Tag: sports news

  • شہری اور غیر ملکی —- یہ کام نہ کریں، کویتی حکومت کی وارننگ

    شہری اور غیر ملکی —- یہ کام نہ کریں، کویتی حکومت کی وارننگ

    کویت سٹی: حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس ساتھ نہ رکھنے والے افراد کو خبردار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے الرای کو متنبہ کیا کہ اصل ڈرائیونگ لائسنس ساتھ نہ رکھنا اور ’مائی آڈنٹیٹیی ھویتی‘ ایپلی کیشن میں محض ’ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، جو لوگ ڈرائیونگ کے دوران اپنا ’لائسنس‘ ساتھ نہیں رکھتے ان کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹریفک قانون کے آرٹیکل 42 میں ایسی خلاف ورزیوں کی وضاحت کی گئی ہےکہ جن کے لیے ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ حقیقت ہے کہ لائسنس ساتھ نہ رکھنے کو قانونی طور پر ٹریفک خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کویت کے ٹریفک قانون کے آرٹیکل 36 کے پیراگراف 4 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی رپورٹ جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گاڑی کا ڈرائیونگ لائسنس یا اس کے نفاذ کے ضوابط کے لیے درکار کوئی اور اجازت نامہ ساتھ لیے بغیر گاڑی چلانے کا طریقہ کار قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت میں روزگار کیلئے مقیم غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ ایک واضح قانونی متن کی موجودگی میں ڈیجیٹل لائسنس کو ظاہر کرنا اور اصل لائسنس کا ساتھ نہ رکھنا کافی نہیں ہے۔

    ذرائع نے تصدیق کی کہ اس اعلان کے باوجود "ھویتی” ایپلی کیشن ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس دکھانے اور روایتی ڈرائیونگ لائسنس پاس نہ رکھنے کے جرم میں متعدد ڈرائیوروں کو ٹریفک کی متعدد خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔

    حکام نے زور دے کر کہا کہ طریقہ کار میں کسی بھی تبدیلی کے لیے ٹریفک قانون کی قانون سازی میں ترمیم یا الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس پر غور کرنے کے لیے حکومتی فیصلے کی ضرورت ہے۔

  • کرکٹر عبداللہ شفیق کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    کرکٹر عبداللہ شفیق کو خوابوں کی تعبیر مل گئی

    چٹاکانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ عبدا للہ شفیق کے لئے یادگار بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے، اسی کے ساتھ ائیس سالہ عبداللہ شفیق پاکستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دو سو چھیالیسویں کھلاڑی بن گئے۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ کیپ دی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ ک انتھک محنت کا نتیجہ ہے، امید ہے کہ آپ قوم کو مایوس نہیں کرینگے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

    اس موقع پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا جس پر بہت خوشی ہے۔

    عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

    22 سالہ عبداللہ شفیق کا شمار باصلاحیت بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر 2019 میں ہی شروع ہوا، انہوں نے پاکستان انڈر19 ٹیم کی بھی نمائندگی کی ہے۔

    گذشتہ سیزن میں قائدِ اعظم سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، سینٹرل پنجاب کی طرف سے انھوں نے ناردرن کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 205 رنز اسکور کیے تھے جبکہ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی انھوں نے سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد انھیں فرسٹ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

  • چٹاکانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چٹاکانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چٹاگانگ: بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت لیا ہے۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بائیس سالہ عبداللہ شفیق آج ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

    سعودشکیل، امام الحق، سرفرازاحمد، محمد نواز، زاہدمحمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، وکٹ پر گھاس موجود ہے، بعد میں شاید اسپنرز کو مدد ملے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

    بنگلا دیشی کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ چٹاکانگ کی پچ ہمیشہ سے بیٹنگ کے لئے سازگار رہی، ہم ٹیسٹ میں شکیب، تمیم اور تسکین کی کمی کو محسوس کرینگے، ساتھ ہی یہ ٹیسٹ نوجوان لڑکوں کو صلاحیت دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

  • ایشز سیریز: پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیم کے کپتان مقرر

    ایشز سیریز: پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیم کے کپتان مقرر

