Tag: Spokesperson

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین پرامریکی فیصلے پر واضح مؤقف اپنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت پسند کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔


  • کس کو کتنی گیس دینی ہے یہ اختیار وفاق کا ہے، ایس ایس جی سی

    کس کو کتنی گیس دینی ہے یہ اختیار وفاق کا ہے، ایس ایس جی سی

    کراچی : سندھ میں گیس کی سپلائی کے معاملے پر ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ کس کو کتنی گیس دینی ہے یہ اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔ سندھ حکومت سیکیورٹی کی مد میں ایک ارب روپے ادا کرے، نوری آباد میں واقع پاور پلانٹ کی شرائط پوری نہیں کی اس لئے کنکشن نہیں دیا۔

     تفصیلات کے مطابق آج اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ اگر صوبے کو مطلوبہ مقدار میں گیس نہیں ملی تو سندھ سے جانے والی گیس کی سپلائی بند کردیں گے، سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق اس صوبے کا ہے۔

    اس بیان پر اپنا درعمل دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیس کی تقسیم میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہوتا، یہ اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے کہ اس نے کس صوبے کو کتنی گیس دینی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نوری آباد میں واقع پاور پلانٹ نے کمپنی کی شرائط پوری نہیں کیں اور نہ ہی پاور پلانٹ نے ایک ارب روپے سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرائے اس لئے اسے کنکشن نہیں دیا گیا۔

    نوری آباد پر واقع مذکورہ پاور پلانٹ تک پائپ لائن بچھا دی گئی ہے اور میٹرنگ اسٹیشن بھی لگ چکا ہے، یہ پلانٹ جیسے ہی ڈپازٹ جمع کرائے گا اسے فوری کنکشن دے دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : گیس نہیں ملی تو سندھ سے سپلائی بند کردیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ


    ترجمان ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت گیس سیکیورٹی کی مد میں ایک ارب روپے ادا کرے۔ ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کمرشل اور انڈسٹریل گیس کنکشن پر بھی پابندی تھی، کنکشنز کی ہزاروں درخواستیں اب تک التواء ہیں۔