Tag: speedy trail

  • بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ قبول نہیں، پرویز رشید

    بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ قبول نہیں، پرویز رشید

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ بندوق کے ذریعے کسی ایجنڈےکانفاذہرگزقبول نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں ، عدالتیں جمہوریت بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہیں۔

    افغانستان سے متعلقہ امور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کابل کا امن بھی اتنا عزیز ہے جتنا اسلام آباد کا امن عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کی جنگ مل کر لڑیں گے کیونکہ امن اس خطے کا مشترکہ اثاثہ ہے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا واسطہ بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا نافذ کروانے والے عفریت سے پڑا ہے لیکن ہم کسی کو زور زبردستی کا نظام مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں فوجی عدالتیں سیاسی انتقام لینے کے لئے بنائی گئیں تھیں۔

  • فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کسی ڈکٹیٹرکا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے دہشت گردخارجی ہیں جنھیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

    لاہور میں ہزارہ ایکسپریس کے نئے روٹس کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے مخالفین سے انتقام لینے کے لیے ماضی میں فوجی عدالتیں بنائیں مگر اس بار یہ فیصلہ کسی ڈکٹیٹر نے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے جسے اسپیڈی ٹرائل ،اسپیشل کورٹ یا فوجی عدالتوں میں سے جو نام دینا چاہیں دے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے اور قومیں ایسے مواقع پر سخت فیصلہ کرتی ہیں دہشت گرد خارجی ہیں جن کے خاتمے کے لیے حکومت سے جو کچھ بن پائے گا وہ کریں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے مارشل لاء کی بات کرنا انتہائی غیر مناسب ہےدہشت گردی کے خلاف حکومت اپوزیشن اور فوج اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہورہا ہے