Tag: sports news

  • جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    لاہور: آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے الزامات کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز نےغلط اور گمراہ کن الزامات لگائے، کھلاڑی کےالزامات پر تفصیلی بیان جاری کیاجائےگا۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے پی ایس ایل کے بقیہ میچوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن واپس روانہ ہورہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نے جیمز فلکنر نے لکھا کہ وہ لیگ کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے، لیگ سے باہر ہونے پر وہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر نے الزام عائد کیا تھا کہ پی سی بی نے ان کے معاہدے، معاوضے کی پاسداری نہیں کی، اسی لئے یہ تلخ فیصلہ کیا۔

    جیمز فالکنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل چھوڑنے پر تکلیف ہورہی ہے، میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا، کیونکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور شائقین حیرت انگیز ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ ذلت آمیز ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

  • پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل

    پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل

    لاہور: پی ایس ایل 2022 کا میلہ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کا 27 واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معرکہ ہوگا، سنسنی خیز میچ شام ساڑھے 7بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز کے خلاف 22 رنز کی شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندرز وننگ ٹریک پر واپس آنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی جیت کے ساتھ پلے آف کی ٹکٹ کنفرم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے کنگز سے شکست کی وجہ بتادی

    دونوں ٹیموں کے مابین آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

  • سلطانز سے شکست، کوئٹہ کا ایونٹ میں‌ رہنا مشکل ہوگیا

    سلطانز سے شکست، کوئٹہ کا ایونٹ میں‌ رہنا مشکل ہوگیا

    لاہور: پی ایس ایل 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز 15.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    عمرا کمل کی دھواں دار 50 رنز کی اننگز بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکی،جیسن رائے نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، سرفراز احمد 17رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، گلیڈی ایٹرز کا دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دہانی اور خوشدل شاہ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، عمران طاہر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     اس سے قبل ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کادوسرابڑا ٹوٹل بناتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے لئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔

    آج کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو نہایت سود مند ثابت ہوا، اوپنر بیٹرز شان مسعود اور محمد رضوان نے برق رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں بیٹرز نے اپنی ٹیم کو سینچری پارٹنر شپ فراہم کی۔

    شان مسعود 57 رنز کی دلکش اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، ٹیم کے رن ریٹ کو دیکھتے ہوئے ملتان سلطانز نے ان فارم بیٹر ریلی روسو کو میدان میں اتارا، ریلی روسو نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی درگت بناڈالی۔

    دونوں بیٹرز نے گراؤنڈ کے اطراف شاندار اسٹروک کھیلے، ریلی روسو نے 26 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی دلکش اننگز میں 9 چوکے اور 4 بلند وبالا چھکے شامل تھے۔

    اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، اس ٹورنامنٹ میں ابھی ہمارے دو میچز ہیں، لڑکوں کو کہہ دیا ہے کہ دونوں میچز میں فتح ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں رہنے کے لئے لازمی فتح درکار

    آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نہایت اہم ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو اس کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امید روشن رہے گی تاہم شکست کی صورت میں ٹیم کے پلے آف مرحلے میں رسائی نہایت مشکل ہوجائے گی۔

    ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں جبکہ کراچی کنگز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

  • پاکستانی اسپنر کا مقابلہ کیسے کرنا ہے؟ آسٹریلوی کرکٹر کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اسپنر کا مقابلہ کیسے کرنا ہے؟ آسٹریلوی کرکٹر کی ویڈیو وائرل

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین نے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کا انوکھا طریقہ نکال لیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے دورہ پاکستان میں قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کو سمجھنے کے لئے اسپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کردی ہے،
    جہاں انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگائیں ہیں، جس کی مدد سے وہ گھومتی گیندوں کو بہتر انداز میں کھیل رہے ہیں۔

    آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ ایشیا میں پچز اسپن ہوتی ہیں، سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔

    مارنس لبوشین نے مزید بتایا کہ اس پچ سے اسپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے، کرکٹر کی پریکٹس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں رہنے کے لئے لازمی فتح درکار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں رہنے کے لئے لازمی فتح درکار

