Tag: sports news

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا، جاوید میانداد

    چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا، جاوید میانداد

    کراچی : کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،
    جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں ملی تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔

    کرکٹ لیجنڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیں وہ پی سی بی چلاسکے، نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے۔

  • سری لنکا کے سابق کھلاڑی ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

    سری لنکا کے سابق کھلاڑی ‘بس ڈرائیور’ بن گئے

    طویل عرصے تک سری لنکن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر آج کل کیا کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

    سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی سورج رندیو کی کہانی سب کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں، لنکن کرکٹر نے تینوں طرز کی کرکٹ میں اپنے وطن کی نمائندگی کی۔

    سورج رندیو سال دو ہزار نو میں بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا، بارہ ٹیسٹ، اکتیس ایک روزہ میچز اور سات ٹی ٹوئنٹی کھیلے، سورج نے ٹیسٹ میں 43، ایک روزہ میچز میں 36 اور ٹی 20 میں 7 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، دو ہزار گیارہ کے ایک روزہ ورلڈکپ میں وہ آئی لینڈر ٹیم کا حصہ تھے۔
    سری لنکا کا انٹرنیشنل کھلاڑی جو اب بس ڈرائیور بن گیاکرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سورج نے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور آج کل وہ بس ڈرائیور کی نوکری کررہے ہیں۔

    سورج کے علاوہ دو اور کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بس ڈرائیور کا کردار ادا کیاہے۔ ان میں زمبابوے کے ویڈنگٹن ماوینگا اور سری لنکا کے چنتاکا جے سنگھے شامل ہیں۔

  • سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم  نے ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھادئیے

    سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم نے ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھادئیے

    کراچی: سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم نے چیئرمین کمیٹی ہارون ملک پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں محمد عیسٰی خان نے کہا کہ موجودہ کمیٹی چیئرمین تین بار اپنی مدت میں توسیع کراچکے مزید توسیع چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ جون تک انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم نے الزام عائد کیا کہ ہارون ملک ڈالرزکےچکرمیں توسیع چاہتےہیں، آٹھ ہزارڈالرماہانہ لینے والےسال کے25لاکھ ڈالرکمانےکےچکرمیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ آٹھ سالوں سے فٹبال کے معاملات تنازعات کاشکارہیں،فیفا نےجنوری دو ہزار اکیس میں نارملائزیشن کمیٹی بنائی، کمیٹی کا کام تین مہینےمیں انتخابات کراناتھا، ایک سال میں این سی نےکچھ نہیں کیا۔

    سابق کپتان فٹبال ٹیم نے الزام عائد کیا کہ این سی کی وجہ سے ڈومیسٹک فٹبال بند ہے،این سی باہرسے کمیشن پرکھلاڑی لارہی ہے اور انہیں ٹیم میں کھلا کر ان سے کمیشن کھارہی ہے، قومی ٹیم کی تشکیل میں نیشنل فٹبالرزکو نظراندازکیاجارہاہے۔

    عیسیٰ خان نے مطالبہ کیا کہ فیفا کسی صورت نارملائزیشن کوتوسیع نہ دے کیونکہ مدت کےخاتمےپرسلیکشن کانعرہ مدت میں توسیغ کامنصوبہ ہے۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    لندن: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈال جبکہ رنر اپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی آئی سی سی نے کل انعامی رقم اڑتیس لاکھ ڈالر مختص کی تھی، فاتح نیوزی لینڈ کو 16 لاکھ ڈالر ملے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم اور اعظم خان کا میجر کرکٹ لیگ میں معاہدہ

    آئی سی سی کے مطابق اڑتیس لاکھ ڈالر کی مجموعی رقم نو ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کے حصے میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر آئیں گے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود سری لنکا کو دو لاکھ ڈالر دفاعی چیمپئن اور نمبرچھ پر موجود نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر موجود پاکستان، آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کو ایک، ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

    خیال رہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل سات جون سے لندن کے دی اوول سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے جارہا ہے، اس سے قبل اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

  • کرکٹر وہاب ریاض نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

    کرکٹر وہاب ریاض نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے طلبا کے لئے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور موجودہ نگراں حکومت پنجاب میں مشیر کھیل کا عہدہ رکھنے والے وہاب ریاض نے موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا کے لئے اسپورٹس سمر کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    وہاب ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ جون تا اگست مختلف کھیلوں کے کیمپس نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے،لاہورکےتمام نجی،سرکاری اسکولزکو سمرکیمپ میں شرکت کی دعوت ہے،والدین بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کےدفاترسے رجسٹریشن فارم لےسکتےہیں۔

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بتایا کہ ہاکی،کرکٹ،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور مارشل آرٹس کیمپ لگیں گے، ٹینس،سوئمنگ،آرچری اورجمناسٹک کےکیمپ بھی لگائےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

  • ہارڈیک پانڈیا کو سوشل میڈیا پر کیوں ٹرول کیا جارہا ہے؟

    ہارڈیک پانڈیا کو سوشل میڈیا پر کیوں ٹرول کیا جارہا ہے؟

    نئی دہلی: بھارتی لیگ ( آئی پی ایل) میں تنازعات کے ساتھ ساتھ گیم اسپرٹ کی بھی کمی دیکھی جارہی ہے، ایسا ہی واقعہ دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ میں دیکھا گیا۔

    ابھی سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر کی لڑائی کا قصہ نہ تھما تھا کہ صارفین کو ٹرول کرنے کا ایک اور موقع مل گیا، اس بار نشانہ بنے ہارڈیک پانڈیا۔

