکتے جب تک آئین کا تحفظ نہ کریں، متحد اپوزیشن نے سلیکٹڈ کو ہٹا دیا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ادارے متنازعہ بننے کے بجائے آئینی بنیں تو پاکستان کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا، پورا ملک اور ساری جماعتیں وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

    بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بلقیس ایدھی کے لیے تعزیتی قرارداد بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی کاوشوں سے 16 ہزار یتیم محفوظ رہے، ایدھی صاحب کو ہم یاد کرتے ہیں ان کے ساتھ ہم بلقیس ایدھی کو بھی یاد رکھتے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلقیس ایدھی کو قومی اعزاز سے نوازا جائے۔

  • وزیراعظم کا بڑا اعلان، رجسٹرڈفری لانسرز کیلئےٹیکس زیروکردیا

    وزیراعظم کا بڑا اعلان، رجسٹرڈفری لانسرز کیلئےٹیکس زیروکردیا

    وزیراعظم عمران خان نےرجسٹرڈفری لانسرزکیلئےٹیکس زیروکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے آمدن میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

    یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد میں ای تجارت پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن شعبوں میں پیچھےرہ گئےہیں کوشش کرینگےآگےبڑھیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت آئی تو اپنی کابینہ کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے آج اپوزیشن کو بھی کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ترقی کی وجہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے، آج ٓئی ٹی سیکٹرمیں بہت سےلوگ ارب پتی بن گئے ہیں ہم بھی ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور نوجوانوں کے لیے رکاوٹیں ہٹاکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی توآئی ٹی سیکٹراورنوجوانوں پرخاص توجہ دی ہے نوجوانوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی 2000 میں ایک ارب آئی ٹی ایکسپورٹ تھی، جو آج بھارت 100ارب سےبھی بڑھ گئی ہے، ہم بھی آئی ٹی کےشعبےمیں آگےبڑھ سکتےہیں اور ڈالرزکےفاصلےکوآئی ٹی شعبےکی وجہ سےپوراکرسکتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے آئی ٹی سیکٹرمیں پونے4ارب کی برآمدات ہوگئی پاکستان50ارب روپےکی آئی ٹی کی برآمد کر سکتاہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے اور ان سے پاکستان میں آئی ٹی شعبےمیں تعاون کرنےکیلئےکہا ہے، بل گیٹس نے بھی مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد خوشخبری سناؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے پاکستان میں کیا مفادات ہوسکتے ہں، بل گیٹس جیسےانسان بہت خوش قسمت ہوتےہیں جس کہتے ہیں نے ہم نےبہت پیسہ کمالیااب عوام پرخرچ کرینگے، بل گیٹس نےپاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپورمدد کی، گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کویقین دلاتاہوں کہ حکومت انہیں مکمل سپورٹ کریگی،کلچر اور دیگر مسائل آتے ہیں لیکن پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، جب بھی ہماری قوم کوموقع ملاہےآگےبڑھےہیں، گلگت کی نادیہ کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہماری دیگر خواتین بھی اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھا سکتی ہیں۔

    وزیراعظم نے تعلیم کے حوالے سے کہا کہ ہماری تعلیم کااسٹرکچرایساہےجوغریب کواوپرنہیں آنےدیتا، ایسانظام لارہےہیں تاکہ غریب اورامیرکیلئےتعلیم کاالگ نظام نہ ہو۔

    وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کرکٹ کے ڈھانچے میں بھی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کرکٹ اسٹرکچر کو بھی تبدیل کررہے ہیں اس تبدیلی سے پاکستان ٹیم کو ہرانا مشکل ہوجائیگا۔

  • اب اس وزیراعظم پر حملہ ہونا ہے، بلاول بھٹو کا اعلان

    اب اس وزیراعظم پر حملہ ہونا ہے، بلاول بھٹو کا اعلان

    بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گری ہے، ہمارے اسلام آباد آنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، عمران خان ہمت ہے تو ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلیاں توڑ دو۔

    ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی نے اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہمارا عوامی مارچ27فروری کو کراچی سے نکلےگا اور مجھے 100فیصد یقین ہے لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شروع دن سے اس نالائق اور نااہل حکومت کامقابلہ کررہی ہے اور ان کی نالائقیاں عوام میں بے نقاب کررہی ہے۔

