Tag: 2 کھیل

  • ایشیا کپ 2025 کی ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان

    ایشیا کپ 2025 کی ٹکٹس سے متعلق اہم اعلان

    دبئی(29 اگست 2025): ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹ کی دستیابی سے متعلق اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

    ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کے میچز کے ٹکٹس آج 29 اگست کو یو اے ای کی مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے دستیاب ہوں گے، ٹکٹس کی قیمت ابوظہبی کے میچوں کے لیے 40 درہم اور دبئی کے میچوں کے لیے 50 درہم رکھی گئی ہے۔

    پاکستان اور بھارت میچ کی ٹکٹ سمیت سات میچوں کے ٹکٹ کا ایک پیکج بنایا گیا ہے، اس پیکج کی قیمت 1,400 درہم سے شروع ہوگی، اس کے علاوہ شائقین باقی میچوں کے لیے الگ ٹکٹس بھی خرید سکتے ہیں۔

    ایمریٹس بورڈ کے مطابق ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ کچھ دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ دفاتر پر بھی ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ایونٹ کا ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ایشیائی ٹورنامنٹ کے 19 میچز میں سے 12 کی میزبانی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کرےگا جب کہ 7 میچز ابو ظبی کے میدان میں کھیلے جائیں گے، سپر فور مرحلہ اور 28 ستمبر کو فائنل مقابلہ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں میچز دبئی اسٹیڈیم میں ہوں گے، قومی ٹیم 12 ستمبر کو پہلے میچ میں عمان کا سامنا کرے گی، شاہینوں کا دوسرا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں گرین شرٹس 17 ستمبر کو یو اے ای کیخلاف میدان میں اُتریں گے۔

  • کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی کی موت

    کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی کی موت

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، کھلاڑی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک کھلاڑی کی موت ہوگئی۔

    38 سالہ کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ بیڈ منٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا او وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

    ساتھیوں کی جانب سے اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے جاتا تھا۔

  • پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی

    پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی

    پاکستان سپر لیگ 8 کا اہم میچ آج دو بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں آج مقابلہ ہوگا ٹورنامنٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ کنگز کے شیر دھاڑیں گے جب کہ زلمی بھی پورا زور لگائیں گے۔

    کرکٹ شائقین کو کنگز کے محمد عامر اور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے اور ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔چھکوں، چوکوں کی برسات اور اڑتی وکٹوں کے مناظر کرکٹ کے دلدادہ افراد کو محظوظ کریں گے۔

    ہائی والٹیج ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

    کراچی کنگز کی بیٹنگ مضبوط، بولنگ خطرناک ہے، 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے شعیب ملک کا ساتھ حاصل ہے تو شرجیل خان، حیدر اور میتھیو ویڈ بھی ٹیم کے اہم ہتھیار ہیں۔

    پشاور زلمی میں اگر بابر اعظم جیسا بڑا اسٹار ہے تو محمد عامر بھی کنگز کے ٹرم کارڈ ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بولر ہیں ویلنٹائن ڈے پر وہ بابر کو پھول نہیں دیں گے بلکہ وکٹیں لیں گے۔

    کنگز کے کپتان عماد وسیم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پچھلا سیزن بھول چکے اور انہوں نے کراچی کے کراؤڈ کو اپنا بارھواں کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کی قیادت سنبھالنے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز سے 6 سال بہت پیار ملا اب کوشش ہے کہ زلمی کو ٹرافی جتواؤں۔

    عامر اور بابر کا مقابلہ دیکھنے کیلیے شائقین اتنے پرجوش ہیں کہ میچ کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔ آج نیشنل اسٹیڈیم  میں جو بھی ٹیم میدان مارے گی وہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا مومینٹم حاصل کرلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: جوش اور جنون بڑھاتا کراچی کنگز کا آفیشل ترانہ ریلیز

    دوسری جانب آج کے بڑے میچ کے لیے بڑی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی انتطامات کرتے ہوئے 7500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ٹریفک پلان بھی مرتب اور جاری کردیا گیا ہے۔

  • کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

    کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

    قومی کرکٹر کامران اکمل نے کپتان کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر کی کپتانی میں کہیں بھی میچیورٹی نظر نہیں آئی۔

     انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کامران اکمل  نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ ان کے اہم کھلاڑیوں سے رنز نہیں ہوپائے لیکن ٹیم میں شامل نئے لڑکوں نے بہترین کرکٹ کھیلی جس سے ٹیم سیریز جیت کرگئی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ جیت انگلینڈ کیلئے بہت اہم جیت ہے جس نے ہماری کرکٹ، مینٹیلٹی اور سسٹم کو ایکسپوز کردیا وہ ہمیں اپنی کرکٹ سے کھیل بتائے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی، آپ بین اسٹوکس کی کپتانی دیکھ لیں اور بابر کی دیکھ لیں۔

    انکا کہنا تھا کہ بابر کو اتنا عرصہ ہوگیا کپتان بنے ہوئے اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے  بہتر فیصلے آنے چاہیں تاکہ لگے کوئی کپتان پچ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بولنگ کے فیصلے کررہا ہے، کوئی بھی چیز مثبت نہیں تھی، پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچز میں منفی کرکٹ کھیلی۔

