Tag: Speeding Truck

  • کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور فیملی کو اجاڑ دیا، ٹرک نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کی جانب لینے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت عرفان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بیٹا فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا جسے باپ کالج چھوڑنے جارہا تھا، جاں بحق افراد کا آبائی تعلق گلگت سے ہے جبکہ وہ منگھو پیر کے رہائشی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/attock-stepfather-forces-marry-70-year-old-man/

  • گولی کی طرح جاتی بائیک تیز رفتار ٹرک کے سامنے آگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کہتے ہیں کہ جس انسان کی زندگی باقی ہو، موت کا فرشتہ اسے چھو کر گزر جاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک خطرناک ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے۔

    انڈین پولیس سروس کے ایک اہلکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انٹر سیکشن سے ایک تیز رفتار بائیک گولی کی طرح نکلتی ہے اور اسی لمحے اسی رفتار سے ایک ٹرک سامنے سے آجاتا ہے۔

    پلک جھپکتے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کو موڑتا ہے جس سے ٹرک فٹ پاتھ پر درخت سے جا ٹکراتا ہے۔

    خوش قسمتی سے بائیک سوار بچ جاتا ہے کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ٹرک کے سامنے سے نکل کر واپس جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    تاحال ٹرک ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کے بارے میں علم نہ ہوسکا کہ وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے یا نہیں۔

    پولیس اہلکار نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ ایسے ہی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیں، ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوں گے، خود آپ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں گے۔