    بلاول نے مزید کہا کہ انھوں نے آئی ایم ایف کا بجٹ بناکر عوام دشمن معاہدہ کیا، یہ معاہدہ پاکستانیوں کی جیب پر ڈاکا ہے یہ ڈیل پاکستان نہیں آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونےسے پہلے ہمارے دوست اب عدم اعتماد کو مان رہےہیں، ہم عدم اعتماد کے حق میں مہم چلائیں گے اورعوام ہمارےساتھ ہونگے۔

    پی پی چیئرمین نے کسی کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں الزام لگانیوالوں نے جیلوں میں بھیجا وہ خود آج سزا یافتہ ہیں۔

    بلاول نے بھٹو نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ان کی معاشی پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ہمیں لیکچر دے رہا تھا اگر آپ بزدل نہیں تو الیکشن سے کیوں ڈرتے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت عروج پر تھی اس وقت پیپلز پارٹی میدان میں اتری، سینیٹ میں اس حکومت کا مقابلہ کیا، ہر الیکشن میں ان کا مقابلہ کیا، ہر ضمنی الیکشن میں شکست دی، یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتارا اور وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دی، یہ آشکار ہوچکا کہ یہ لانگ مارچ بھی ہارے گا، عدم اعتماد بھی ہارے گا اور الیکشن بھی ہارے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم دن رات محنت کرکے ثابت کردیں گے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر، بے نظیر، ملتان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

  • دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کردیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کردیں گے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے، انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 247 ویں کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

    کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، بلوچستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امور مزیدمؤثر بنانے اور روایتی،غیر روایتی آپریشنزکےحوالے سےاموربہتر بنانےکی ہدایت بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن کے تمام عزائم کا ناکام بنائیں گے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے اور ان کی تمام باقیات کا خاتمہ کریں گے۔

    آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا۔

  • اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم باجوہ

    اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، ان کی تقریر میں سراہنے کے لیے بہت کچھ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان نے جامع خطاب کیا جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترجمانی کی اور کشمیر، فلسطین اور خطے میں امن پر دو ٹوک مؤقف پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو سنگین نتائج کی وارننگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد کیا، ان کی تقریر میں سراہنے کے لیے بہت کچھ تھا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد فورسز جعلی مقابلوں میں سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کرچکی ہیں۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ سال 3 بار کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی تو قوم بھرپور جواب دے گی۔

  • 5 جی ٹیکنالوجی سے بڑا انقلاب آئے گا: فواد چوہدری

    5 جی ٹیکنالوجی سے بڑا انقلاب آئے گا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ایک فون چارجر یا ٹی وی خود نہیں بنا سکتے، دنیا میں ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سے زیادہ استعمال زراعت میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیشنل سیکیورٹی اور ہائبرڈ وار کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں افغانستان میں لڑائی لڑ رہے تھے، مدرسے تو بنائے مگر آکسفورڈ اور کیمبرج کے کیمپس نہیں بنائے۔ امریکا اور چین کا ڈیفنس کا بجٹ سویلین سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ٹینک خود بناتے ہیں مگر فون چارجر خود نہیں بناتے، جے ایف 17 تو بنا لیتے ہیں مگر ٹی وی نہیں بنا سکتے۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سے زیادہ استعمال زراعت میں ہے۔ دنیا میں اب پلاننگ 10، 10 سال کی ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 5 جی ٹیکنالوجی آنے والی ہے، یہ ایک بڑا انقلاب ہوگا۔ ہولو گرام ٹیکنالوجی سے تبدیلیاں آئیں گی۔ قومیں ایک شعبے میں نہیں بلکہ تمام شعبوں میں ترقی کرتی ہیں۔ پروپیگنڈا یا ہائبرڈ وار فیئر کا مقابلہ صرف ایک چیز ٹھیک کر کے نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ جب کہتا ہوں کہ سنہ 202 میں مشن خلا میں جائے گا تو لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں، 80 کی دہائی میں کیمبرج اور آکسفورڈ جیسے ادارے بناتے تو آج اچھی افرادی قوت ہوتی۔ امریکا میں دفاع کی ریسرچ کو سویلین سائیڈ پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سیاسی حالات پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ فوج سب کی اتنی ہے جتنی تحریک انصاف کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا ووٹ دینا احسن اقدام ہے، اپوزیشن کے اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔ الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں۔ ملکی استحکام کی ضرورت ہے، اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھا ماحول لانے کی ضرورت ہے۔ سنا ہے خواجہ آصف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمیٰ کے لیے آپس میں ٹاس کرلیں۔ اب شہباز شریف واپس آنے والے نہیں ہیں۔

