Tag: spokeperson qazi khalil

  • بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    بھارت الزم تراشی کے بجائے ثبوت دے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارت پرواضح کیاہےکہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا۔بھارت الزام تراشیوں کے بجائے ممبئی حملوں سمیت تمام الزامات کے ثبوت فراہم کرے۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کی مذ مت کی۔ان کا کہنا تھا پاکستان ایل او سی اور سیز فائر کے قوانین کی پابندی کرتا ہے۔اور بھارت سمیت خطے میں تمام ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے بھارت نے تیئس اورچوبیس اگست کی تجویزدی جس پر غورجاری ہے، چندا بی بی کےسلسلےمیں پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں حکومت سے رابطے میں ہے۔

    وزیراعظم کے بیرون ملک دوےکےبارےمیں قاضی خلیل اللہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف دس اگست کو بیلاروس کے صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔ جہاں وہ کئی معاہدوں پردستخط کریں گے۔

  • پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    پاکستان کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران اورچھ عالمی قوتوں کے مابین ہونےوالے جوہری معاہدے کاخیرمقدم کیا ہے۔

    دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ ایران کےجوہری معاملے کا مزاکرات کے زریعے پر امن حل نکالا جائے۔

    ترجمان نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مساوی اعتمادسازی کے متعلق اقدامات سے خطے میں امن اور سلامتی کوتقویت ملے گی۔

    پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین جامع جوہری معاہدے پرجلد اور پائیدار عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

  • بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بھارت سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھائے گا۔ ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج مبارک باد کی مستحق ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کاخواہاں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اورپاکستان خطے میں امن کافروغ چاہتا ہے۔ خلیل اللہ قاضی کاکہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات کونارمل سطح پرلانا خطے کیلئے بہتر ہے۔

    خطے میں قیام امن کاقیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ ان کاکہناتھا کہ وزارت خارجہ ضرب عضب کے حوالے سے مسلح افواج کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    ان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹیلی فون کال پر گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے، ہم علاقے میں امن اور ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،لہذا پاکستان بھارت سے تعلقات کی حمایت کرتا ہے، بھارت کی تجویز کا خیر مقدم کریں گے۔

    ملک میں چینی سرمایہ کاری کے بارے میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک  پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کاربند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے جبکہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پرلانا خطے کے لئے بہتر ہے اور خطے میں امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

  • پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، دفترِخارجہ

    پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے دہشتگردوں کے ذریعے دہشتگردی ختم کرنے کے بیان پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے متعلق بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان پر تشویش ہے، وزیرِدفاع خواجہ آصف، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بیان کا جواب دے دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے بین الاقوامی مدد حاصل کرنے اور مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی کسی یادداشت پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

    واضح  رہے کہ  گذشتہ دنوں بھارت کے وزیرِ دفاع منوہر پاریکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کا جواب بھی دہشت گردی سے دیا جائے گا، دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔

    جس کے بعد بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے وزیرِ دفاع کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