Tag: spokesman ECP

  • ترجمان الیکشن کمیشن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    ترجمان الیکشن کمیشن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر ردعمل دے دیا، ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سیاستدان برابر ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں۔

    ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الزام لگانا بہت آسان کام ہے، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، الیکشن کمیشن کسی بھی اشتعال اور دباؤ میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتا رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف پولنگ کو یقینی بنائیں گے، ہم کسی مسٹر ایکس، وائی اور زیڈ کو نہیں جانتے۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا کام شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے متحرک ہیں، الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار بلاخوف و خطر ادا کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی کے دباؤ میں آئے گا نہ ہی اشتعال میں، اپنے آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں، ہمارے لیے سب یکساں ہیں۔

  • آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصّہ ہے اسے مستقبل میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

    آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصّہ ہے اسے مستقبل میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے آر ٹی ایس معاملے کی تحقیقات ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے اے آئی وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ماہرین کی کمیٹی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی او آرز بھی دیئے تھے، وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کمیٹی کس قسم کی بننی چاہئے۔

    چوہدری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے آر ٹی ایس معاملے کی تحقیقات ہوں، دیکھنا ہوگا آر ٹی ایس میں ٹیکنیکل مسئلہ آیا یا جان بوجھ کر کچھ کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پائلٹ پراجیکٹ ہے، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا، اوور سیز پاکستانی آج رات سے 15 ستمبر تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔

    چوہدری ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں آر ٹی ایس سسٹم دوبارہ استعمال کیا جائے گا، عام انتخابات سے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس کا استعمال ہوا تھا، آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصہ ہے اس استعمال کرنا پڑے گا۔