  • 2020 پاکستان میں خوشحالی، نوکریوں اور شرح نمو میں اضافے کا سال ہے: وزیراعظم

    2020 پاکستان میں خوشحالی، نوکریوں اور شرح نمو میں اضافے کا سال ہے: وزیراعظم

    پشاور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی میں ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں، آرایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کررہی ہے، 5 ماہ ہوگئے ہیں 80لاکھ لوگوں کو اوپن جیل میں رکھا گیا ہے، 2020 پاکستان میں خوشحالی، نوکریوں اور شرح نمو میں اضافے کا سال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھارتی لابی بہت مضبوط ہے، امریکی حکام متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کےخلاف کھڑے ہونا چاہیے، بھارت میں باشعور شہری بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی اخباروں میں پہلی بار بھارت کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، بھارت توجہ ہٹانے کے لیے آزادکشمیر میں کوئی کارروائی کرسکتا ہے، مودی نے مقبوضہ وادی میں جارحیت جاری رکھا ہوا ہے، آج بھارت بھر میں مقامی شہری حکومت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں حکومت اپنی مدت  پوری کرنے کے لیے آتی ہے، ہماری حکومت اصلاحات کے لیے آئی ہے، مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، نظام ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جو ملک کبھی پاکستان سے پیچھے تھے وہ آگے نکل چکے ہیں، اسٹیٹس کو نے سب تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سے بہت زیادہ تعلق ہے، 20 سال میں اوورسیز پاکستانی رہا، کوئی سیاسی شخصیت ایسی نہیں جس کا ایساتعلق رہا ہو، مجھے پتہ ہے اووسیزپاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں کیا مشکلات ہوتی ہیں، ہمارا بہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں، ہر شعبے میں بہترین ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کینسراسپتال کے لیے میں شمالی امریکا گیا، شمالی امریکا میں کزن نوشیرواں برکی نے مدد کی، شوکت خانم اسپتال کے نظام نوشیرواں برکی نے بنائے، مغربی ممالک کے نظام شوکت خانم اسپتال میں لاگو کیے گئے، ہمارا نظام خراب ہونے کی بڑی وجہ معیار کا چلے جانا ہے، ہمیں اپنے اسپتالوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو بھی پتہ ہے کہ اصلاحات ہورہی ہیں، اسپتال نجی نہیں کررہے، سرکاری اسپتالوں میں نظام تباہ ہوچکا ہے، معیار آہی نہیں سکتا، کے پی سے اسپتال بہتر کرنے کی کوشش شروع کی ہے، ہماری کوشش ہے سرکاری اسپتال نجی اسپتالوں کامقابلہ کریں، سرکاری اسپتال نجی اسپتالوں کے ہم پلہ بنانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پہلے سال میں ورلڈبینک نے ہمیں 10بہترین ممالک میں رکھا، ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کاروبار کے لیے سہولتیں پیدا کیں، پاکستان کو اللہ نے جتنی نعمتیں دیں ان کا اس کے رہنے والوں کو اندازہ نہیں، سونے کے سب سے آسانی سے دریافت ہونے والے ذخائر ہمارے پاس ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں زرخیز زمین دی ہے، چین اور دیگر ممالک ہماری جیسی زمین پر ہم سے 3 سے 4 گنا پیداوار لے رہے ہیں، اب چین کے حکام ہمیں زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مدد کررہے ہیں، ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے، 2019 بہت مشکل سال گزرا، ہمیں 2019 میں معیشت کے بڑے مسائل تھے۔

  • سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

    سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے طارق روڈ اور بہادر آباد سے متصل شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبوں کو وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، بزنس مین نیب گردی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں کوئی حکومت ہے تو وہ سندھ کی ہے جو کام کر رہی ہے، صوبہ سندھ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سندھ کے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش میں ہیں، روزگار نہیں مل رہا۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔ کم لاگت میں شہید ملت روڈ انڈر پاس کا منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ کراچی میں سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے پر سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔ معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو انفرا اسٹرکچر میں انویسٹ کرنا ہوگا، چھوٹے تاجروں کے لیے اسکیم لائی جائے۔ معاشی بحران کا ہم مقابلہ کرتے ہیں تو کام کر کے دکھاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کا خیال رکھتی ہے، ان کےپاس پیسہ ہوگا تو وہ خرچ کرے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سندھ حکومت کو اس کا حق دیا جاتا تو اس سے زیادہ عوام کے لیے کرتے۔

    بلاول نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو کھڑا کردیا، کراچی سے سکھر تک اسپتال کھڑے کیے، مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کے لیے سوچتی ہے اور کام کر کے دکھاتی ہے۔