Tag: sports news

  • گوتم گمبھیر نے ویرات کے خلاف بیان دیکر نیا محاذ کھول دیا

    گوتم گمبھیر نے ویرات کے خلاف بیان دیکر نیا محاذ کھول دیا

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے سوریا کمار یادیو کی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق بھارتی اوپنر بیٹر گوتم گھمبیر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ سوریاکمار یادیو کی بلےبازی کرنے کی صیحح جگہ نمبر تین پوزیشن پر ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ یہ طریقہ کار صرف ورلڈکپ تک استعمال کرلیں پھر آپ کو اس کا نتیجہ نظر آجائے گا۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارتی ٹیم میں نمبر تین پر ویرات کوہلی بیٹنگ کررہے ہیں جنہوں نے گذشتہ روزطویل عرصہ بعد اپنی فارم کو بحال کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سینچری اسکور کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی زیر کرلیا

    میچ کی خاص بات سوریا کمار یادیو کی جارحانہ بلے بازی تھی، جنہوں نے محض 26 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ہانگ کانگ بولرز کا بھرکس نکال دیا تھا۔

    بھارت نے مذکورہ میچ 43 رنز کے ساتھ جیت کر ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

    ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہوں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

    بھارت اور ہانگ کانگ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم مینجمنٹ جس نمبر پر بیٹنگ کا بولے گی میں اس نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

  • بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی زیر کرلیا

    بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی زیر کرلیا

    دبئی: ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 43 رنز سےشکست دیتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے 193 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔

    ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کی فتح کے لئے ناکافی تھی، کنچٹ شاہ 30، ذیشان علی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے بھویشنر کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرجڈیجا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ہانگ کانگ اپنا دوسرا گروپ میچ جمعے کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔Image اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے ، آؤٹ آف فارم بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی فارم کو بحال کیا، ان کی اننگز میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

    ویرات کوہلی کے ساتھ ساتھ سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ بولرز کی جم کر پٹائی کی، بھارتی بیٹر نے 26 گیندوں پر 68 رنز کی دل کش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔Image

    بھارتی اوپنر کے آر راہول نے 36 جبکہ کپتان روہت شرما نے 21 رنز بنائے، ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہانگ کانگ نے  ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوالیفائر میچز میں ہم نے ہدف کا خوبصورتی سے دفاع کیا ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے ہی بولنگ کرتے، پچ بولنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، کوشش کرینگے کہ حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ دیں۔

    پاکستان کے خلاف میچ کے ہیرو ہارڈیک پانڈیا کو آج فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا ، ان کی جگہ رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔ہانگ کانگ  نے ایشیا کپ میں آج اپنا پہلا گروپ میچ کھیلا  جبکہ بھارت کا یہ دوسرا میچ تھا، اس سے قبل بھارت نے اپنے پہلے گروپ میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ایشیائی ایونٹ میں بھارتی ٹیم اور ہانگ کانگ دو بار 2008 اور2018 میں ون ڈے فارمیٹ میں مدمقابل آئیں, دونوں مرتبہ بھارت نے بازی مار کر اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

  • ایشیا کپ: افغانستان نے سپر فور کے لئے کوالیفائی کرلیا

    ایشیا کپ: افغانستان نے سپر فور کے لئے کوالیفائی کرلیا

    شارجہ: افغانستان نے ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے ہراتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان نے 128 رنز کا ہدف ابراہیم زدران کے 42 اورنجیب اللہ زدران کے 43 رنز کی بدولت نو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

    نجیب اللہ زردان نے 17 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، افغان بیٹر کی دلکش اننگز میں 6 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔ Imageافغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی 23، رحمان اللہ گرباز 11 اور کپتان محمد نبی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن، مصدق حسین اور محمد سیف الدین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اسی فتح کے ساتھ افغانستان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، افغان ٹیم نے اپنے دونوں گروپ میچوں میں کامیابی سمیٹی، اس سے قبل سری لنکا کو بھی افغان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بلے بازی میں جوہر دکھانے سے قبل افغان کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے قدم مسدود کردئیے تھے اور وہ افغان اسپنرز کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

    بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے تھے۔

    Image

    افغان اسپنرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا, محمد نعیم 6، انعام الحق5، کپتان شکیب الحسن 11،عفیف حسین 12 ،مشفق الرحیم 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    میچ کے آخری لمحات میں آل راؤنڈر مصدق حسین نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمود اللہ نے بھی 25 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو 128 تک پہنچایا، افغانستان کی جانب سے اسپنرز راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، عمدہ ٹوٹل بناتے ہوئے افغانستان کو مشکل ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔

    Image

    افغان کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ پچ فریش لگ رہی ہے ہوسکتا ہے کہ تھوڑی سلو بھی ہو، ہم مخالف ٹیم کو عمدہ بولنگ کی مدد سے کم سے کم ٹوٹل پر آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔

    افغانستان الیون :حضرت اللہ زازئی،رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زدران، زدران،کریم جنت، محمد نبی (کپتان)،
    راشد خان،عظمت اللہ عمرزئی،نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی۔بنگلہ دیش الیون: محمد نعیم، انعام الحق،شکیب الحسن (کپتان)،عفیف حسین،مشفق الرحیم،محمود اللہ،مصدق حسین،مہدی حسن،محمد سیف الدین،تسکین احمد اور مستفیض الرحمان۔

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک 8 بار مدمقابل ہوئیں، افغانستان نے 5 بار کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے حصے میں 3 بار فتح آئی۔

  • کامن ویلتھ گیمز: ایک اور پاکستانی ریسلر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

    کامن ویلتھ گیمز: ایک اور پاکستانی ریسلر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور ریسلر نے عالمی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق ریسلنگ کی چوہتر کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستان کے محمد شریف طاہرابتدائی راؤنڈ میں کامیاب ہوگئے۔

    محمد شریف طاہر نے ٹونگا کے ریسلر کو شکست دیکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، انہوں نے اپنے حریف کو دو منٹ باون سکینڈ میں چت کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

    ان میں سے تین میڈلز پاکستان نے ریسلنگ کی مختلف کیٹگری سے میں حاصل کئے۔

    یہ بھی پڑھیں: سلور میڈلسٹ انور زمان نے میچ کے بعد کیا کہا؟

    پاکستان کے زمان انور نے ایک سو پچیس کلوگرام کی کیٹیگری کینیڈا کے امرویر ڈیشی کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 85 کلوگرام فری اسٹائل کیٹگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا، فائنل میں انہیں بھارتی حریف دیپک پونیا نے ہرایا۔

    اسی طرح ایک سو پچیس کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو کینیڈا کے امرویر دھیسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

  • شان مسعود کیوں ٹیم میں جگہ نہ بناسکے؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    شان مسعود کیوں ٹیم میں جگہ نہ بناسکے؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے شان مسعود اور فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور دورہ نیدرلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کی تشکیل سے قبل کوچ اور کپتان سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد ہی ایک وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی خاصی بہتر ہے،قومی اسکواڈ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی نہیں کھیلے۔

    فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ حسن علی کے میچ ونر ہونے میں کوئی شک نہیں مگر نسیم شاہ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں وائٹ بال کرکٹ پرفارمنس دیکھتےہوئے موقع دیا۔

    اس کے علاوہ نسیم شاہ ٹیسٹ میں کامیاب رہا، امید ہے کہ وہ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی اچھا پرفارم کرسکے گا۔

    ان فارم بیٹر شان مسعود سے متعلق محمد وسیم کا کہنا تھا کہ شان مسعود اس وقت اچھی فارم میں ہیں مگران کی جگہ نہیں بن رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: دورۂ نیدرلینڈز، ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

    دورہ ایشیا اور نیدرلینڈ کے لئے ٹیم میں ایک وکٹ کیپر کو شامل کرنے سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پندرہ رکنی ٹیم نے جانا ہے،مشاورت کے بعد ایک وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

    فاسٹ بولر حسن علی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شان مسعود ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز آج بارباڈوس سے ٹکرائے گی

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز آج بارباڈوس سے ٹکرائے گی

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغا آج بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بارباڈوس کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی۔

    بارباڈوس سے تصادم کے بعد پاکستان اکتیس جولائی کو روایتی حریف بھارت سےمیچ کھیلے گا اور اس کے بعد بدھ تین اگست کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اور بسمہ معروف نے تاریخ رقم کردی

    کرکٹ ایونٹ کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں پولز میں سے سرفہرست دو فریق (ہر پول میں چار ٹیمیں) سیمی فائنل میں جائیں گے جو چھ اگست کو تیسری پوزیشن کے پلے آف کے ساتھ کھیلا جائے گا اور فائنل سات اگست کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ، سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

    پاکستانی اسکواڈ

    کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن۔

  • ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کینبرا: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان دنیش رام دین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیش رام دین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا بڑے اعزاز کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

    سابق ویسٹ انڈیز کپتان نے لکھا کہ گزشتہ چودہ سال میں میرے سارے خواب پورے ہوئے، میں نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور ویسٹ انڈیز کے لیے کرکٹ کھیل کر اپنے بچپن کے ارمان پورے کئے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر نے مجھے دنیا کو دیکھنے، مختلف ثقافتوں سے دوست بنانے اور اب بھی اس قابل ہونے کا موقع فراہم کیا کہ میں کہاں سے آیا ہوں؟

    یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ 2019 کے ہیرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    دنیش رامدین، جنہوں نے 74 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 71 ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، 2005 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ریڈ بال سے ڈیبیو کیا۔

    وہ 2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا حصہ تھے، رامدین پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو اور تھری میں ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

    دنیش رامدین بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رامدین فرنچائز کرکٹ میں کھیلتے رہیں گے۔

  • سری لنکا اسکواڈ پر کرونا کا حملہ، اہم کھلاڑی گال ٹیسٹ سے باہر

    سری لنکا اسکواڈ پر کرونا کا حملہ، اہم کھلاڑی گال ٹیسٹ سے باہر

    کولمبو: کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکن ٹیم کو مشکلات نے گھیر لیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور آسیتھا فرنینڈو کورونا کا شکار ہوئے جنہیں مکمل پروٹوکول کے تحت آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کھانے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لئے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں، اس سے قبل مایہ ناز اسپنر پراوین جے وکراما اور اینجیلو میتھوز بھی کرونا وبا کا شکار ہوچکے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے باقی کھلاڑیوں کی کووڈ رپورٹ منفی آئی ہے، تاہم حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ سابق کپتان اینجیلو میتھوز کرونا وبا سے چھٹکارہ پاچکے اور کل سے شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں اس کے علاوہ اسپنر لکشن سنداکن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنےکیلئےسری لنکا کےدورے پر موجود ہے، پاکستان اورسری لنکا کا پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سےگال میں شروع ہوگا۔

  • کرکٹر پال کولنگ ووڈ کی ننھی بیٹی کے ہاتھوں جوروٹ ‘ کلین بولڈ’، ویڈیو وائرل

    کرکٹر پال کولنگ ووڈ کی ننھی بیٹی کے ہاتھوں جوروٹ ‘ کلین بولڈ’، ویڈیو وائرل

    لندن: انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جوروٹ کو سابق کرکٹر پال کولنگ ووڈ کی بیٹی نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق انگلش کپتان تربیتی سیشن کے دوران دفاعی شارٹ لگانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم گیند ان کے بیٹ کو چھوئے بغیر سیدھا اسٹمپ پر جالگی اور جو روٹ کلین بولڈ ہوگئے۔

    مذکورہ ویڈیو کو سابق انگلش کرکٹر پال کولنگ ووڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جسے اب تک لاکھوں افراد پسند کرچکے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے سابق کرکٹر کی بیٹی کیرا کی سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Paul Collingwood (@paulcollingwood5)

    پال کولنگ ووڈ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری خاندان کے لئے یہ متاثر کن لمحہ تھا، میری بیٹی نے دنیا کے نمبر ون بلے باز کو اتفاقاً باؤلنگ کرتے ہوئے آؤٹ کیا، کیرا کہتی ہے کہ میں بھی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہوں

    سابق انگلش کرکٹر نے جوروٹ کو عظیم کھلاڑی بھی قرار دیا۔

    سابق انگلش آل راؤنڈر نے ایک اور ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہننا شارٹ کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہوئیں، سوشل میڈیا صارفین نے انگلینڈ کرکٹرز کو اپنا قیمتی نکالنے اور بچوں کی دل جوئی کرنے پر ان کی خوب تعریف کی ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Paul Collingwood (@paulcollingwood5)

    واضح رہے کہ پال کولنگ ووڈ کا شمار کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہیں یہ تاریخی اعزاز حاصل ہے کہ وہ دو ہزار دس میں انگلینڈ کو پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان تھے۔

  • کوہلی کی زبان درازی پر بیئراسٹو نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    کوہلی کی زبان درازی پر بیئراسٹو نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    لندن: بھارت کے آؤٹ آف فارم بیٹر ویرات کوہلی اور انگلش بیٹر بیئر اسٹو کے درمیان لفظی جنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کرکٹ میچ کے دوران اکثر حریف کھلاڑی ایک دوسرے پر جملے کستے ہیں اور ایسا ہی ایک منظر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دیکھنے میں آیا۔

    میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم بھارت کے 416 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز جاری رکھی ہوئے تھی اس وقت کریز پر جونی بیئر اسٹو اور کپتان بین اسٹوکس موجود تھے۔

    اسی دوران سلپ پوزیشن پرموجود کوہلی بیئر اسٹو کی جانب آئے اور ان پر جملے کسنے لگے جبکہ انگلش بیٹر نے پہلے ویرات کے کندھے پر تھپکی ماری اور بظاہر انہیں فیلڈنگ کی جگہ پر جانے کا اشارہ کیا۔

    ویرات کوہلی یہ برداشت نہ کرسکے اور انہوں نے انگلش بیٹر کو ہونٹوں پر انگلی رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے بظاہر بیئر اسٹو کو خاموشی سے کھیلنے کا مشورہ دیا اسی دوران فیلڈ امپائرز نے بیچ میں آئے اور معاملے کو رفع دفع کرادیا۔

    تاہم یہ سارے تماشہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا، ویرات کوہلی کی لفظی گولہ باری کے بعد بیئر اسٹو کے کھیل میں تبدیلی آئی اور انہوں نے اپنی اننگز کی اگلی 79 گیندوں پر جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 93 رنز بنائے اور پھر سینچری جڑ ڈالی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پزیر ہوچکا ہے، بھارت کو انگلش ٹیم کے خلاف 257 رنز کی برتری حاصل ہے۔