Tag: sports news

  • پی ایس ایل 7: این سی او سی کا اہم فیصلہ متوقع

    پی ایس ایل 7: این سی او سی کا اہم فیصلہ متوقع

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کو کرونا سے بچاؤ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور این سی او سی حکام کے درمیان بڑی بیٹھک ہونے جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی کا اجلاس 17جنوری کو ہوگا، اجلاس میں کوویڈ کی حالیہ لہر کے باعث بڑھتے کیسز کے پیش نظر میدان میں شائقین کرکٹ کی تعداد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

    این سی او سی کیجانب سےپہلے ہی 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم کرونا کی نئی لہر کے باعث اس فیصلے پر نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی حکام پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے 100 فیصد شائقین کی اجازت کے لئے پُرامید ہیں۔

    ادھر ترجمان پی سی بی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کےباوجود پہلا مرحلہ کراچی میں شروع ہوگا، دس فروری سےلیگ کےمیچز لاہور منتقل ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: پی ایس ایل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِغور

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں ‏کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2ٹیمیں ‏سفرکریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کےلیے12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اگر کسی اسکواڈ ‏میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا تاہم 9 کھلاڑی مثبت ہونے پر میچ کو منسوخ کردیا جائے ‏گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا، ‏کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، اسی تناظر میں ہوٹل کے سیکیور ‏ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

  • نوواک جوکووچ کا اعتراف، کیا وہ آسٹریلین اوپن کھیل سکیں گے یا نہیں؟

    نوواک جوکووچ کا اعتراف، کیا وہ آسٹریلین اوپن کھیل سکیں گے یا نہیں؟

    سڈنی: سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا آمد کیلئے امیگریشن فارم میں غلطیوں اور کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن توڑنےکا اعتراف کرلیا ہے۔

    آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قراردیا ہے تاہم سربین ٹینس اسٹار کے اعتراف کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن کھیل سکیں گےیانہیں؟۔

    عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا ہے کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ نے قانونی جنگ جیت لی

    جوکووچ نےسوشل میڈیاپر تنازعات کی وضاحت دیتےہوئےکہا کہ کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنےکےحوالےسے چلنےوالی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں، ان کےانفیکٹڈ ہونے کےباوجود عوام میں جانےکےحوالےسےرپورٹس ان کےخاندان کیلئےبہت تکلیف کاباعث تھیں۔

    واضح رہے کہ جوکووچ آسٹریلیا کا ویزہ منسوخ ہونےکیخلاف عدالت میں کیس تو جیت چکےہیں لیکن عدالتی احکامات کےباوجود جوکووچ کا آسٹریلین اوپن میں کھیلنایقینی نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

  • بنگلا دیش کو شکست، راس ٹیلر  کا  آخری ٹیسٹ یادگار بن گیا

    بنگلا دیش کو شکست، راس ٹیلر کا آخری ٹیسٹ یادگار بن گیا

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے حساب کتاب چکتا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیگلی پارک اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ دو روز قبل ہی ہوگیا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کوحیران کن طور پر شکست سے دوچار کرنے والی بنگلا دیش آؤٹ کلاس ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کے 521 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز اپنی پہلی اننگز میں محض 126 رنز بنا فال آن ہوئی، ٹرینٹ بولٹ نے 5 جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری اننگز میں بھی کیویز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت بنگلا دیش 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس بار کیل جیمیسن نے 4 اور نیل وینگلر نے 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

    ٹیسٹ میچ کی خاص بات ریٹائر ہونے والے راس ٹیلر کی آخری وکٹ لینا تھی، ٹیلر 8 سال بعد ٹیسٹ میں بولنگ کی اور بنگلا دیش کی آخری وکٹ لیکر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کو بھی یادگار بنایا، روز ٹیلر نے اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 2 وکٹیں حاصل کررکھی تھی۔

