Tag: sports news

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کرونا کے وار، دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

    کراچی: دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم میں مزید 5 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آج اہم اعلان کرنے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیمپ میں مزید کرونا کیسز کی خبر بارباڈوس کے اخبار دی نیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    یاد رہے کہ 12 دسمبر کو بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ویسٹ انڈین کھلاڑی روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل، کائل مائرز کورونا سے متاثر ہوئے، تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

    اس طرح دورہ پاکستان پر آنے والی کیئربین ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف سمیت 8 افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں، واضح رہے کہ پاکستان آمد پر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

  • شائقین میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے؟ وسیم اکرم شائقین کرکٹ سے افسردہ

    شائقین میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے؟ وسیم اکرم شائقین کرکٹ سے افسردہ

    کراچی: عظیم فاسٹ بولر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے نہ آنے پر افسردہ ہوگئے اور شائقین کرکٹ سے سوال پوچھ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے گلہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی، مگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی مجھے افسردہ کررہی ہیں۔

    اپنے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کے صدر نے شائقین کرکٹ سے سوال پوچھ لیا کہ شائقین میچ دیکھنے کیوں نہیں آئے؟

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، جس میں قومی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی، تاہم میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی انتہائی قلیل تعداد میدان میں آئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ گرین شرٹس کے نام

    جس کا برملا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کیا تھا، اسدعمر کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات پر ہےکہ اسٹیڈیم خالی ہے پہلےجگہ نہیں ہوتی تھی کراچی کے ‏نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم آئیں رمیزراجہ سےدرخواست کرونگاکہ اسٹوڈنٹس کیلئے ‏فری انٹری کردیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ گرین شرٹس کے نام

    ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ گرین شرٹس کے نام

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا سابقہ ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کے بعد سال 2021 میں بھی گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    پاکستان سال دو ہزار اکیس میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے یہ اعزاز گذشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے ہرانے کے بعد حاصل کیا۔

    اعدادوشمار کے مطابق شاہینوں کی سال دو ہزار اکیس میں یہ اٹھارہویں کامیابی ہے، قومی ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچزجیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل 2018 میں گرین شرٹس 17 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اس کارنامے پر آئی سی سی نے بھی خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی۔

    پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت سے شکست کھانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا تھا جس پر ماہرین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے تھے، یہی نہیں پاکستان نے گروپ میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    بعد ازاں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو اس کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کیا۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہونگے، میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسدعمر تماشائیوں کی کم تعداد پر افسردہ، طلبا کا داخلہ فری؟

    نوجوان بولر محمد وسیم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جب کہ شاداب نے 3، محمد نواز، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ31 اور اوڈین اسمتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    حیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا سیکیورٹی پلان تیار

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی: پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلی جارہے میچز کی سیکیورٹی سے متعلق ڈی آئی جی مقصود احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ، کمانڈنٹ ایس ایس یو سمیت پاک فوج حکام، رینجرز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 550 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، اہلکاروں کو نیشنل اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز کی سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

    کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، جو میچ کے دوران اسٹیڈیم کے گردونواح میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے گی، اس کے علاوہ ایک ہزار ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے 606اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ڈی آئی جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تماشائیوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔
  • ‘آئندہ ہفتے میں بتائیں گے کہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں؟ ‘

    ‘آئندہ ہفتے میں بتائیں گے کہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں؟ ‘

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ٹیم کی کارکردگی سے خوشی سے نہال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان بہت اچھا کھیلا، کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے امید ہے جیت کا تسلسل آئندہ سیریزمیں بھی برقرار رہے گا۔

    رمیز راجہ نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ آئندہ ہفتے میں بتائیں گےکہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں؟۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کو بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کیا تھا، اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بنگال ٹائیگرز کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    یہی نہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    قومی ٹیم نے کم وبیش دو ماہ بیرون ملک گزارے، آج قومی ٹیم وطن واپس پہنچے گی۔

  • خوش آمدید: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    خوش آمدید: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    کراچی: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ایک روزہ میچز کھیلنے کے لئے کیربئین ٹیم کراچی پہنچ گئی، ٹیم کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

