Tag: spiderman

  • بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی ہالی ووڈ اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے پیر کی رات جدہ میں جاری ریڈ سی فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پوز دیتی نظر آئیں جس کی تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

    وائرل ہونے والی تصاویر میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی اداکارہ کو ریڈ سی فیسٹیول میں ہالی ووڈ کے ’اسپائیڈرمین‘ اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے فلم فیسٹول پر اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، لیکن اداکارہ کے مداح اس وقت حیران ہوگئے جب انہیں دی امیزنگ اسپائیڈر مین اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کی ویڈیو میں شردھا اور اینڈریو گارفیلڈ کو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شردھا ایک کثیر رنگ کے گاؤن میں چمک رہی تھی جبکہ اینڈریو ایک کلاسک براؤن سوٹ اور سفید شرٹ میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@andrewgarfieldoffe)

    واضح رہے کہ شردھا کپور کے علاوہ اس سال ریڈ ایس ای فیسٹیول میں رنبیر کپور، کرینہ کپور، عامر خان نے بھی شرکت کی، فیسٹیول 14 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے ہالی ووڈ فلم امیزنگ اسپائڈر مین اور اس کے سیکوئل امیزنگ اسپائڈر مین 2 میں اسپائڈر مین کا کردار نبھایا تھا جس کے باعث دنیا اداکار کی دیوانی ہے۔

  • اسپائیڈر مین کا بنگالی ڈانس

    اسپائیڈر مین کا بنگالی ڈانس

    موسیقی سنتے اور رقص ہوتا دیکھتے ہی ہر شخص کا دل گانے اور رقص کرنے کے لیے مچلنے لگتا ہے، بعض دفعہ موسیقی اتنی جاندار ہوتی ہے کہ سننے والے بے اختیار اس پر جھوم اٹھتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہنے ایک شخص بنگال کا روایتی رقص کر رہا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ روایتی رقص کر رہے ہیں اور پس منظر میں روایتی ساز بھی بج رہے ہیں، مقامی افراد کے درمیان اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہنے ایک شخص بھی محو رقص ہے۔

    اس شخص کی شناخت تو معلوم نہیں ہوسکی لیکن لوگوں نے اس رقص کے انداز کو بے حد سراہا۔

    ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو ایک بازار میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، انٹرنیٹ صارفین اسپائیڈر مین کے دلچسپ انداز پر ہنسنے کے ساتھ ساتھ اسے داد بھی دے رہے ہیں۔

  • فرانسیسی حکومت نے مسلم اسپائیڈرمین کو شہریت دے دی

    فرانسیسی حکومت نے مسلم اسپائیڈرمین کو شہریت دے دی

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت نے چوتھی منزل سے لٹکے ہوئے کمسن بچے کی جان بچانے والے افریقی تارک وطن کو حکومت نے فرانس کی شہریت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل فرانسیسی حکومت نے دارالحکومت پیرس میں تارک وطن نوجوان کو بہادری کا مظاہرہ کرکے عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے لٹکنے والے کمسن بچے کی جان بچانے پر فرانس کی شہریت دے دی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر فرانس میں داخل ہونے والے مامودو قساما نامی افریقی شہری کو بہادری سے بچے کی جان بچانے پر عالمی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

    فرانس کے صدر ایمینیئول مکرون نے جاں فشانی کا مظاہرہ کرنے والے مسلم اسپائیڈرمین سے ذاتی طور پر صدارتی محل میں ملاقات کرکے شکریہ ادا اور فائر سروس میں خدمات انجام دینے کی پیش کش بھی کی تھی۔

    فرانسیسی حکام کی جانب سے جمعرات کے روز مامودو قساما کو فرانس کی شہریت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عظیم الشان بہادری ہمارے عوام کو آپس میں متحد ہونے میں معاونت فراہم کرتی ہے، ایسی بہادری ہمت، ایثار اور انسان دوستی کی واضح مثال ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مامودو قساما کو ابتدائی طور پر صرف فرانس کی شہریت دی گئی ہے جبکہ مالی سے تعلق رکھنے والا مسلم اسپائیڈر مین پیرس فائر سروس میں انٹرن شپ کے معاہدے پر دستخط کرچکا ہیں۔

    فرانسیسی صدر نے چند روز قبل الیزے پیلس میں مامو دو قساما سے ملاقات کی تھی اور اسے بہادری کے امتیازی مظاہرے کے سبب ایک سرٹیفکیٹ اور سونے کا تمغہ پیش کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گذشتہ برس بحیرہ روم کے ذرئعے فرانس پہنچا تھا اور دارالحکومت میں کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کی تلاش میں تھا۔

    خیال رہے کہ عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے لٹکنے والے بچے کی جان بچانے کے بعد لوگوں کی جانب سے تارک وطن کو اس بہادری پر مسلم اسپائیڈر مین کا خطاب دیا گیا تھا۔