    ڈیون کنوے کو مین آف دی سیریز جبکہ ٹام لیتھن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے ریکارڈ ساز بیٹسمین راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سےسب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    چیئرمین پی سی بی کا پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی آئندہ میٹنگ میں کیا کرنے جارہے ہیں؟۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ شروع کرانے کا پلان ترتیب دے دیا ہے، آئندہ ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں وہ چار ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تجویز دینگے، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا او رانگلینڈ کو بھی شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

    اپنے بیان میں رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ گولف کھیلنے کے ساتھ ساتھ باہر کے کھانے سے بھی لطف اندوز ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بیان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین آسٹریلیا کےکرکٹرز کو کھیلتےدیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

  • کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی، سنیل گواسکر کے بیان پر ہلچل

    کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی، سنیل گواسکر کے بیان پر ہلچل

    ممبئی: دو دہائیوں تک کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے سنیل گواسکر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بیان دیکر نئی بحث چھیٖڑ دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چونکا دینے والا انکشاف خود سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کیا، اسٹار کھلاڑی نے    1987-88 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ سے متعلق بتایا کہ ایک انگلش رپورٹر نے پریس کانفرنس میں پوچھا کہ لارڈز میں سنچری بنانا کتنا ضروری تھا، جس پر میں نے اسے بتایا کہ ‘چونکہ یہ میرا آخری میچ تھا، میں سنچری بنانا پسند کروں گا۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ میں نے صرف سلیکشن کمیٹی کو بتایا کہ میں مستقبل میں دستیاب نہیں رہوں گا، لیکن دستیاب نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں، ابھی تک میں نے ریٹائر نہیں ہوا اور نہ ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا لیٹر لیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں آپ کو بتاؤں کہ گواسکر اب بھی ایک فعال کرکٹر ہیں؟ ہاں میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ کہیں گے کہ میں پاگل ہو گیا ہوں اور مکمل بکواس کر رہا ہوں۔

    بھارت کے سابق اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ "سچ پوچھیں تو یہ 2021 ہے اور میں نے ابھی تک اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، آپ بی سی سی آئی سے پوچھ سکتے ہیں کہ کیا میں نے 1987-88 میں باضابطہ ریٹائرمنٹ لی تھی؟۔

    واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر سے لے کر سوراو گنگولی اور راہول ڈریوڈ کی کرکٹ میں آنے کی وجہ سنیل گواسکر ہی تھے، مایہ ناز بلے باز نے لاتعداد ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو یہ خود اعتمادی دلائی کہ وہ اعلیٰ سطح پر بھی کھیل سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔

  • پی ایس ایل 7: کیا کھلاڑیوں کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی؟

    پی ایس ایل 7: کیا کھلاڑیوں کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی؟

    کراچی: پی سی بی انتظامیہ نے پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کو کرونا وبا سے بچانے کے لئے اہم ترین فیصلے کرلئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کیلئے کرونا پروٹوکول تیار کئے جاچکے ہیں، کھلاڑیوں کے لئے بُری خبر ہے کہ وہ سیزن کے دوران اپنی فیملی کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت ہر کھلاڑی کے لئے 3 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایونٹ کےدوران کرونا پھیلا تو ٹورنامنٹ سات دن کیلئےملتوی ہوجائےگا، کروناپھیلنے اور ایونٹ ملتوی ہونےکی صورت میں تمام کھلاڑی سات دن قرنطینہ کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم کے پاس 13فٹ کھلاڑی ہوئے تو میچ ہوگا، 25ریزروکھلاڑیوں کاپول بنےگا جس میں سےمتبادل کھلاڑی لیےجاسکیں گے، تمام پروٹوکول کامقصدیہ ہےکہ پی ایس ایل منسوخ نہ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: پی ایس ایل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِغور

    دوسری جانب کورونا کیسز میں اضافے پر پی ایس ایل سیون کے انعقاد سے متعلق بورڈ نے مختلف آپشنز ‏پرغور شروع کردیا ہے، ٹورنامنٹ کا لاہور سے آغاز اور کراچی میں اختتام کرنے بھی غور کیا جارہا ہے، سندھ حکومت بھی پی ایس ایل کا ‏آغاز لاہور سے کرانےکی خواہشمند ہے۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل کو شیڈول کے مطابق کرانے کیلئےحکومتی سطح پر رابطے کیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی وینیو پر پی ایس ایل کرانےکا فیصلہ ہوا تو لاہور فیورٹ وینیو ہے تاہم ایونٹ سے ‏متعلق حتمی فیصلے کیلئے مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

