Tag: speech

  • ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے: عمران خان

    ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ چوری ہوکر ملک سے باہر جارہا ہے، ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، کرپٹ حکمران اقتدار میں آکر پیسے اور محلات بناتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ دس سال گزر گئے شہباز شریف نے پنجاب میں ایک اسپتال نہیں بنایا، یہ لوگ صحت کا نظام ٹھیک کر رہے ہیں اور نہ ہی اسکول بنا رہے ہیں، 2018 کا عام انتخابات نااہل حکمرانوں کا فیصلہ کرے گا۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، اسفندیار ولی اور شریف خاندان سب ملے ہوئے ہیں، فضل الرحمان کہتا ہے میں یہودی ہوں، میں تو کہتا ہوں ان کے اور زرداری کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی کیا ضرورت ہے، سندھ حکومت نے 3 سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا۔

    آصف زرداری ڈاکو،میاں برادران اس سے بٖڑے ڈاکوہیں،عمران خان

    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چوری اور کرپشن کیلئے ادارے تباہ کئے، شاہد خاقان عباسی جیسا وزیر اعظم پوری تاریخ میں نہیں آیا، نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، اس کے باوجود اگر شاہد خاقان عباسی انہیں مظلوم سجھتے ہیں تو ان سے بڑا بے وقوف نہیں دیکھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دنوں جماعتیں 20 سال سے باریاں لے رہی ہیں، یہ لوگ 20 سال میں ایک ادارہ بھی ٹھیک نہیں کرسکے، یہ بڑے بڑے منصوبے بناتے اور کمیشن لیتے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کردے دی۔

    میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب سے کم کرپشن خیبر پختونخوا میں ہے، ہم اقتدار میں آکر اسپتالوں میں غریبوں کیلئے مفت علاج فراہم کریں گے، سرکاری اسکول میں بہتر اور مفت تعلیم ہوگی، عوام کے لیے انصاف کا بہتر نظام بنائیں گے اور ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری ذمہ داری ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا: بلاول بھٹو

    موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا، پاکستان کو ان لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہولو گرام کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے ہماری آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی طویل تاریخ اور شہادتیں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن میں کامیابی ہماری بہتر پالیسی کی بدولت ممکن ہوئی،  پیپلز پارٹی 2018 کے عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کو لٹیروں سے پاک کریں گے۔

    بلاول بھٹو کی عمران خان اور شہبازشریف کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت

    سربراہ پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس غربت کے خاتمے کا مکمل پروگرام موجود ہے، پیپلز پارٹی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے، عام انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد پارٹی اپنے کئے وعدے پورے کرے گی۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا ہے، عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں، پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرے گی۔

    عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پییپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اہم اقدامات کرے گی، رضا ربانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں ان سے کراچی میں کچھ خاص کام لینا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی

    وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف پر مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران نوجوان نے سیاہی پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران ایک جانب سے نوجوان نے ان کی طرف سیاہی اچھال دی جس سے ان کا چہرہ اور لباس سیاہ ہوگیا۔

    واقعہ کے فوری بعد ارد گرد کھڑے کارکنان نے نوجوان کو دبوچ لیا بعد ازاں پولیس نے سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    اس شرم ناک واقعے کے باوجود حیران کن طور خواجہ آصف نے اپنا خطاب ختم کرنے کے بجائے جاری رکھا، اس دوران انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات مجھے کمزور نہیں کرسکتے، ضرور مخالفین نے پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے لوگوں نے مجھے بار بار منتخب کیا، پر امید ہیں آگے بھی کریں گے، میرا کردار اور دل آج بھی صاف ہے، زیر حراست سیاہی پھینکنے والے ملزم کو چھوڑ دیں میری اس سے کوئی دشمنی نہیں۔

