Tag: sports news

  • کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا اقدام

    کھلاڑیوں کی فٹنس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا اقدام

    کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیاری بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیرملکی فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کرلیں ہیں، جن سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل ٹرینر ڈینئیل بیری رواں ماہ کےآخر میں پاکستان آئیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ 8فروری کو ختم ہوگا جبکہ کیمپ کا دوسرامرحلہ پی ایس ایل کے بعد نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، فزیکل ٹرینرہاکی ٹیم کےٹریننگ کیمپ کےدوسرے مرحلےمیں شامل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی گوجرانوالہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں، ہالینڈ کے سیگفیڈ ایکمین کو پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، سیگفیڈ ایکمین کو 2026ء تک پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی اہم وجہ منظر عام پر

    ہیڈ کوچ سیگیفڈ ایکمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو جدید ہاکی اسکلز سیکھنے اور انٹرنیشنل فٹنس لیول کی ضرورت ہے جس کے لیے سب کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں پوٹینشل ہے تاہم رزلٹ اچھے لانے کے لیے اسکلز میں بہتری اور فٹنس کلچر کو عادت بنانا پڑے گا، منزل بہت کھٹن اور دور ضرور ہے لیکن عمدہ حکمت علمی، خلوص، نیت اور لگن کے ساتھ ورک کیا جائے تو حالات بدل سکتے ہیں۔

  • پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    کراچی: پی ایس ایل سیون میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں پہلی فتح کے لئے بے تاب ہے اور پشاور زلمی کو ڈھیر کرنے کو تیار ہے، سنسنی خیز میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور نے تین میچ کھیلے، جن میں سے ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    کراچی کنگز کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر جارڈن تھامسن، جارح مزاج بیٹر این کوک بین سلیکشن کیلئےدستیاب ہیں ادھر پشاور زلمی میں کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی کی واپسی کا امکان ہے۔

    ادھر محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔

    ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوئے، جن میں سے دس میں پشاور نے میدان مارا جبکہ پانچ میں کراچی کامیاب رہا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

  • حسنین کی معطلی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل آگیا

    حسنین کی معطلی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل آگیا

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا جاچکا، معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بولنگ ایکشن سے متعلق محمد حسنین کی رپورٹ درست ہے، امید ہے کہ پی سی بی کی نگرانی میں محمد حسنین کا ایکشن درست ہوجائیگا۔

    ہیڈ کرکٹ آپریشن آسٹریلیا پیٹر روچ نے محمد حسنین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حسنین کو دوبارہ ویلکم کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

    یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔

    محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

  • کراچی کنگز نے عامر کے متبادل کا اعلان کردیا

    کراچی کنگز نے عامر کے متبادل کا اعلان کردیا

    کراچی: پی ایس ایل کی معروف ٹیم کراچی کنگز نے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کے انجرڈ ہونے کے بعد ان کے متبادل کا اعلان کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد الیاس بھی باقی میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، محمد الیاس کو لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگی تھی، جس پر ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو باقی میچز کھیلنے سے روک دیا ہے تاہم محمد الیاس کی جگہ فی الحال کراچی کنگز نے متبادل نہ لینےکا فیصلہ کیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی انجری کا شکار

    دوسری جانب کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز جو کلارک کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ آئندہ میچز کے لئےٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ آج پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ایشز میں ناقص کارکردگی ، انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فارغ

    ایشز میں ناقص کارکردگی ، انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فارغ

    لندن: ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو لے ڈوبی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیز سیریز میں بدترین کارکردگی پر انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، دورہ ویسٹ انڈیز میں اینڈریو اسٹراس عبوری کوچ ہوں گے۔

    اس سے قبل ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے بھی ایک دن پہلے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ہیریسن نے کرس سلور ووڈ کو عظیم آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرس نے انگلش ٹیم کو کامیابیاں دلانے کے لئے سب کچھ کیا، اس عظیم شخص کے ساتھ کام کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے لطف اٹھایا۔

    عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سلور ووڈ نے کہا کہ انگلینڈ کا ہیڈ کوچ بننا ایک مکمل اعزاز کی بات ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔

    واضح رہے کہ سلور ووڈ کو 2019 میں اسسٹنٹ کوچ سے ترقی دے کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کو 2021-22 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • سابق ہاکی پلیئر رشیدالحسن پر پابندی عائد

    سابق ہاکی پلیئر رشیدالحسن پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کیخلاف بیانات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق ہاکی پلیئر رشیدالحسن پرپابندی عائد کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق اولمپیئن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دئیے تھے، جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر دس سال کی پابندی عائد کی ہے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کردی ہے، آصف باجوہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی ہے، سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا۔

    سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔

    ادھر پی ایچ ایف نے پیمراسے بھی رابطہ کیا ہے اور پابندی کا شکار سابق اولمپیئن کی کسی بھی پروگرام میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے کہا کہ پی ایس ایل میں کم بیک کرنے پربھرپور محنت کررہے ہیں، ابتدائی تین میچز میں بولرز نے آخری گیند تک مقابلہ کیا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    عمید آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزمیں کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔،حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

  • لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    کراچی: لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز کی شکست ہمارے لیے بہت سخت تھی، میرے خیال میں ہم نے فیلڈنگ کے دوران 30 سے زائد رنز زیادہ دئیے، ہم میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔

    وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو گزشتہ روز میچ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے زلمی کے شائقین کو مخاطب کیا اور کیا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر خود کو بہتر بنانے اور آنے والے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 200 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔

    حیدر علی کی 49 رنز کی جارحانہ اننگز اور کامران اکمل 41 رنز بھی کامران اکمل کے 41 رنز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکے، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

  • انڈر19 ورلڈکپ: افغان بولرز نے تاریخ رقم کردی

    انڈر19 ورلڈکپ: افغان بولرز نے تاریخ رقم کردی

    اینٹیگا: افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔

    افغان ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

    انڈر 19 کی تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہوا اور میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔

  • کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    لاہور: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم عہدے کی پیشکش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بطور بولنگ کوچ کی پیشکش کی ہے، جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

    عبدالرزاق پاکستان اس وقت کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں۔

    بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرزاق نے 343   میچز کھیلے، اپنے 17 سال کیریئر میں انہوں نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو منا لیا

    عبدالرزاق کا بولنگ کیریئر بھی کافی متاثر کن رہا انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کو منا لیا ہے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