  • سزا یافتہ کرکٹر سے متعلق سری لنکا بورڈ کا اہم اعلان

    سزا یافتہ کرکٹر سے متعلق سری لنکا بورڈ کا اہم اعلان

    کولمبو: بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی پر ایک سال کی سزا پانے والے سری لنکن کرکٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے 3 کرکٹرز کی سزا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی تصدیق ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔

    ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گونا تھلاکا، کوشال مینڈس اور نیروشن ڈک ویلا کی سزا ختم کردی گئی ہے، یہ اقدام کرکٹرز کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

    بورڈ کے مطابق سزا کالعدم ہونے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تینوں کھلاڑی کو تمام قسم کی کرکٹ کھیلنے کا اہل قرار دے دیا ہے۔

    سری لنکن بورڈ نے تینوں کرکٹرز پر جولائی میں بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    England vs Sri Lanka: Kusal Mendis, Dickwella and Gunathilaka suspended for  bio-bubble breach, to miss ODI series

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دورہ انگلینڈ کے موقع پر کوشال مینڈس اور نیروشن ڈکویلا اور گونا تھلاکا کی عوام مقامات پر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں کرکٹرز بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھنوکا راجا پاکسے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، بھنوکا راجا پاکسے کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں، کھلاڑی نے سری لنکا کی جانب سے 5 ون ڈے اور 18 ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    کراچی: پاکستان کی معروف کرکٹ لیگ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پی ایس ایل سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن نصب کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کےداخلی راستے پرکاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردیا گیا ہے، میگا ایونٹ کاکاؤنٹ ڈاؤن کلاک آج سے اسٹارٹ کردیاجائےگا۔

    ادھر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کی بڑے کٹ آؤٹ سجا دئیے گئے ہیں، کٹ آؤٹ میں 6فرنچائز کےاسٹارکھلاڑیوں کی تصاویر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کی طویل القامت ٹرافی بھی لگائی گئی ہے۔Imageواضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7کامیلہ 27جنوری سےکراچی میں سجےگا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ابتدائی میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔

    ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئے قانون متعارف کرادئیے

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئے قانون متعارف کرادئیے

    دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سلو اوورریٹ پر سزا کا اعلان کردیا ہے، سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا قانون متعارف کرادیا ہے، نئے قانون کے تحت سلو اوور ریٹ پرایک اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنےکی پینالٹی ہوگی اور سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔

    آئی سی سی کے مطابق قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اولمپک 2028: آئی سی سی کے لئے برُی خبر

    اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی پلئینگ کنڈیشن بھی متعارف کرادی ہیں، آئی سی سی گورننگ باڈی کی جانب سے اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اننگز کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

    آئی سی سی کے ان قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں جن پر آئی سی سی کمیٹی نے غور کے بعد منظور کیا۔ اس سے قبل انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت دا ہنڈرڈ مقابلوں میں اس قانون کو لاگو کیا گیا ہے۔

  • عثمان خواجہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی

    عثمان خواجہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی

    سڈنی: ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شامل ہونے والے عثمان خواجہ نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سینچری جڑ دی، یہ سینچری عثمان خواجہ کے لئے اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ انہوں نے کم وبیش دو سال بعد کینگروز ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب

    عثمان خواجہ 130 ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ان کی دلکش اننگز میں 12 چوکے بھی شامل ہیں، لیفٹ ہینڈ بیٹر کی ٹیسٹ کیریئر میں یہ نویں جبکہ سڈنی ٹیسٹ گراؤنڈ میں دوسری سینچری ہے۔

    میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ کی جگہ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں، اگر موقع دیا گیا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، صورتحال کو سمجھتا ہوں ‘ہوسکتا ہے سنچری کر جائوں۔