Tag: Sports Complex

  • ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس

    ثانیہ مرزا کی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس

    لاہور : انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، اس موقع پر ان کے ساتھ اعصام الحق اورعقیل خان بھی موجود تھے۔

    عالمی شہرت یافتہ ٹینس کی کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔

    ٹینس اسٹار نے دو گھنٹہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے۔

    انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ کی سہولتوں سے ٹینس کےکھیل کو فروغ ملے گا۔ اس دوران ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

    اسلام آباد میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

    اسلام آباد :  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی، چیمپئن شپ کا افتتاح  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔

    اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، نائب صدر ملک ثمین، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصوراحمد، شاہد اسلام، ڈائریکٹر راجہ ذوالفقار، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن کے مطابق گذشتہ روز مردوں کے کھیلے گئے میچز میں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 41-9گول سے، پاکستان ایئر فورس نے بلوچستان کو 34-11گول سے، سندھ نے فاٹا کو 22-18گول سے ہرا دیا۔

    خواتین کے کھیلے گئے مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ کو31-10گول سے، پاکستان واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 29-3گول سے، پنجاب نے اسلام آباد کو11-3 گول سے اور گلگت نے بلوچستان کو11-0 گول سے ہرا دیا۔

    مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔

    خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