    نامعلوم افراد نے مریم نواز کے استقبالیہ بینرز پر سیاہی پھیر دی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال میں جوتے سے حملہ ہوا تھا، جب وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو ایک نوجوان نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو ان کے ہاتھ پر لگا، بعد ازاں وزیر داخلہ کے کہنے پر نوجوان کو پولیس کی حراست سے رہائی مل گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے لیے لگائے گئے پوسٹرز اور بینرز پر بھی سیاہی پھینک دی گئی تھی جس میں مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر نقش تھیں۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی کا رد عمل

    سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے پر پاکستان تحریک انصاف نے مذمتی بیان جاری  کر دیا۔

    رہنماء پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہیں، اس کے محرکات کا جائزہ لینا ہوگا، یہ واقعہ ن لیگی کنونشن میں ہوا لہذا اپنی صفوں میں مجرم تلاش کریں، البتہ خواجہ اصف کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

    شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے لڑائی کے دعویداروں نے سینیٹ انتخابات میں سودا کیا، شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق کے دعویداروں نے سینیٹ میں سودی بازی کی، ایک جماعت کی سربراہی کے لیے لڑنے والے شہر میں پانی کے لیے کیا لڑیں گے۔

    سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں من پسند امیدواروں کے انتخاب سے متعلق لڑائی کے بجائے اگر شہر میں پانی کے لیے لڑتے تو آج عوام کو پانی خریدنا نہیں پڑتا۔

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ‏اگر میرے دور میں سڑکیں، انڈر پاس، انفرا اسٹرکچر اور اسپتال نہ بنائے گئے ہوتے تو آج اس شہر کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا، اس شہر کو لاوارث سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، ہم ان کے وارث ہیں اور اپنے لوگوں کے حقوق کا سودا کرنے کے بجائے جان دینے کو فوقیت دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی کے لیے پی ایس پی سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں ہم ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہمارے دور میں منقطع ہوا تھا۔

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ آج کراچی کے والدین اپنے بچوں کو زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، کراچی میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چند روز میں پتا چل جائے گا ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی، عمران خان

    چند روز میں پتا چل جائے گا ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظالموں کا سورج غروب ہورہا ہے، کل ایک نئی صبح طلوع ہوگی، چند روز میں پتا چل جائے گاکہ ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی۔

    یہ پڑھیں:عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی

    پریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد موجود کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو انقلاب چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی، جمعرات سے سپریم کورٹ نواز شریف کی تلاشی لے گی۔

    اسی سے متعلق:تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی

    انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے 10 گھنٹے تک شیلنگ برداشت کی، عوام اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو یہ نتیجہ نکلتا ہے، کارکنوں کی عظمت کو سلام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پانامہ لیکس کیس ، سپریم کورٹ کا فریقین سے تحریری جواب طلب

    دوسری جانب اسی حوالے سے پریڈ گرائونڈ میں اظہار تشکر کی تقریب کے حوالے سے اے آر وائی کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ بنی گالا کی موجودہ صورتحال مایوس کن نہیں لگ رہی، عمران خان کے فیصلے کے بعد بھی کارکنان مایوس نہیں ہوئے، ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں گاڑیاں بنی گالہ میں داخل ہورہی ہیں، بکرے قربان کیے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ اچھا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے۔

  • اسلام آباد ضرور جائیں‌ گے،استعفیٰ‌ لیے بغیر واپس نہیں‌ آئیں‌ گے، عمران

    اسلام آباد ضرور جائیں‌ گے،استعفیٰ‌ لیے بغیر واپس نہیں‌ آئیں‌ گے، عمران

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجا کرنا ہمارا حق ہے، ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج ضرور کریں گے لیکن پرامن کریں گے اور وزیراعظم کے استعفیٰ تک واپس نہیں آئیں گے۔

    لاہور میں انصاف لائرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ نظام سے تنگ آچکے ہیں، یہ کسی جمہوریت ہے کہ بچے باریاں لے رہے ہیں، میرا کام ٹیکس چوری کے خلاف آواز بلند کرنا ہےکیوں کہ نیب سمیت دیگر ادارے کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں کررہے۔