  • ’سوچ ہے آپ کی‘ پی ایس ایل 8 بہت اچھا ہونے والا ہے، رمیز راجہ

    ’سوچ ہے آپ کی‘ پی ایس ایل 8 بہت اچھا ہونے والا ہے، رمیز راجہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کی ڈرافٹنگ تقریب شروع ہوگئی، ایونٹ کے لیے ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے کیونکہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں کہ یہ ایونٹ کتنا اچھا ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا ایک برانڈ ہے بہت سارے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب بنائیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں بھی شائقین کو اپنے پسندیدہ سپر اسٹارز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ہماری جستجو ہے کوشش ہے کہ پچھلے سال کی جو ہماری پی ایس ایل تھی اس میں ریکارڈ منافع ہوا ہے، لائیو اسٹریمنگ سمیت دیگر میں بھی منافع ہوا ہے۔

  • فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2- 0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے تھیوہار نینڈز نے کھیل کے 5ویں منٹ میں ہی گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول رینڈل نے نواسی ویں منٹ میں کیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو 1-0 کی برتری حاصل تھی رینڈل نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

    مراکش نے فرانس کے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کاکردگی کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    دفاعی چیمپئن فرانس اور میسی کی ارجنٹینا کی ٹیمیں اتوار 18 دسمبر کو میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔

  • بڑا اپ سیٹ، ہارٹ فیورٹ برازیل ورلڈکپ سے آؤٹ

    بڑا اپ سیٹ، ہارٹ فیورٹ برازیل ورلڈکپ سے آؤٹ

    دوحا: کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کا پتہ صاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکیImageمقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔

    بعد ازاں کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-4سے کامیابی حاصل کی، اسی فتح کے ساتھ کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاپہنچی جبکہ برازیل ایونٹ سے باہر ہوئی۔Image

    برازیل نے اپنے دو پیلنٹی ضائع کئے اور یہی شکست کی وجہ بنی، غیر متوقع شکست پر برازیلی کھلاڑی زاروقطار رو دئیے جبکہ کئی کھلاڑی افسردگی کے عالم میں میدان میں لیٹ گئے۔

  • ’بندہ سچ میں ’پُراسرار اسپنر‘ ہے‘

    ’بندہ سچ میں ’پُراسرار اسپنر‘ ہے‘

    ملتان ٹیسٹ میں انگلش بیٹرز کو اپنی گھومتی گیندوں سے تگنی کا ناچ نچانے والے ابرار احمد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم 281 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کی گھومتی گیندیں انگلش بیٹرز نہ سمجھ سکے اور ان کی بیٹنگ اسپنر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 22 اوورز میں 114 رنز دے کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ان کے گھومتی گیندوں کے آگے جوروٹ، بین ڈکٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، زیک کرولی، اولی پوپ، ول جیکس بھی نہ ٹھہر سکے۔

    سوشل میڈیا پر ابرار احمد ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جبکہ وہ 13ویں قومی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ڈیبیو میچ میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    ای ایس پی این کرک انفو نے بھی ابرار احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بولنگ کی تعریف کی ہے۔‘

    ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف ناصرف قومی کرکٹرز بلکہ دیگر ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹر بھی کررہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔

    مائیکل وان نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ بولر کچھ سالوں تک بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔‘

    بھارتی صحافی نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’بندہ سچ میں پُراسرار اسپنر ہے، بولنگ دیکھ کر مزہ آگیا۔

    کئی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’سعید اجمل کے بعد ہمیں سالوں بعد ایک جادوگر اسپنر ملا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • ’میں کوئی جادوگر نہیں ہوں‘

    ’میں کوئی جادوگر نہیں ہوں‘

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میں تاریخ رقم کرنے والے مسٹری اسپنر ابراراحمد نے کہا ہے کہ میں کوئی جادوگر نہیں ہوں بس اپنی بولنگ سے کارکردگی دکھاتا ہوں۔

    ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابراراحمد نے کہا کہ سیفی بھائی نےکہا تھا گھبرانا نہیں ہے سرفرازاحمد نےحوصلہ بڑھایا اور کہا جیسے سندھ کیلئےکھیلتے ہوئے اسی طرح پرفارم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سےچاہتا تھا بین اسٹوکس اورجوروٹ کو آوٹ کروں ڈیبیو پر ہی ان کی وکٹ حاصل کی۔

    ابراراحمد نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہے میں کوئی جادوگر نہیں ہوں، میں صرف اپنی باؤلنگ سے کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک پراسرار اسپنر ہوں لیکن میں گیند کی گرفت کے ساتھ تجربہ کرتا رہتا ہوں۔

  • ویڈیو: ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا

    ویڈیو: ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا دیا۔

    ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد آتے ہی چھا گئے انہوں نے پہلی اننگز میں 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ابرار احمد کی گھومتی گیندیں جہاں انگلش بیٹرز کو پریشان کرتی رہیں وہیں لیجنڈری امپائر علیم ڈار بھی دو مرتبہ دھوکا کھاگئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دے سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو تھرڈ امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔

     واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

    امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کا نشانہ بنے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناسکے، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