Tag: speech

  • ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے: خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بہادر آباد اور پی آئی بی ایک ساتھ کھڑے ہیں، ایم کیو ایم  کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے بہادری سے بتا دیا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، آرمی چیف اور چیف جسٹس ان کی اپیلوں کا نوٹس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مل جل کر آگے بڑھیں گے تو بیرونی قوت نہ جھکا سکتی ہے اور نہ ہی ختم کر سکتی ہے، حکوت، اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا نام استعمال ہونے کی تحقیقات کرے، تشدداور نفرت ہمارا طرز سیاست نہیں، جبر کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ قبول کریں گے۔

    فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی طاقت ہیں، اختلافات کو اس حد تک نہیں بڑھانا چاہتے کہ پھر مل نہ سکیں، آج بھی ایم کیوایم مضبوط ہے، اس سے پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ یہ بحران بھی جلد ختم ہو جائے گا، ہمارا اتحاد ہی سب سے بڑا دفاع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس میں ہم پر الزامات لگائے، انہیں چاہیے کہ وہ ان الزامات کا جواب دیں اور میں سمجھتا ہوں فاروق ستار ان الزامات کا جواب دیں گے، آج ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی چہرہ پلانٹڈ نہیں ہے لیکن میئر کراچی کو ہٹانے کی کوشش عوام اور جمہوریت کے ساتھ بھی سازش ہے۔

    دو یوم تاسیس ، کامران ٹیسوری پارٹی تقسیم کا باعث ہے، خالد مقبول صدیقی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کمزور یا دباؤ میں آجائے تو ہمیں بتائے مل کر اس کا سامنا کریں گے، سندھ کے عوام 35 سال سے ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہم پر قرض ہے، عوام کا یہ قرض چکائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    شکر گڑھ: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے غلط فیصلے کر سکتے ہیں لیکن عوام نہیں، لوگ یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نور کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک چپڑاسی کو اپیل کا حق ہے جبکہ ملک کے وزیر اعظم کو اس کا حق نہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہوگی، اور ایک بار پھر سے ووٹ کو عزت ملے گی، پاکستان دو لخت ہوا اسی لیے کہ یہاں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا، سی پیک، گوادر اور موٹر وے سب نواز شریف کے منصوبے ہیں۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک سے سرمایہ کاری روٹھ گئی تھی، کوئی یہاں دس روپے لگانے کو تیار نہ تھا، مسلم لیگ کی حکومت نے دن رات محنت کی اور آج پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی 5 ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، انتہا پسندوں نے دہشت گردی، فساد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے امن بحال ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین: اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ، امریکا سے تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان

    چین: اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ، امریکا سے تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک کی اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد امریکا سے تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جس کے پیش نظر چینی حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خوشگوار بنانے کے لیے اپنی تجارتی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

    چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا کے سالانہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مزید آسان پالیسیاں متعارف کرائے گا اور گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر اور آسان شرائط جیسی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

    چین اور امریکا کے تعلقات میں بہتری

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں دنیا بھر سے ممالک چین کی سرمایہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، دوسری جانب املاک دانش سے متعلقہ حقوق کا بھی مزید خیال رکھا جائے گا۔

    چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اضافی ملکیتی حقوق کی فراہمی کے لیے جلد قوانین میں تبدیلیاں لائیں گے، چین میں ملکیتی کاروباری اداروں میں ہمیں غیر منصفانہ قوانین کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا فوری حل نکالا جائے گا۔

    ٹرمپ نے چینی اشیاء پر60ارب ڈالرکے محصولات عائد کردیئے

    خیال رہے کہ چینی صدر کی جانب سے مذکورہ فیصلے امریکا کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، البتہ چینی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان فیصلوں پر کب عمل در آمد کیا جائے گا، نہ ہی کسی حکومتی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عوام کے حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے: چیف جسٹس

    عوام کے حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے: چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلوچستان میں تعلیم پر خاص توجہ نہیں دی گئی، تعلیم بہتر ہوگی تو صوبے کے لوگ مسائل سے نکلیں گے اور ترقی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا تنظیموں کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بلوچستان کی صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ باہر سے لوگ آکر بلوچستان میں آفسر کیوں لگتے ہیں؟ بلوچستان کے لوگوں کو موقع کیوں نہیں فراہم کیا جاتا؟

    انہوں نے کہا کہ تمام از خود نوٹس نیک نیتی کے ساتھ لیے گئے، میں نے تعلیم، صحت اور پانی کے مسائل پر از خود نوٹس لیے، تعلیم بہتر ہوگی تو بلوچستان کے زیادہ تر مسائل حل ہوں گے۔

    اربوں روپے خرچ کر کے بھی صاف پانی فراہم نہیں کرسکتے: چیف جسٹس برہم

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جتنے بھی پرانے مقدمات ہیں انہیں نمٹانے کی کوشش کر رہا ہوں، میں نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں وہ نیک نیتی کے ساتھ کیے ہیں، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