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون بتدریج اپنے شاندار اختتام کی جانب جاری ہے، آج مزید دو میچوں کو فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں اپنی رنگینیاں بکھیرنے کے بعد پی ایس ایل سیزن سیون کا دھمال لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔

    پہلے میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی، میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا، دوسرا مقابلہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: وہاب نے اعظم کے قدم روک دیے، یونائیٹڈ کو زلمی سے شکست

    آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نہایت اہم ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو اس کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امید روشن رہے گی تاہم شکست کی صورت میں ٹیم کے پلے آف مرحلے میں رسائی نہایت مشکل ہوجائے گی۔

    ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں جبکہ کراچی کنگز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

  • مسلسل شکست: بابراعظم کے والد میدان میں آگئے

    مسلسل شکست: بابراعظم کے والد میدان میں آگئے

    لاہور: کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں پر بابراعظم کے والد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد بابراعظم کی فارم بحال ہو۔

    اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی محنت چھوڑتا ہے، کرکٹ شائقین دل چھوٹا نہ کرے، بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے، بابر جلد اچھا کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو نے کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی فارم بحال ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، پسندیدہ ٹیم کی بُری کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے غصہ نکال رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بُری خبر

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے والد کی میدان میں بیٹھے اور قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کرتے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی شکست پر اعظم صدیق نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔

  • پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بُری خبر

    پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بُری خبر

    لاہور: پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا، اہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو نئی پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے مقابلے سے قبل دونوں ٹیمیں اہم کھلاڑیوں سے محروم ہو گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ان کی جگہ ناصر نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث کے آج ان ایکشن نہیں ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور زلمی کا ٹاکرا

    شاداب خان کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف ٹیم کے کپتان ہونگے، اگلے میچز میں شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کے پیسر ثاقب محمود بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کےلیے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ثاقب محمود ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئےانگلینڈ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچ جیت چکی، بہتر رن ریٹ کے باعث یونائیٹڈ کی تیسری اور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے، اہم مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان اور بابر کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان اور بابر کی حکمرانی برقرار

    دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے موقع پر کوہلی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے۔Image

    ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بھی چار درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،پاکستان کے شاداب خان کا بولرز رینکنگ میں نواں نمبرہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے، شاندار کارکردگی کے باعث متحدہ عرب امارات کے آل راؤنڈر رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،تاہم ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔

    Image

  • آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز: کپتان بابراعظم کب کیمپ جوائن کرینگے؟

    آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز: کپتان بابراعظم کب کیمپ جوائن کرینگے؟

    کراچی: چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو سرپرائز دینے کے لئے کھلاڑیوں کی خصوصی ٹریننگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کرینگے، کھلاڑیوں کے ہوٹل پہنچنےپر کووڈ ٹیسٹنگ کی جائیگی، اظہرعلی، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان کیمپ میں ٹریننگ کرینگے جبکہ سعودشکیل، محمدعباس اوریاسرشاہ بھی ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کیمپ کا باقاعدہ آغاز کل سےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی پی ایس ایل سےفارغ ہو کر کیمپ جوائن کرینگے۔

    دوسرےمرحلےمیں پاکستانی اسکواڈ روالپنڈی روانہ ہوگا، جہاں تمام اسکواڈ تین روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد دوبارہ تربیتی کیمپ کو جوائن کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

  • پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج آمنے سامنے

    لاہور: پی ایس ایل سیون کی پہلی جیت کی تلاش میں مصروف کراچی کنگز کا آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیون کا میلہ جاری ہے، ایونٹ کا 23 واں میچ آج دفاعی
    چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان شیڈول ہے، میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

    ملتان سلطانز پہلے ہی 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ اسے ایونٹ میں صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یونائیٹڈ‌ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی، کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز ہی فاتح رہے تھے۔

    ایونٹ میں مسلسل سات مرتبہ ہار کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی پہلی جیت کی منتظر ہے، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والےسات مقابلوں میں کنگز کو برتری حاصل ہے، سلطانز کو 5 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