Tag: SPORT

  • خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک ارجن ٹینا میں پرخطر کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’روڈیو‘‘ نامی کھیل سے متعلق ہونے والی چیمپئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی موت کے منہ میں چلا گیا۔ روڈیو رائڈس کا مقابلہ جنوبی امریکی ممالک سمیت یورپ بھی بہت مشہور ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کھیل کے دوران خاص نسل کے گھوڑے کی پشت پر 15 سیکنڈ یا اس سے زائد تک ٹھہرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مقررہ وقت سے قبل گرنے والے کھلاڑی کے مقدر میں شکست ہوگی۔

    ایسا ہی کچھ ہوا ارجن ٹینا میں جہاں نوبرٹو نامی روڈیو رائڈر گھوڑے تلے کچلا گیا۔

    کھلاڑی نے بھرپور انداز میں گھوڑے کی پشت پر جمے رہنے اور زیادہ سے زیادہ وقت تک ٹھہر کر حریف کو ٹکر دینے کے چکر میں زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانور کے مسلسل اچھل کود کے باعث نوبرٹو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گھوڑے کے پاؤں تلے آکر ہلاک ہوگئے۔

    اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ اس ہولناک ٹریڈجی کے باعث ان کے جسموں کی کئی ہڈیاں ٹوٹیں۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل نے خون کی روانی شریانوں تک روک دی تھی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

  • خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 40کروڑ کے منصوبوں کی منظوری

    خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 40کروڑ کے منصوبوں کی منظوری

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا، صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 40کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 40 کروڑ کی رقم کھیلوں سے متعلق مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، کے پی کے حکومت نے صوبے میں سیاحت سمیت کھیل کے فروغ کا بھی بیڑا اٹھا لیا ہے۔

    صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت چترال میں 15 پولوگراؤنڈ پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر2 کروڑ کی منظوری دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 تعلیمی اداروں میں اسکواش کورٹس کے لیے 11 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کے لیے 10 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کے لیے ایک کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، ہری پور میں میدان بنانے کے لیے ایک کروڑ 60 مختص ہے ہیں۔

    سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان میں ٹورازم زون بنا رہے ہیں، عاطف خان

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ پر کام جاری ہے، 9 سال بعد صوبے میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کو کھیل کے حوالے سے ایک مثالی ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    سینیٹر عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں پہلی بار کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ معاوضہ پروگرام شروع کیا، گولڈ میڈل کھلاڑیوں کو 20، سلور کو 15 جبکہ برونزمیڈل کھلاڑیوں کو 10 ہزار ملیں گے، کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ جنوری سے شروع ہوجائے گا۔

  • ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    نئی دہلی:ویسٹ انڈیزپلیئرز ایسوسی ایشن اوربورڈ کےدرمیان مالی تنازعے کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار کردیا۔

    ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن اور بورڈ کے درمیان پیسوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،جس نے ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر مجبورکردیا، کرکٹ بورڈ سے مالی معاملات حل نہ ہونے کہ وجہ سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکارکردیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے دورے کا آخری میچ ہوگا،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان اب مزید ایک ون ڈے،ایک ٹی ٹوئنٹی اورتین ٹیسٹ میچز اب نہیں ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے متبادل کے طور پر بی سی سی آئی نے سری لنکن بورڈ سے رابط کیا،جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے سری لنکا نے بھارت سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کی حامی بھرلی۔

  • روجرفیڈر ٹینس کی دنیا کےسب سےامیرافراد میں پہلےنمبرپر

    روجرفیڈر ٹینس کی دنیا کےسب سےامیرافراد میں پہلےنمبرپر

    روجرفیڈر ٹینس کی دنیا کےسب سےامیرافراد میں پہلےنمبر پر،آمدنی کےلحاظ سب سے زیادہ کمانےوالوں میں پانچ مرد اورپانچ خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

    ٹینس کی دنیا کا ذکر ہو تواکثرافراد کےذہن میں سب سے پہلےجس کھلاڑی کا نام آئے گا وہ یقیناً روجر فیڈرر ہی ہوں گےاگرچہ یہ سوئس اسٹار رواں برس ابھی تک کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنےمیں توکامیاب نہیں ہوسکے تاہم وہ دولت کمانے کےمعاملے میں باقی تمام کھلاڑیوں کو ضرورشکست دینےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    امریکی جریدے فوربز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق راجر فیڈررایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے ٹینس کھلاڑی ہیں،جنھوں نے جولائی 2013 سے جون 2014 کے عرصے میں 56.2 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے،دیگر کھلاڑیوں میں نوواک جوکووچ،رافیل نڈال،کی نشکوری،اینڈی مرے،لی نا،وکٹوریہ آذرینکا،سرینا ولیمز،کیرولین ووزنائیکی،ماریہ شراپوا شامل ہیں ۔