    ریلوے میں 60 ارب کی کرپشن‘ چیف جسٹس برہم

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا برادری اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے، رائے بنانے سے پہلے حقائق جان لیں پھر رائے قائم کریں، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تعلیم پر توجہ دینی پڑے گی یہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی کی جاسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

    عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

    ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کی نظریاتی پرورش بھی ایک ہی اسکول میں ہوئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں پنجاب کو کچھ نہیں دیا، یہاں کسان بے حال اور مزدور بہتر روزگار سے محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے سینیٹ میں قانون پاس کیا، جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر عوام پنجاب میں ایک الگ صوبہ چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، ملتان کے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، ممبر سازی مہم کے سلسلے میں یہاں آیا ہوں۔

    جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘ بلاول بھٹو

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ یہ شہید بھٹو اور مادر جمہوریت نصرت بھٹو کا قافلہ ہے، یہ میرشاہنواز، میرمرتضیٰ اور شہید بی بی کا قافلہ ہے، مخالفین کو عام انتخابات میں بری طرح شکست ہوگی، عمران خان یہ آپ کا آخری اور میرا پہلا الیکشن ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی میں دل کا سب سے بڑا اسپتال بنا سکتے ہیں تو ملتان میں بھی بنائیں گے، ہم صرف ایک ہی شہر پر فوکس نہیں کرتے، دل کے اسپتال سکھر، ٹنڈومحمدخان، سیہون، حیدرآباد میں بھی تعمیر کیے، ہمارا ایجنڈا معاشی اصلاحات ہے، عوام کی محرومیاں ختم کردیں گے۔

    پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر غربت مٹاؤ پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام کی وجہ سے 6 لاکھ خاندان غربت سے نکل گئے، صوبے میں 50 لاکھ ایکڑر زمین سیراب اور 1800 میل نہروں کے پشتوں کو مضبوط کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے: سراج الحق

    ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد ایک خاص ٹولے نے پاکستان پر قبضہ کر رکھا ہے، ہمارا دشمن ایٹم بم سے نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں سے ڈرتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ٹکرانے والا تباہ ہو جائے گا، ملک کو اسلامی بنائیں گے، موجودہ نظام سے غربیوں کا حق چھینا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان غربت کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑ دیتے ہیں، ملک میں عوام کے ساتھ دھوکا ہورہا ہے، مزدور مزدوری کر کے بھی بھوکا سوتا ہے اور نوجوان ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار گھوم رہے ہیں۔

    مدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق

    سربراہ جی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شہدا کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، لاہور کا مینا پاکستان ہماری جدوجہد کی علامت ہے، ہم اپنے خطے کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ موجودہ تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں بلکہ نوکر تیار ہو رہے ہیں، المیہ یہ ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا۔

    ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے، پاناما میں شریف خاندان کا نام آیا کسی ایک علما کا نام پاناما میں نہیں آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری کا نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    آصف زرداری کا نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    نوابشاہ: سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سو فیصد لیڈر بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں نوابشاہ سے لڑوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے حکمت علمی تیار کی جارہی ہے، اس مربتہ الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جیالوں نے مشکل سے مشکل دور میں بھی جانفشانی سے کام کیا، ہم جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں، میں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور ورکرز پر یقین رکھا ہے۔

    ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نےہماری پیٹھ میں چھراگھونپا،آصف زرداری

    شریک چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی میں بھی ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کو الیکشن سے بارہر رکھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری پنجاب میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ہمارا لیڈر ہے، ہمیں 18 ویں ترمیم پر عمل در آمد کروانا ہے، یاد رہے کہ رشتہ لینا آسان ہے ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔

    غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ ہم ذات اور سیاسی مفادات سے بالا ہوکر سیاست کرتے ہیں، گڑھی خدابخش کے 4 شہدا، ہزاروں شہدا کے مزار اس سیاست کے گواہ ہیں، عام انتخابات کے لیے تیار ہیں، مخالفین کو شکست دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدلیہ مخالف بیانات، چیف جسٹس کی لیگی رہنما صدیق الفاروق کو وارننگ

    عدلیہ مخالف بیانات، چیف جسٹس کی لیگی رہنما صدیق الفاروق کو وارننگ

    اسلام آباد: چیف جسٹس میان ثاقب نثار نے مسلسل عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق کو توہین عدالت لگانے کی وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور ن لیگی رہنما کے سر پر توہین عدالت کی تلوار منڈلانے لگی ایک کیس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ صدیق الفاروق مسلسل عدالت کی توہین کر رہا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو توہین عدالت لگا دیں گے۔

    انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صدیق الفاروق کی کیا قابلیت تھی جو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین لگایا گیا؟ نامناسب شخص کو چیئرمین لگایا گیا، وہ عدالت کے خلاف بول رہے ہیں باز نہ آئے تو توہین عدالت لگا دیں گے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ساری زندگی ن لیگ کے پریس روم میں تراشے کاٹنے والا عدالت کے خلاف بول رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں بیٹھ کر زندگی گزار دی آج ان کا نمائندہ بن کر عدالت کے خلاف بول رہا ہے۔

    دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی

    میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا اربوں کھربوں کے معاملے میں سیاسی بنیاد پر تقرری کردی جاتی ہے، اب بھی کسی چہیتے کو  متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین لگا دیں،کسی ن لیگ کے پولیٹیکل سیکریٹری کو بھی چیئرمین لگایا جاسکتا ہے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کا چیئرمین قابلیت کی بنیاد پر ہوناچاہیے، جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو ایک سے ڈیڑھ ماہ میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    نواز شریف سمیت 16ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے فل بنچ بھجوا دیا

    خیال رہے کہ عدلیہ مخلاف بیانات دینے پر مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں کو توہین عدالت کا سامنا ہے جن میں مرکزی رہنما طلال چوہدری اور دانیال عزیر بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کے چھٹے خطرناک شہروں میں تھا لیکن اب 166 نمبر پر ہے، ماضی میں شہر انارکی کا شکار تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کو بحال کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے رینجرز 30 سال سے کراچی میں ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا لیکن ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔

    قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز

    میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ لسانی اور سیاسی بنیادوں پر 1986 سے اب تک 52 ہزار شہری مارے گئے، شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور کراچی کو حالت جنگ میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والی بہادر بیٹی کو ڈی جی رینجرز کی شاباش

    جناح اسپتال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے ایک خاتون جناح اسپتال کو کامیابی سے چلا رہی ہے، اسپتال کی عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 1 لاکھ پچیس ہزار روپے کا مقروض ہے، خورشید شاہ

    ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 1 لاکھ پچیس ہزار روپے کا مقروض ہے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرونی قرضے حاصل کرکے پاکستان کی معیشت کو اتنا تباہ کردیا کہ اب پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔

    سکھر کے علاقے واری تڑ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات قریب ہیں، اگر آنے والے وقتوں میں بہتری چاہتے ہیں تو عوام جاگ جائیں اور اٹھ کھڑے ہوں اور ملکی ترقی کا فیصلہ کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ وہ میڈیا اور انٹرنیٹ کی موجودگی میں عوام کو بہت اچھی طرح بیوقوف بناسکتے ہیں مگر اب ہم ملک کو ایسی ریاست بنائیں گے جہاں انصاف و امن ہو اور لوگوں کو روزگار ملے۔

    اداروں کے سربراہوں میں ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں: خورشید شاہ

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک سو پچیس فیصد اضافہ کیا اور پنشروں کی پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا لیکن یہ حکومت پانچ سالوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد بھی اضافہ نہیں کرسکی ہے اس کے باوجود حکومتی شخصیات معیشت کی بہتری کے دعوے کرتے نہیں تھک رہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں نظام کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں اقتدار کا فیصلہ عوام ہی کرے اور جمہوریت اسی طرح چلتی رہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سیاستدان کارکنوں کو گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست سکھا رہے ہیں آج کل کی سیاست نے ہمیں بیمار کردیا ہے ہم کہتے ہیں کہ اقتدار کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی خاطر خدمت کرو کیونکہ جو لوگ عہدوں کے لیے سیاسی میدان میں آئے اُن کا مقصد صرف لوٹ مار اور خزانے کو نقصان پہنچانا ہے۔

    میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، خورشید شاہ

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، جبکہ اقتدار کی خاطر میدان میں آنے والے سیاستدان تیری ایسی کی تیسی اور مجھے کیوں نکالا کہتے پھر رہے ہیں، ہمیں لوگوں کے مسائل بڑھنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن آج ہمارے سیاستدان اور حکمرانوں کو آپسی جھگڑوں سے فرصت نہیں ہےکہ وہ عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں۔

    پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کی بہتری کرنے والوں نے پاکستان کو اتنا مقروض بنادیا ہے کہ اب پیدا ہونے والے ہر بچے کے کان میں آذان کے ساتھ اس کے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کے مقروض ہونے کی نوید سنائی جانے لگی ہے آج کل کی سیاست نے ہمیں بیمار کردیا ہے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے متوسط طبقہ اب غریب ہوتا جارہا ہے، ہمارے ملک کا نوجوان بدقسمتی سے ایسی سیاسی جماعت کے نعرے میں پھنس کررہ گئے کہ اُن کے لیے بس دعا کی جاسکتی ہے، ہم نوجوانوں کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں نہیں چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ڈگریاں لیے روزگار کے لیے ہماری پیچھے پیچھے بھاگیں۔