    نکولس پوران ویسٹ انڈیز ٹی20 کی قیادت کررہے ہیں جبکہ شائے ہوپ ویسٹ انڈیز ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں،ایک دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونگے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 13دسمبر کو ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو دھچکا

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نےآخری بار2018 میں پاکستان کادورہ کیا تھا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

    ٹی 20 سیریز

    بابراعظم(کپتان)، شاداب خان،آصف علی،فخر ‏زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمدنواز، محمدرضوان، محمدوسیم، شاہین ‏شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

    ون ڈے سیریز

    ون ڈے اسکواڈ میں بابراعظم ، شاداب خان، آصف علی، فخرزمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخاراحمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، ‏محمدرضوان، وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر شامل ہیں۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    ڈھاکا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    ڈھاکا: بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث قومی ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیشی کی ٹیم فالو آن کے بعد بھی مشکلات سے نہ نکل سکی، پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    پہلی اننگز میں 213 رنز کے خسارے میں جانے والی بنگلادیش کی آدھی ٹیم 144 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے، پاکستان کا خسارہ کم کرنے کے لئے بنگال ٹائیگرز کو مزید 66 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

    میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں پہلی وکٹ محمود الحسن جوائے کی تھی جو 6 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شادمان اسلام تھے وہ 2 رنز بناکر شاہین شاہ کا شکار بنے۔

    ٹیم کا اسکور 19 رنز پر پہنچا تو مومن الحق حسن علی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، 25 رنز کے مجموعے پر میزبان ٹیم کے 6 رنز بنانے والے نجم الحسن شانتو کو شاہین شاہ دبوچ لیا۔

    پانچویں وکٹ کے لئے لٹن داس اور مشفق الرحیم نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کی، لٹن داس 45 رنز بنا کر ساجد خان کی بال پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

  • ساجد خان نے لیجنڈ کرکٹر کا ریکارڈ برابر کردیا

    ساجد خان نے لیجنڈ کرکٹر کا ریکارڈ برابر کردیا

    ڈھاکا: ایک اننگز میں 8 وکٹیں، ساجد خان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ڈھاکا کی بے جان ٹیسٹ میں جان ڈالنے والے ساجد خان نے اپنی عمدہ بولنگ کے زریعے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس کا سہرا آف اسپنر ساجد خان کو جاتا ہے جنہوں نے بنگال ٹائیگرز کی 8 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسی کے ساتھ وہ ثقلین مشتاق کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے ساجد خان کی وکٹیں

    اس سےقبل لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں جب کہ سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    بنگلا دیش کو میچ کے آخری روز دو محاذوں کو سرکرنا ہوگا، پہلا یہ کہ اننگز شکست سے بچنے کے لئے درکار 119 رنز بنانے ہونگے دوم یہ کہ سیریز کو وائٹ واش سے بچانے کے لئے پورا دن کھیلنا ہوگا۔

    بنگلادیش فالوآن کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بناچکی ہے۔

  • ورلڈ کپ میں شکست، ہیڈ کوچ جونئیر ہاکی ٹیم کا انکشاف

    ورلڈ کپ میں شکست، ہیڈ کوچ جونئیر ہاکی ٹیم کا انکشاف

    لاہور: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ جونئیر ہاکی ٹیم نے ناکامی کی ذمےداری قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ جونئیر ہاکی ٹیم دانش کلیم نے بھارت میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں ناکام ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں موجود کھلاڑی باصلاحیت ہیں مگر توقعات کے مطابق نتائج نہ آسکے۔

    دانش کلیم نے کہا کہ کووڈ کےباعث دو سال ٹیم کو عالمی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، جس کے باعث مشکلات ہوئیں، کھلاڑیوں نے تجربے کی کمی کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا، کھلاڑی باصلاحیت ہیں مواقع دیئے جائیں تواچھے نتائج دیں گے، انٹرنیشنل میچز جتنے زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی کھیل بہتر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ بطور کوچ جونیئر ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ تھی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے پی ایچ ایف کےصدر اور سیکرٹری نے تمام سہولتیں فراہم کیں۔

    عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا اسی گروپ سے ارجنٹائن ورلڈ چیمپیئن بنا۔

    واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سفر کا 11ویں پوزیشن پر اختتام پزیر ہوا تھا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