Tag: sports news

  • ایشز سیریز کرونا کے نرغے میں: میچ ریفری بھی متاثر

    ایشز سیریز کرونا کے نرغے میں: میچ ریفری بھی متاثر

    دبئی: آسٹریلیا میں کرونا کا نیا ویرئنٹ ‘اومی کرون’ کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا ہے، انگلش کرکٹ ٹیم پر وار کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بھی عالمی وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں اپنے فرائض انجام نہیں دینگے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ بون کی جگہ سابق منیجر اسٹیو برنارڈ میچ ریفری کے فرائض انجام دینگے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچ جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ڈیوڈ بون مکمل ویکسی نیٹڈ کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے تھے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے اور اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش کیمپ پر کرونا کا وار، کئی اہم آفیشل آئسولیٹ ہوگئے

    اس سے قبل آج انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کی تھی کہ ملیبرن میں موجود ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور ان کی فیملی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث انہیں 10 دن کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    انگلینڈ بورڈ کے مطابق سلورووڈ اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کوچنگ نہیں کرسکیں گے، ان کی جگہ بیٹنگ کوچ گراہم تھارپ کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔

    ادھر آسٹریلیا میں کرونا کے بڑھتے وار کے باعث بگ بیش لیگ کا آج ہونے والا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • قومی کرکٹر فاطمہ ثنا اہم ایوارڈ کے لئے نامزد

    قومی کرکٹر فاطمہ ثنا اہم ایوارڈ کے لئے نامزد

    دبئی: آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثنا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کیلئے ناموں کا اعلان کردیا ہے، ویمنز ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کیلئے4 کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    پہلی مرتبہ پاکستان کی فاطمہ ثنا سال کی بہترین ویمن کھلاڑی کیلئے شارٹ لسٹ ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی لیزل لی، انگلینڈ کی ٹیمی بیماونٹ اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کو نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

    فاطمہ نے دو ہزار اکیس میں بیس وکٹ حاصل کیں جبکہ ایک بار میچ میں پانچ وکٹ بھی اپنے نام کیں، بہترین کارکردگی کے باعث انہیں آئی سی سی ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

    گذشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں انگلینڈ کے جو روٹ اور بھارت کے روی چندر ایشون، نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن اور سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے کو بھی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

  • قائداعظم ٹرافی: فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

    قائداعظم ٹرافی: فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا

    کراچی: انتظامی نااہلی کے باعث قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کا بائیوسیکیور ببل ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کےپریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے باہر نکال دیا، جس کے باعث ایونٹ کی فائنلسٹ سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کےکھلاڑیوں کو سامان سمیت سڑک پر آنا پڑا۔

    ہوٹل انتظامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں کی 22 دسمبر تک بکنگ تھی، بکنگ کا وقت ختم ہونے پر ٹیموں کو باہر جانے کا حکم دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی: فائنل میں پہنچنے والی ٹیم پر جرمانہ عائد

    ، بعد ازاں پی سی بی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ٹیموں کے لئے مقامی ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا، اس عمل کے سبب دونوں ٹیموں کا بائیو سیکور ببل ٹوٹ گیا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں، قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔

  • اولمپک 2028: آئی سی سی کے لئے برُی خبر

    اولمپک 2028: آئی سی سی کے لئے برُی خبر

    دبئی: اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کا معاملہ مزید طول پکڑ گیا، تاہم آئی سی سی اب بھی پُرامید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ اورسرفنگ سمیت 28 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جن میں کرکٹ شامل نہیں ہے۔

    آئی سی سی کے ڈائریکٹر نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے ابھی کافی وقت ہے، ہم پریشان نہیں ہیں، آئی سی سی کے ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو میگا ایونٹ میں شامل کرانے کے لئے ان کے عزائم تبدیل نہیں ہوئے، ہم آج بھی اس جگہ کھڑے ہیں ، جہاں ہماری توقع تھی۔

    دوسری جانب آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کبھی بھی ایل اے 2028 کی ابتدائی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، اس کی امید میزبان شہر یعنی لاس اینجلس کی تجویز سے ہے۔ ابتدائی گیم کی فہرست صرف ان کھیلوں کے لئے ہے جن کی پہلے سے ہی بات چل رہی ہے، اضافی کھیلوں کے انتخاب کے لئے میزبان شہر کا عمل اگلے سال شروع ہو گا۔

    نیا کھیل اولمپکس میں کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

    پہلے کسی بھی نئے کھیل کو شامل کرنے سے قبل بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) فیصلہ کرتی تھی لیکن اب آئی او سی نے اولمپکس میں کسی بھی نئے کھیل کو شامل کرنے کی ذمہ داری میزبان ملک کی اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کو دی ہے۔

    یہ تبدیلی اولمپکس 2020 کے ایجنڈے کے نفاذ کے بعد کی گئی ہے، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں تک پہنچنا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپک انتظامی کمیٹی نے سنہ 2015 میں ٹوکیو اولمپکس میں نئے کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور آئی او سی نے 2016 میں اس تجویز کو قبول کیا تھا۔

  • پی ایس ایل7: پی سی بی نے فرنچائزز کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا

    پی ایس ایل7: پی سی بی نے فرنچائزز کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں فرنچائزز کو مزید دو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیےسپلیمینٹری ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اب کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے، فرنچائزز2 ڈومیسٹک پر فارمرز کو اسکواڈ کا حصہ بنا سکتی ہیں، ان میں سے ایک کھلاڑی مقامی اور ایک غیر ملکی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کووڈ کی وجہ سے یہ بڑا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کا انتخاب دس جنوری کو ہوگا، سپلیمینٹری ڈرافٹ کے پہلےراؤنڈ میں پہلی پک کراچی کنگز کی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے ساتویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کیا تھا، کراچی کنگز کی انتظامیہ نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس جارڈن، کپتان بابراعظم اور عمادوسیم کو منتخب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے انگلینڈ کے لوئس گریگری، محمد نبی اور محمد عامر کا چناؤ کیا۔

    اسی طرح گولڈ کیٹگری میں عامریامین،شرجیل خان، جوکلارک اور سلورکیٹگری میں ٹوم ایبل، روحیل نذیر، عمیدآصف، محمدعمران جونیئرجبکہ ایمرجنگ میں قاسم اکرم اورفیصل اکرم کا انتخاب کیا۔

    پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں کراچی کنگز نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں طلحہ احسن اور روماریوشیفورڈ کو بھی پک کیا تھا۔

  • ویسٹ انڈیز ٹیم بغیر کوچ کے وطن واپس روانہ

    ویسٹ انڈیز ٹیم بغیر کوچ کے وطن واپس روانہ

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل اور ون ڈے سیریز منسوخ ہونے پر ویسٹ انڈیز ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان وقت سے پہلے ختم ہونے پر مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنےکے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ چند روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ فل سمنز ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوئے وہ آج رات اڑان بھریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی پہنچنےکے بعد مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کےبعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ویسٹ انڈیز کے مزید پانچ ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

    بعد ازاں دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت کےبعد تین میچوں پر مشتمل ون ڈے کی سیریز آئندہ سال جون تک موخرکردی۔

    ویسٹ انڈیز کیمپ میں کرونا کا شکار ہونے والے کھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ پریڈ پورا کرینگے اور منفی رپورٹ آنے کے بعد انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔

  • محمد رضوان نے ٹی 20 میں تاریخ رقم کردی

    محمد رضوان نے ٹی 20 میں تاریخ رقم کردی

    سال دو ہراز اکیس قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لئے گولڈن رہا، جہاں انہوں نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے۔

    گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا، جہاں محمد رضوان نے 79 رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی، اسی کے ساتھ انہوں نے ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا انفرادی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی بیٹر یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1614، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 میں 1607 جبکہ جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 2019 میں 1580 رنز اسکور کیے تھے۔

    کیلنڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے پر محمد رضوان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق اسپنر نے بھی محمد رضوان کو مبارک باد دی

    جنوبی افریقا کے مایہ ناز اسپنر نے محمد رضوان کو رنز مشین کہہ کر پکارا اور مبارک باد دی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے محمد رضوان کے بارے میں کچھ اس طرح ٹوئٹ کیا۔

  • تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹس آگئیں

    تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹس آگئیں

    کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں موجود اسکواڈ کی کرونا رپورٹس موصول ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ آگئی ہے، باقی ماندہ کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہیں، پاکستان میں موجود آفیشل اپنے بورڈ حکام سے ویڈیو لنک پر میٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، میٹنگ کے آخری میں پاکستان سے ہوم سیریز کے بقیہ میچز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹس منفی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے براڈکاسٹرز کو اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیر بعد ہوگا

    اگرویسٹ انڈیز اسکواڈ سے مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تو آج کا میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑجائے گا۔

    واضح رہے کہ آج ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ دورہ پاکستان پر موجود ٹیم کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • اہم خبر: تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیر بعد ہوگا

    اہم خبر: تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیر بعد ہوگا

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائےگا۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

    کراچی میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے ریپڈانٹیجن ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جس کی رپورٹ ایک بجے تک موصول ہوں گی، اگر مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تو آج کا میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑجائے گا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے21 میں سے6 کھلاڑی کرونا کا شکار،ایک انجری سےدوچار ہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا۔

  • تیسرا ٹی 20: شاہنواز ڈاہانی اور حسنین کو چانس دینے کا امکان

    تیسرا ٹی 20: شاہنواز ڈاہانی اور حسنین کو چانس دینے کا امکان

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری معرکہ آج کراچی میں ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں مد مقابل ہونگے، پاکستان کلین سوئپ کرنے جبکہ ویسٹ انڈیز آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیمپ سے پانچ کرونا ٹیسٹ رپورٹ ہونے کے باوجود آخری ٹی ٹوئنٹی اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، میچ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، میچ شام چھ بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    سیریز میں فیصلہ کن برتری کے بعد قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی اور محمد حسنین کو آج موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

    آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا، پاکستان کی پلیئنگ الیون نےآرام کیا، امام الحق ، عبداللہ،سعود،عثمان اورخوشدل نےٹریننگ کی۔

    میزبان پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کالی آندھی کو 63 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے بعد 9 رنز سے شکست دی تھی۔