    کینبرا: ایشز سیریز میں کینگروز ٹیم کی کپتانی کون کرےگا؟ کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے، پیٹ کمنز آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان پہلےایشیز ٹیسٹ سے قیادت شروع کرینگے۔

    واضح رہے کہ ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا ‏پیغامات بھیجنے کا الزام تھا، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ‏ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹم پین کا خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف (ویڈیو)

    تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹم پین نے ذہنی صحت کیلئےغیر معینہ مدت تک رخصت لی ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے جب فاسٹ بولر بطور مستقل کپتان آسٹریلوی ٹیم ‏کی قیادت کریں گے۔

    ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین میں اور دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    پاکستان اور بنگلا دیش آج پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

    چٹاکانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سےچٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پا کستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم اس سے قبل بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور بنگلا دیش گذشتہ سال فروری میں راولپنڈی ٹیسٹ میں مدمقابل ہوئے تھے، جس میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دی تھی۔

    قومی اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی۔

  • ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے،باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں

    تفصیلات کے مطابق اپنے ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے، ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پرفارم کرتی آرہی ہے وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوتا، سب ٹیم ورک ہوتا ہے۔

    بنگلا دیش کے خلاف قومی اسکواڈ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے کافی مستحکم اور تجربہ کار ٹیم ہے۔

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں، ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پچ سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ روایتی طور پر بنگالی لگ رہی ہے جہاں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

  • بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑی خفت: بنگلا دیش ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم ہتھیار شامل

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بڑی خفت: بنگلا دیش ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم ہتھیار شامل

    ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز چھبیس نومبر سے ہوگا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ ہونے والے مشفیق الرحیم بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

    محمود الحسن اور فاسٹ بولر رجور رحمان کو دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، آل راؤنڈر شکیب الحسن کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

    Image

    اسکواڈ میں لٹن کمار داس، نورالحسن سوہن، مہدی حسن میراز ، نعیم حسن، تیج الاسلام، عبادت حسین چودھری، ابو جاوید چودھری ،علی راہی، یاسر علی محمود الحسن جوئے، راجا الرحمن شامل ہیں، تاہم تمیم اقبال اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

     

  • قومی ٹیم کے سابق ڈاکٹر کا وسیم اکرم سے متعلق بیان، نیا پنڈورہ بکس کھل گیا

    قومی ٹیم کے سابق ڈاکٹر کا وسیم اکرم سے متعلق بیان، نیا پنڈورہ بکس کھل گیا

    کراچی: وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کے لئے سازش رچائی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا۔

    نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ڈاکٹر نے انکشافات کئے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

    ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دےدو۔

    ڈاکٹرتوصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم کے خلاف سازش میں بڑے کھلاڑی شامل تھے۔

  • قومی کھیل کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    قومی کھیل کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    لاہور: قومی کھیل ہاکی کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت کھیل پنجاب نے لاہور میں پہلا ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 25 کروڑکی لاگت سے ہائی پرفارمنس سینٹر18 ماہ میں مکمل ہوگا۔

    نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوز شعیب جٹ نے بتایا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹرف فیلڈ کیساتھ فلڈ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

    قومی کھیل طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے لیے پاکستان نے اس بار بھی کوالیفائی تک نہ کرسکا تھا۔دوسری جانب عدم توجہی کے باعث عالمی سطح پر صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہاکی کے بیشتر قومی ستارے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، نئے کھلاڑی بھی مالی بحران اور سہولیات نہ ہونے کے باعث اس طرف توجہ نہیں دیتے۔

    ادھر سابق اولمپیئن اختر رسول کے مطابق ہاکی میں بدحالی کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بنیاد پر بچوں کی داخلوں میں عدم دلچسپی ہے۔

    ایک اور بڑی وجہ عالمی سطح پر جب ہاکی میں آسٹرو ٹرف متعارف کروایا گیا تو پاکستانی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی، جو عام گراؤنڈز سے سیکھ کر آگے آتے تھے، وہ زیادہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے، اس طرح ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی۔