Tag: sports news

  • برسبین ٹیسٹ: انگلینڈ کا مایوس کن آغاز، 147 پر ڈھیر

    برسبین ٹیسٹ: انگلینڈ کا مایوس کن آغاز، 147 پر ڈھیر

    برسبین: ایشر سیریز میں انگلش ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ہے، جہاں برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج برسبین گابا میں شروع ہوگیا ہے، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو انگلش ٹیم کے لئے بھیانک ثابت ہوا۔

    کینگروز کا فاسٹ بولنگ اٹیک انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹا، کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نےبھی 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے کامیاب بیٹر آل راؤنڈر جوز بٹلر رہے ، جنہوں نے 39 رنز بنائے، اولی پوپ 35، حسیب احمد 25 اور کرس ووکس 21 رنز بناسکے۔

    کینگروز بولنگ اٹیک کے سامنے انگلش ٹیم کا ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا، ڈیوڈ میلان 6، کپتان جوئے روٹ 0، بین اسٹوکس 5 جبکہ جوزف برنس 0 پر آؤٹ ہوئے۔

  • آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

    آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

    کرکٹ کا سب سے روایتی اور قدیمی مقابلہ ایشز سیریز ہے جو ہر دو سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جاتا ہے، اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ کھیلے جاتے ہیں جو ایک جنگ کی کیفیت پر مبنی ہوتے ہیں۔

    دوہزار اکیس اور بائیس کی ایشز سیریز آج سے برسبین گابا میں شروع ہوچکی ہے، کیا شائقین کرکٹ کو ایشز نام کے پیچھے پنہاں واقعہ یاد ہے؟ کیوں اس کا نام ایشز پڑا؟ اگر نہیں معلوم تو چلیں ہم اس تاریخی ٹیسٹ سیریز سے متعلق دلچسپ حقائق آپ کے لئے پیش کرتے ہیں۔

    کرکٹ کی باقاعدہ ابتدا 1877 میں میلبرن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے ہوئی لیکن 1880 میں انگلینڈ نے جب اوول میں آسٹریلیا کو شکست دی تو کرکٹ کا کھیل انگلینڈ میں مشہور ہوا۔Five Memorable Ashes Series | Cricket Newsاوول کی شکست کے بعد انگلش مداحوں یہ گمان کرنے لگے کہ انگلینڈ کی ٹیم ناقابل تسخیر ہے، مگر 1882 میں آسٹریلیا نے جب انگلینڈ کا دوسرا دورہ کیا تو اوول میں 29 اگست کو دوبارہ ٹیسٹ کھیلا گیا۔

    انگلش تماشائیوں کو یقین تھا کہ وہ جیت جائیں گے لیکن انگلینڈ کی ٹیم جسے ٹیسٹ کے آخری دن جب 85 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں باقی تھیں، سوکھے پتوں کی طرح بکھر گئی اور آخری وکٹ جب گری تو صرف دس رنز باقی تھے، اس شکست پر انگلینڈ میں صف ماتم بچھ گئی۔

    اس موقع پر انگلش اخبار اسپورٹنگ ٹائمز نےلکھا کہ "انگلش کرکٹ کی موت واقع ہوگئی، تدفین انگلینڈ میں ہوگی، راکھ آسٹریلیا جائیگی”۔List of Ashes Series Winners, Man of Series And Match Details Since 1882اگلے سال انگلینڈ نے آسٹریلیا کوہوم گراؤنڈ میں شکست دی تو انگلش کپتان کو ایک نمائشی میچ کے بعد کچھ خواتین نےبیلز کی راکھ دی، اسی راکھ کو چھوٹے سےآتش دان میں رکھ کر سوکیوبک انچ کی ٹرافی بنائی گئی، اسی ٹرافی کےلئےایشزکھیلی جاتی ہے۔

    ایشز سیریز میں اب تک 71 سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں آسٹریلیا نے 33 اور انگلینڈ نے 32 جیتی ہیں جبکہ چھ سیریز ڈرا ہوچکی ہیں، ایشز کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر سیریز ڈرا ہوجائے تو ٹرافی گذشتہ سیریز جیتنے والے کو دے دی جاتی ہے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش فالو آن کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث بنگلا دیش فالو آن کا شکار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ڈھاکا ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

     بارش سے متاثرہ ہونے والے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے، اننگز شکست سے بچنے کے لئے بنگلا دیش کو مزید 213 رنز درکار ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے ساجد خان بنگلا دیش پر قہر بن کر ٹوٹے، بنگلا دیش کا کوئی بھی بیٹر ساجد خان کی گھومتی گیندوں کو نہ سمجھ سکا، اور پویلین جاتا رہا، ساجد خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے42 رنز کے عوض  8 وکٹیں حاصل کیں۔Image

    شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی تھی بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

    واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی نذر ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان اننگز ڈیکلیئر، بنگلہ دیش مشکلات کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان اننگز ڈیکلیئر، بنگلہ دیش مشکلات کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کردی ہے، جواب میں میزبان بنگلہ دیش مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز 300 رنزبناکر ڈکلئیرکردی، بابراعظم، اظہر علی، فواد اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔

    چوتھے روز کھیل شروع ہوا تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد اظہر علی 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 76 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، بعد ازاں رضوان اور فواد عالم کی ایک سو تین رنزکی ناقابل شکست شراکت کی بدولت پاکستان نے 300 رنز کا مجموعہ حاصل کیا، اس کے بعد کپتان بابراعظم نے اننگز ڈیکلئر کرنے کا اعلان کردیا۔

    Image

    بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام اور شہادت حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بنگلا دیش کا آغاز اچھا نہ ہوا، پاکستان کے اسپنر ساجد خان بنگال ٹائیگرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شادمان اسلام 3، محمود الحسن جوائے 0، نجم الحسن شنٹو21 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ڈھاکاٹیسٹ: بارش تھم گئی، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکاٹیسٹ: بارش تھم گئی، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ڈھاکا : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور میں دو روز سے جاری موسلادھا ر بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، میچ ریفری نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد چوتھے دن کا کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    آج ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے بارش کی بار بار مداخلت کے باعث ابھی تک مجموعی طور پر 65 اوورز کا کھیل ہوسکا ہے جبکہ ایک اننگز بھی مکمل نہ ہوسکی ہے۔

    میچ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی اہم وکٹ گری، اظہر علی 56 رنز بنا کر عبادت حسین کا شکار بنے، وکٹوں کے پیچھے لٹن داس نے ان کا کیچ تھاما، کپتان قومی ٹیم بابراعظم 76 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ڈھاکا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، کھیل کے دوسرے دن صرف 6 اوورز کا کھیل ہوسکا، مگر خراب روشی اور آف ڈی فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا ہے۔

    پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 188 رنز بنا لیے ہیں، میچ کے دوسرے روز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی ، اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

    ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا، خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

    پاکستان نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے، گذشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت قائم کی، عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج السلام نے حاصل کیں۔

    دومیچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

    ڈھاکا ٹیسٹ: خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ خراب روشی کے باعث روک دیا گیا ہے، پاکستان نے پہلے روز دو سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر 162 رنزبنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلے روز دو سیشن میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رنز بنالیے۔

    اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت قائم کی، عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔Image

    اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان بابراعظم نے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹرز اظہر علی کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنزبناکر وکٹ کر موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا میں کھانے کے وقفے کے بعد بارش آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دو بار کھیل کو روکا گیا تاہم میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لیا اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پچ خشک نظر آرہی ہے، اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چٹاکانگ میں فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز ہوم سیریز: کیا افریقی عملہ پاکستان آسکے گا؟

    ویسٹ انڈیز ہوم سیریز: کیا افریقی عملہ پاکستان آسکے گا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پرڈوکشن ٹیم کو پاکستان لانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حال ہی میں دریافت اومیکرون وائرس کے باث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے سے قبل پی سی بی کا بڑا اقدام کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پروڈکشن ٹیم کو افریقا سے آنا تھا، مگر نئے کرونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا سے پاکستان آنے والے افراد پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افریقی عملے کو پاکستان لانے کا معاملہ حل کرلیا ہے اور اب افریقی عملہ 9 سے 10 دسمبر کے درمیان براستہ دبئی کراچی پہنچے گا، جہاں تمام افراد کا ائیرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق عملے میں شامل افراد کو تین دن کا قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

  • ایک اننگز میں 10 وکٹیں، اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کردی

    ایک اننگز میں 10 وکٹیں، اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کردی

    ممبئی: نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجازپٹیل نے اپنی جائے پیدائش کی جگہ پر تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت نے گذشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، آج بھارتی ٹیم میچ کے دوسرے روز 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

    اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پیٹل تاریخ رقم کرگئے، کیوی اسپنر نے ایک ہی اننگز میں تمام 10 کھلاڑی آؤٹ کردئیے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کےجیمزلیکر اور بھارت کےانیل کمبلےنےاننگز میں 10وکٹیں حاصل کی تھیں،اس کے علاوہ اعجاز پٹیل بھارتی سرزمین پر ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے غیر ملکی بالر بھی بنے۔

    اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔

  • کیویز نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ چشم کشا حقائق جاری

    کیویز نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ چشم کشا حقائق جاری

    آکلینڈ: کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے سارا کٹھہ چھٹہ کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان چھوڑ کر جانے کے حوالے سے حکومت کی انٹیلیجنس کے دستاویزات شائع کردئیے۔

    کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ دورہ پاکستان کے خلاف تھی، دورے کو ملتوی کرانے کے لئے حکومتی انٹیلیجنس کو فائیو آئی کی جانب سے ٹیم پر حملے کی اطلاع دی گئی۔

    کیوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے سترہ ستمبر کو سکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کر کے نیوزی لینڈ واپس چلی گئی تھی۔

    نیوزی لینڈ حکومت نے راولپنڈی میں موجود کیوی کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سکیورٹی خطرات کے باعث وہ ہوٹل سے نہ نکلیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں البتہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ٹیم گراؤنڈ سے باہر نکلے گی تو اس پر حملہ ہو سکتا ہے۔

    اس دورے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں تین ایک روزہ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنا تھے، یہ میچ راولپنڈی اور لاھور میں منعقد کیا جانا تھے۔