Tag: sports news

  • بولنگ کا شوق کیسے پیدا ہوا؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    بولنگ کا شوق کیسے پیدا ہوا؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    ڈھاکا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سوچا نہیں تھا کہ اتنی جلدی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرونگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ ضروری نہیں ہر میچ میں کوئی پرفارم کرے، کپتان بابر اعظم بھی یہی کہتےہیں کہ سب اپنا100 فیصد دیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انڈر 16لیول سےقومی ٹیم تک آیا، سوچا نہیں تھا کہ تینوں فارمیٹ میں اتنی جلدی پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

    فاسٹ بولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالنگ کاشوق تو بڑے بھائی کو دیکھ کر ہی شروع ہوگیا تھا، حسن علی کے اتھ بولنگ کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کے ہیڈکوچ مقرر

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ وکٹ ملنا نہ ملنامیرےہاتھ میں نہیں ، لیکن اپنی پوری کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کے لئے جلد وکٹ حاصل کرسکوں۔

    بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے متعلق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح یاب ہوں۔

    بنگلا دیش کے خلاف چٹاکانگ ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور عابد علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اوپنرز کی شاندار اننگز نے پہلے ٹیسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • کولمبین حریف کو کیسے چت کیا؟ محمد وسیم نے بتادیا

    کولمبین حریف کو کیسے چت کیا؟ محمد وسیم نے بتادیا

    کراچی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت باکسنگ کی فنڈنگ کرے تو مزید اچھے نتائج آسکتےہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے قومی ہیروز کو پزیرائی دینے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم نے آج اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باخبر سویرا’ میں خصوصی گفتگو کی۔

    محمد وسیم نے بتایا کہ کولمبین کھلاڑی سے فائٹ کافی مشکل تھی، میرےمد مقابل تجربہ کار فائٹر تھا، مقابلے کے لئے اس کی کئی ویڈیوز دیکھیں تھی اور ٹرینر نے بھرپور ٹریننگ سیشن کرائے، اللہ کے شکر سے کامیابی حاصل ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر محمد وسیم کا بڑا اعلان

    ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان میں باکسنگ کا روشن مستقبل بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل اچھا ہے، یہاں ٹیلنٹ موجود ہے، حکومت باکسنگ کی فنڈنگ کرےتومزیداچھے نتائج آسکتےہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وطن کی خاطر ایک مرتبہ پھر اولمپک فائٹ لڑنے کا اعلان کیا تھا، کولمبیا کے فائٹر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل بھی جیتنے والے باکسر محمد وسیم کی جانب سے یہ اعلان اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘باؤنسر’ میں کیا گیا۔

    محمد وسیم نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ورلڈ نمبر بنوایا اور اب اولمپک میں میڈل بھی دلوائیں گے۔

    خیال رہے کہ محمد وسیم کو ورلڈ بیلٹ فائٹ میں آنکھ پر زخم آیا تھا جس کے بعد محمد وسیم کو 21 ٹانکے لگے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز: کن کھلاڑیوں کو آرام دیا جارہا ہے؟

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز: کن کھلاڑیوں کو آرام دیا جارہا ہے؟

    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، سابق کپتان سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریزمیں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی نو دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، ایک روز کی آئسولیشن اور کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملے گی۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

    جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا شیمرون ہٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

  • بیلٹ کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، پروفیشنل باکسر کا اعلان

    بیلٹ کشمیریوں کے نام کرتا ہوں، پروفیشنل باکسر کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والے فلائی ویٹ ورلڈٹائٹل الیمینٹر مقابلے میں کولمبیاکے فائٹر رابر بریرا کو شکست دی تھی۔

    الیمینٹر مقابلے میں شرکت کے بعد پروفیشنل باکسر محمدوسیم کراچی پہنچے، جہاں محمد وسیم کےدوست احباب اور فینز نےان کا شاندار استقبال کیا۔

    کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد وسیم نے کہا کہ بیلٹ میں کشمیروں کےنام کرنا چاہتا ہوں، کشمیر کےحالات دیکھ کرافسوس ہوتاہے، کشمیری بھی واریئرزہیں، انڈین فائٹرہمارے رینکنگ میں نہیں، کوئی فائٹ کرناچاہےتو ویلکم کرونگا۔

    پروفیشنل باکسرمحمدوسیم نے کہا کہ دوسری بار میں اتنا بڑا ٹائٹل جیتا ہوں، فائٹ کے لئے کافی تیاری کی تھی، فائٹ میں 21 چوٹیں لگیں، اب دسمبر میں دوبارہ کیمپ میں شامل ہوناہے، رمضان سےپہلےڈبلیوبی سی ٹائٹل کا پاکستان میں دفاع کرو۔

    محمد وسیم نے شکوہ کیا کہ یہاں پرباکسر کے لیےکچھ نہیں ہے،مینجمنٹ کھلاڑیوں پرزیادہ پیسےلگاتی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں دن بدن یہ اسپورٹس ختم ہورہاہے، وزیراعظم خوداسپورٹس مین ہیں انہیں کھیلوں کو فروغ دیناچاہیے۔

    ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا کہنا تھا کہ سندھ اوربلوچستان حکومت نےفون تک نہیں کیا، میں سیاستدانوں کےلیے نہیں پاکستان کیلئےکھیلتا ہوں۔

    واضح رہے کہ محمدوسیم واحدپاکستانی باکسرہیں جنہوں نے2مرتبہ ڈبلیوبی سی ٹائٹل جیتا، پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے کولمبین باکسررابربریرا کو زیر کیا، اس فتح کے ساتھ ہی محمدوسیم ڈبلیو بی اےورلڈٹائٹل لڑنےکےبھی اہل ہوگئے ہیں۔