    واقعہ دہلی کیپیٹلز کی اننگز کے 18ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا جب مخالف بولر موہت شرما نے دہلی کیپیٹلز کے بیٹر امان حکیم خان کو فل لینتھ گیند کروائی، جس نے کیپر پر پک اپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ مس کرگئے اور گیند پیڈ پر جالگی اس موقع پر کپتان ہاردیک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں نے ریویو لیا۔

    یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    ری پلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند وکٹ سے کافی دور تھی تاہم کپتان ہاردک پانڈیا نے ریویو لیا جسے امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

    ہارڈیک پانڈیا کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب ٹرول کیا ہے اور مزیدار میمز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے میچ میں دہلی کیپٹلز نے کم اسکور والے میچ میں گجرات ٹائٹنز کو شکست سے دو چارکیا، دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے جواب میں گجرات ٹائٹنز 125 رنز ہی بناسکی۔

  • انجری کا شکار جسپریت بمراہ کو این بشپ کا اہم مشورہ

    انجری کا شکار جسپریت بمراہ کو این بشپ کا اہم مشورہ

    ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایان بشپ نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو قیمتی مشورہ دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، ابھی تک وہ مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں ان کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہے۔

    بھارتی فاسٹ بولر کی انجری کی نوعیت کے پیش نظر کپتان روہت شرما بھی کچھ کہنے سے گریزاں ہیں ایسی صورت حال میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر ایان بشب نے بمراہ کو قیمتی مشورہ دیا ہے۔

    ایان بشپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘انہیں نہیں لگتا کہ فاسٹ باؤلرز کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی کوئی ترکیب موجود ہے۔ کیونکہ ہم ان کھلاڑیوں کے دماغ اور جسم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس کا فیصلہ کھلاڑی کو خود اور بورڈ کو کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بمراہ اس وقت کمر کی انجری سے نبردآزما ہیں اب اسے اپنا کیرئیر برقرار رکھنے کے لئے بولنگ ایکشن تبدیل کرنا ہوگا ، یہ مشکل ضرور ہے۔

    ایان بشپ نے بھارتی بورڈ کو بھی مشورہ دیا کہ مزید انجری سے بچانے کے لئے بمراہ کو صرف منتخب ٹورنامنٹ میں کھلائیں۔

    یاد رہے کہ بمراہ نے کمر میں درد کی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، ان کے لیے رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکل ہے۔

    انتیس سالہ بمراہ گزشتہ ماہ مارچ میں نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی تھیم اب وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بمراہ کو منفرد ایکشن کا حامل بولر قرار دیا ہے لیکن اس سے اس کی کمر پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر زخمی ہو جاتے ہیں۔

  • شاہنواز ڈاہانی نے خوش رہنے کا راز بتادیا

    شاہنواز ڈاہانی نے خوش رہنے کا راز بتادیا

    کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی کی مسکراہٹ میدان کے اندر اور باہر کرکٹرز سمیت ،شائقین کرکٹ کو محظوظ کرتی رہتی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا راز کیا ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم ان دنو ٹرائی سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں، ایک جانب محمد رضوان کے مسحور کن خطاب کا سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے تو دوسری جانب شاہنواز ڈاہانی کا خوب چرچا ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پرندوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: منفرد اسٹائل کی وجہ کیا؟ شاہنواز ڈاہانی نے بتادیا

    اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلام کرنا، مسکرانا اور کھانا بانٹنا خوشیاں پھیلانے کا ذریعہ ہے، ڈاہانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہےاور صارفین دل کھول کر فاسٹ بولر کی اس کاوش کی دل کھول کر تعریف کررہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت انداز میں کھیلتا ہوں جس کے باعث مجھے کامیابی ملتی ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

     

     

  • جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جنوبی افریقا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پروٹیز نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    جنوبی افریقا بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرسٹن اسٹیبس ورلڈکپ سے اپنا ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا ڈیبیو کرینگے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔

    بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں ٹیمبا بووما(کپتان)،کوئنٹن ڈی کوک، رضا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، وین پارنیل، ڈوین پریٹوریس،کیگسو ربادا، ریلی روسو، تبریز شمسی اور ٹرسٹن اسٹیبس شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے بھارت کے خلاف جیت کا اہم راز بتا دیا

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ۔ پروٹیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

  • ویرات کوہلی نے پاکستان ٹیم کی تعریف کیوں کی؟

    ویرات کوہلی نے پاکستان ٹیم کی تعریف کیوں کی؟

    شارجہ: بھارتی ٹیم کے سابق قائد ویرات کوہلی نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے بعد پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی نے پاکستانی قائد اور بیٹر بابر اعظم سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

    کوہلی کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہترین انسان ہے میری ہمیشہ ان سے اچھی بات چیت رہی ہے، وہ مجھ سے بہت جونیئر ہے لیکن وہ ہمیشہ عزت دیتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے دھونی سے متعلق کیا کہا؟

    سابق بھارتی قائد نے بابراعظم کے بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کھیلتا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوتی، یقینی طور پر وہ ایک کامیاب کھلاڑی ہے اور اس سے جب بھی گفتگو ہوئی بہترین رہی۔

    پریس کانفرنس میں ویرات کوہلی نے بابر الیون کے لئے فرینڈلی اور سویٹ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ سال ہی یہ محسوس ہوا کہ پاکستان ٹیم ناصرف مقابلہ کرنے والی ٹیم ہے بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