Tag: spoke person josh earnest

  • اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما جلد ہی وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے۔

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکی حکومت وینزویلا میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی، حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اپوزیشن مخالف اقدامات پر خاموش رہنا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔

    رواں سال فروری میں وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرنے پر امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان پہلے ہی وینزویلا کی حکومت کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے چکے ہیں۔

  • شدت پسند گروپ داعش کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی، امریکا

    شدت پسند گروپ داعش کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی، امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی طرح شدت پسند گروپ داعش کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

    واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے بین القوامی اتحاد بنانے کے لیے تعاون جاری ہے۔

    ترکی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے بعد داعش کے خلاف فوجی کاروائی سمیت عراقی حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔

    دوسری جانب فرانس کے صدر نیکولس ہولانڈے نے عراق کا دورہ کرتے ہوئے عراقی حکومت کو داعش کے خلاف جنگ میں فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