Tag: spiritual leader

  • سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    کراچی : بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بوہری جماعت خانہ آمد کے موقع پر ان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹرسلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔

    ملاقات میں مذہبی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بوہری جماعت کےروحانی پیشوا نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی پر آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ دھرتی مہمان نوازی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، سندھ دھرتی کی پہچان محبت سچائی مہمان نوازی، صوفی ازم ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک روحانی پیشوا کی سندھ میں آمد ہوئی، سندھ محبت کے پرچار کی دھرتی ہے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات


    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کی، مہمان کی عزت احترام کرنا ہمارےخون میں شامل ہے۔

  • بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، مئیر کراچی اور فاروق ستار سے ملاقات

    بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، مئیر کراچی اور فاروق ستار سے ملاقات

    کراچی: طاہری مسجد میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے گورنر سندھ محمد زبیر ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور میئر کراچی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے داو دی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے طاہری مسجد صدر میں ملاقات کی اور محرم الحرام کی مجلس میں بھی شرکت کی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران صوبہ کی تعمیر و ترقی میں بوہری برادری کے کردار،امن و امان کی قیام میں کمیونٹی کی بھرپور مدد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے ایک طویل عرصہ کے بعد بوہری کمیونٹی کے سربراہ کی محرم الحرام میں کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کراچی میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کریں گے، بوہری کمیونٹی صوبہ کی نہایت پر امن برادری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیدنا صاحب کی کراچی آمد شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی عکاس ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس کی تجارتی سرگرمیوں میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ملک کی ترقی کراچی کی ترقی میں مضمر ہے جبکہ امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول میسر ہے۔

    سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی میں محرم کی مجالس سے خطاب پر وہ خوش ہیں کیونکہ ان کے دادا اور والد بھی کراچی میں مجالس سے خطاب کرچکے ہیں، پورے ملک خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان کی داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات


    روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے ان کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

    انہوں نے محرم کے دوران سکیورٹی کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں سکییورٹی تھریٹس ہیں، ہم نے سکیورٹی فل پروف بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کی پاکستان آمد سےاتحاد بین المسلمین میں مزید بہتری آئے گی۔

    دریں اثناگورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے، امن و امان کے لئے شہریوں کا بھرپور تعاون بھی ضروری ہے کیونکہ ان کی مدد سے ہی امن کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہئیے، حسینیت کا پیغام تمام عالم کے لئے ہے کیونکہ نواسہ رسول نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کا پرچم سربلند کیا اور اسے رہتی دنیا تک کے لئے ایک عالمگیر مذہب بنایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

    عمران خان کی داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

    کراچی : داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے عمران خان ،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق روحانی پیشوا سیدنا محمدعالی قدرمفضل سیف الدین سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ملاقات کی، عمران خان کراچی میں داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کے گھر گئے، ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر خصوصی بات چیت کی گئی، سیدنا مفضل نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پختونخوا حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی جبکہ بوہرا جماعت کے عمائدین کی جانب سے عمران خان کو روایتی شال پہنائی گئی۔

    دوسری جانب داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : بوہرہ جماعت کے پیشوا کوپاکستان کے ویزے جاری


    یاد رہے چند روز قبل ہی داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ایک ماہ پاکستان میں قیام کریں گے اور محرم الحرام میں منعقد ہونیوالے مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین اور ان کے ہمراہ آنے والے دوسو افراد کو تیس یوم کے لیے پاکستان کے ڈ بل انٹری اور پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی بیوی فریال کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، باکسر عامر خان شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اور ماڈل فریال کی بگڑے حالت سدھارنے کیلئے کوششیں جاری ہے، عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    برطانوی خبار کے مطابق عامر خان نے اپنے گھر پر پیر شامی ثاقب سے ملاقات کی، شامی ثاقب عامر کے پرانے دوست ہیں، ان کا کہنا ہے رشتہ خراب کرنے میں دونوں کا ہاتھ ہے ۔

    ذرائع کے مطابق فریال بھی عامر کیساتھ دوبارہ گھر بسانے کی کوشش کررہی ہیں اور پیر صاحب سے رابطے میں ہیں ۔

    فریال نے ٹویٹ کیا کہ شامی ثاقب پر مجھے بھی اتنا بھروسہ ہے جتنا عامر کو ہے۔

    دوسری جانب دونوں نے اب تک شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری، فریال نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی، جسمیں انکے ہاتھ میں ویڈنگ رنگ دیکھی جاسکتی ہے ، فریال نے سوشل میڈیا پر نا صرف تصویر پوسٹ کی بلکہ دل ٹوٹے جانے کا بھی اظہار کیا۔

    عامر خان بھی شادی کی انگوٹھی اتارنا نہیں چاہتے، باکسردبئی سے مانچسٹر پہنچے تو کیمرے سے بچ نہ پائے اور انکے ہاتھ میں بھی شادی کی انگو ٹھی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