    انہوں نے کہا کہالیکشن میں دھاندلی ہوئی جس کے خلاف سڑکوں پر نکلے، کرپشن مافیا نے ملک کو تباہ کردیا، حکومتی ارکان کو معلوم ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے لیکن کرپشن مافیا ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کررہا ہے، ڈیولپمنٹ صرف نواز شریف کے اکائونٹس میں ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر کا مارچ فائنل موومنٹ ہے جس میں ایک طرف کرپشن کو بچانے کا والا مافیا ہے اور دوسری طرف وہ عوام ہیں جو نیا پاکستان دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرامن تحریک ہمارا حق ہے اور اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاج کیا جائےگا۔

  • بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    ٹیکسلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    None can subdue a nation through power: Imran… by arynews

    ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ کشمیریوں کو ان کی مرضے کے مطابق فیصلہ کرنے کی آزادی مل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی مسائل کا مل کر اور متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آج پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وسائل کی وجہ سے قوم امیر نہیں ہوتی بلکہ انصاف ملنے پر ہوتی ہے۔

  • جنرل ضیا نے نواز شریف کے ذریعے لوگوں کو خریدا، عمران خان

    جنرل ضیا نے نواز شریف کے ذریعے لوگوں کو خریدا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل ضیا الحق کو ایک شخص ملا جو لوگوں کو خریدنے میں مہارت رکھتا تھا اور وہ نواز شریف ہے، اس نے ججوں اور صحافیوں اور سیاست دانوں کو خریدا۔


    Imran Khan comes down hard on MQM chief Altaf… by arynews

    جہلم میں کھیوڑہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن سن 85ء سے آئی، کرپشن نے ادارے ختم کردیے، پامانا لیکس ہم نے نہیں غیر ملکیوں نے کیں، اداروں کو آزاد کیا جائے اگر ادارے آزاد ہوگئے تو کرپشن ختم ہوجائے گی، شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو ختم کرکے رکھ دیا۔

    انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا اگر انہوں نے تقدیر اپنے ہاتھ میں لے لی تو ملک عظیم بن جائے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ہمارے صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کرتا تھا افسوس کہ اب ہمارا وزیراعظم اب پرچیاں لکھ لکھ کر بات کرتاہے

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا احتساب کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، پانچ ماہ ہوگئے نواز شریف نے جواب نہ دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جواب دیں کہ انہوں نے مودی کے بیانات کی مخالفت میں بیان جاری کیوں نہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے لیکن وزیراعظم کچھ نہ بولے،

    چیئرمین پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہونے والے پاکستان کے ساتھ سیاست کیسے کرسکتے ہیں، پارٹی سربراہ ایسی بات کرے تو اسے نہیں چھوڑا جاتا، قائد متحدہ کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ درخواست دی جائے۔

  • خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے،حکومت اور قوم کو ملکی اورعالمی سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے واقعات کہیں عالمی سازش کا حصہ تو نہیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی شہادت اور اویس شاہ کا اغوا تشویش ناک ہے، امید ہے امجد صابری کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کردیا جائے گا،لگتا ہے دہشت گر د تنظیمں بھار ت کے تابع ہوگئی ہیں دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت سندھ اور بلوچستان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کو قوم کی تائید اور حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے سیول میں‌ منعقدہ نیو کلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس کے معاملے پر کہا کہ بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دینا قابل مذمت عمل ہوگا۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں، صدر اوباما

    دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں، صدر اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کا نام لیکر کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا، دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے بلکہ شدت پسند تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں، شدت پسند تنظیموں کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    صدر اوباما نے کہا کہ جو لوگ دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی سرکردگی کر رہے ہیں وہ مذہبی رہنما نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تہذیبوں کی نہیں ، اس جنگ میں فتح کیلئے مغرب اور مسلم رہنماؤں کا اتحاد ضروری ہے۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردوں کے خلا ڈٹا ہوا ہے اور انتہا پسندی کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہونا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ  ہماری جنگ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات سے بھٹکے ہوئے لوگوں کے خلاف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، داعش اور دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندہ نہیں اور اسے روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