  • این اے 133: پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام، ن لیگ الیکشن کمیشن پہنچ گئی

    این اے 133: پیپلز پارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام، ن لیگ الیکشن کمیشن پہنچ گئی

    لاہور: این اے 133 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کا الزام پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکایت لیگی کارکن محمد عارف کی جانب سے پاکستان الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

    شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر واقع پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں، جہاں ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کی مذہبی کتاب پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: این اے133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو لیک، پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

    لیگی کارکن نے موقف اپنایا کہ ووٹوں کی خریداری الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167، 168 اور ضابطہ فوجداری ہی دفعہ 174 کے تحت قابل سزا جرم ہے، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ پہلے بھی ایسی شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن ثبوت نہ ہونے کا کہہ کر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا، الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریداری کے لئے رشوت اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کا پابند ہے، اسلم گل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسلم گل کو نااہل قرار دیا جائے۔

  • گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسدعمر نے بتایا کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا۔

    اسد عمر نے لکھا کہ تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    کراچی شہر میں 2016 سے تاخیر کے شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں کی پہلی کھیپ ستمبر میں کراچی پہنچ چکی ہیں، کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے یہ ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔

    ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں، گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

    اسد عمر کے مطابق ’گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔

    اسد عمر کے مطابق گرین لائن منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ وفاق کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔

  • تیج السلام کی عمدہ بولنگ، پاکستان 286 رنز پر آل آؤٹ

    تیج السلام کی عمدہ بولنگ، پاکستان 286 رنز پر آل آؤٹ

    چٹاکانگ: میزبان بنگلا دیش نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 286 رنز پر آل آؤٹ کردیا ، بنگال ٹائیگرز کو 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چٹاکانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو مشکل سے دوچار کیا، تیج السلام پاکستانی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور 7 وکٹیں لے اڑے۔

    عبداللہ شفیق گذشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر آج کھیل کے پہلے ہی اوور میں چلتے بنے، تجربہ کار اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر مہدی حسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کےخلاف عابد علی کی شاندار سینچری

    تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی مزاحمت 8 رنز پر جواب دے گئی اور وہ تیج السلام کا شکار بنے، محمد رضوان کو عبادت حسین نے ایل بی ڈبلیو کیا وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے،حسن علی 12 رنز بناکر غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے عابد علی 113،عبدللہ شفیق52 اور فہیم اشرف نے38رنز اسکور کیے، واضح رہے کہ چٹاکانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان بنگلا دیش 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کےخلاف عابد علی کی شاندار سینچری

    چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کےخلاف عابد علی کی شاندار سینچری

    چٹاگانگ: پاکستانی بیٹرز عابد علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، بیٹر نے بنگلا دیش کے خلاف سینچری جڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف چٹاکانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی اوپنر عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جم کر بنگلہ دیش بولرز کے خلاف مزاحمت کی۔

    عابد علی نے پہلے پہل بیٹر عبداللہ شفیق کے ساتھ 146 رنز کی اوپننگ شراکت داری کرتے ہوئے قومی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، بعد ازاں بنگلا دیش کے خلاف سینچری جڑ ڈالی، ان کی شاندار اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل ہیں، عابد علی اس وقت 112 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    بنگلا دیش کے خلاف سینچری بنانے پر آئی سی سی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں آتے ہی تاریخ ساز بلے باز بن چکے ہیں، وہ دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنھوں نے اپنے اولین ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی ہے۔

    عابد علی ابتدائی 2 ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، اسی اعزاز کے باعث وہ دنیا کے نویں کرکٹر بنے تھے جنہوں نے اپنے دو ابتدائی ٹیسٹوں میں سینچریاں اسکور کیں۔

    عابدعلی 2007 سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس عرصے میں وہ بیس سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جن میں چار ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

  • قائداعظم ٹرافی : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلاڑی کو مہنگی پڑگئی

    قائداعظم ٹرافی : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلاڑی کو مہنگی پڑگئی

    کراچی: قائداعظم ٹرافی کےدوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپرجنید علی پر3 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی چھٹے راؤنڈ میں جنوبی پنجاب کے خلاف میچ کے دوران غیر منصفانہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے پر لیول 3 کے جرم میں تین میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنید نے عمران کا کیچ چھوٹ جانے پربال چھپا کرغلط اپیل کی، میچ ریفری نے ویڈیو کےذریعےجنید علی کی غلط اپیل پکڑلی۔

    جس پر جنید کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.15 کی خلاف ورزی کرنے پر آن فیلڈ امپائرز ولید یعقوب اور امتیاز اقبال نے تین میچوں پر پابندی کی تجویز دی جسے میچ ریفری افتخار احمد نے منظور کرلیا۔

  • سابق آسٹریلوی کپتان کا اپنے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ

    سابق آسٹریلوی کپتان کا اپنے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ

    کینبرا: کینگروز ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے والے ٹم پین نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹم پین نے کرکٹ تسمانیہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ میں فی الحا کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے، ٹم پین نے تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک میچ کھیلنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

    مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک ک لیے کرکٹ سے علیحدہ ہو رہے ہیں، ٹم پین نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ کیا ہے۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے

    یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز: پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیم کے کپتان مقرر

    ادھر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے، پیٹ کمنز آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان پہلےایشیز ٹیسٹ سے قیادت کرینگے۔

    یاد رہے کہ ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا ‏پیغامات بھیجنے کا الزام تھا، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ‏ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)