Tag: sports news

  • دوسرا ٹی 20، شاہینوں کی عمدہ بولنگ، بنگلا دیش 108 رنز پر محدود

    دوسرا ٹی 20، شاہینوں کی عمدہ بولنگ، بنگلا دیش 108 رنز پر محدود

    ڈھاکا: بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بنگلا دیش کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شاہینوں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اور وہ وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے، بنگلا دیش نے مقررہ اوورزمیں7 وکٹوں پر108 رنزبنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس کے بعد بنگلادیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارےلئےجیتنا ضروری ہے کیونکہ ٹی 20 میں اچھے آغاز کی ضرورت ہوتی ہے، محمد اللہ نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیاگیاہے۔

    ین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

    شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیےتھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ڈھاکا: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج پھر بنگال ٹائیگرز کے مدمقابل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

    تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

    شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیےتھے۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف

    ڈھاکہ: تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔

    شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بڑا اسکور نہ کرنے دیا۔

    بنگلا دیشی کے بیٹرز وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے، تاہم عفیف حسین کے 36 اور نور الحسن کے 22 اور مہدی حسن کے برق رفتار 30 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ٹیم کو کم اسکور پر روکنےکی کوشش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

    ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    کپتان بابر اعظم ، شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف، شعیب ملک ، حسن علی، حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر

    بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، محمداللہ، عفیف حسین، نورالحسن، شریف السلام، تسکین احمد، امین السلام ، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان۔

    ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلےگئے بارہ میں سےدس میچز پاکستان نے اپنے نام کررکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال بنگلا دیش اپنی سرزمین پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریزہراچکی ہے۔

  • اے بی ڈی ویلئیرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اے بی ڈی ویلئیرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کرکٹ کا تابندہ ستارہ غروب ہوا، جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈی ویلئیرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اےبی ڈی ویلئیرز نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیا، سابق پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا، لیکن میں نے اب تمام کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب 37 سال کی عمر میں یہ شعلہ اتنی تیز نہیں جلتا۔

    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہر حریف کا، ہر کوچ، ہر فزیو اور ہر اسٹاف ممبر کا جو اس سفر میں شامل رہے ۔

    واضح رہے کہ ڈی ویلئیرز دوہزار اٹھارہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن وہ مختلف ممالک میں لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اےبی ڈیویلئیرز نے114ٹیسٹ،228ون ڈےمیں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے جنوبی افریقہ کےلئے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

  • ایشز سیریز سے قبل کینگروز کو بڑا دھچکا، کپتان ٹم پین مستعفی

    ایشز سیریز سے قبل کینگروز کو بڑا دھچکا، کپتان ٹم پین مستعفی

    سڈنی: ایشز سیریز سے قبل کینگروز ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں کپتان ٹم پین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے قیادت چھوڑ دی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹم پین کا استعفٰی منظور کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا لیکن ایشز سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے بورڈ کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

    کینگروز کی ٹیسٹ قیادت چھوڑنے والے ٹم پین نےکہا کہ کپتانی چھوڑنا ان کیلئے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل فیصلہ تھا، لیکن یہ فیصلہ ان کے خاندان اور کرکٹ کے لیے صحیح ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کوچ کا ’اردو‘ میں پیغام وائرل

    ادھر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ کپتان کی شناخت اور تقرری کا عمل تیز کیا جائے گا۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے آسٹریلوی کپتان کے مستعفی ہونے کی خبر کو شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 17 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ پیٹ کمنز نائب کپتان ہوں گے۔

    ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے برسبین میں اور دوسرا ٹیسٹ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    پاکستان اور بنگلہ دیش آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل

    ڈھاکہ: شاہین ٹائیگرزپرجھپٹنےکو تیار،ٹی20سیریزکاپہلا معرکہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچوں پر متشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دوپہر ایک بجے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

    قائد قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی ہوم سیریز کو آسان نہیں لےسکتے، ہوم کنڈیشن میں میزبان ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہوگا ، کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں۔

    بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں حیدرعلی ،محمد نواز،خوشدل اور وسیم جونیئر12رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلےگئے بارہ میں سےدس میچز پاکستان نے اپنے نام کررکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوری 2020 کے بعد دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال بنگلا دیش اپنی سرزمین پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریزہراچکی ہے۔

  • کیوی کھلاڑی بیٹر مارک چیپ مین منفرد ریکارڈ قائم کردیا

    کیوی کھلاڑی بیٹر مارک چیپ مین منفرد ریکارڈ قائم کردیا

    ممبئی: بھارت کیخلاف ٹی 20 میچ میں کیوی کھلاڑی بیٹر مارک چیپ مین نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ پہلی ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہوئے، جہاں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

    تاہم میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین نے 63 رنز کی اننگز تھی، جس پر انہوں نے انوکھا اعزاز اپنے نام کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    مارک چیپ مین دو ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نصف سینچری اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

    نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے سے قبل 2015 میں مارک نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمان کے خلاف ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔

  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    کراچی: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر منظورجونیئر نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی18رکنی ٹیم شرکت کرے گی، راناعبدالوحید اشرف قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ ملک میں موجود بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کووڈ کی وجہ سےٹیم کو مکمل تیاری کاموقع نہیں مل سکا۔ جس کے باعث ٹیم کو یورپ میں بھی نہیں بھجواسکے۔

    قومی ٹیم کےہیڈ کوچ دانش کلیم نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں ٹیم اچھاپرفارم کرےگی، ٹیم مکمل تیارہےاور کھلاڑیوں میں سرپرائز دینےکی صلاحیت موجود ہے۔

    قومی ٹیم بیس نومبرکو بھارت کےلیےروانہ ہوگی، ٹیم کاپہلامیچ چوبیس نومبر کو جرمنی کےخلاف ہوگا۔

    گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی مل گیا ہے۔

  • انگلش اسٹرائیکر ہیری کین کی شاندار ہیٹ ٹرک ، البانیا آؤٹ کلاس

    انگلش اسٹرائیکر ہیری کین کی شاندار ہیٹ ٹرک ، البانیا آؤٹ کلاس

    لندن:فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ میں انگلینڈ نے البانیہ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 2022 کے عالمی کپ تک رسائی کی راہ ہموار کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے البانیا کو 0-5 سے شکست دی، میچ کی خاص بات انگلینڈ کے اسٹرائیکر ہیری کین کی پہلے ہاف میں شاندار ہیٹ ٹرک تھی۔

    ہیری کین نے 18، 33 اور 46 منٹ میں گول کرتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا، انگلینڈ کے اسٹرائیکر سیزن میں 12 گول اسکور کرچکے ہیں۔

    انگلینڈ کو قطر میں ہونے والے دوہزار بائیس ورلڈکپ تک رسائی کیلئے صرف ایک پوائنٹ درکارہے۔

    انگلینڈ کے لئے مشکل یہ ہے کہ اگر پولینڈ نے انڈورا کو 1-4 سے ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو انگلینڈ 2024 فٹ بال ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکے گا۔

    انگلش فٹ بال ٹیم نے اگلا فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ سان مارینو کے خلاف پیر کو کھیلنا ہے، اس میچ میں انگلینڈ کو شکست سے بچنا ہوگا۔

  • گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    گرین شرٹس کا نیا پڑاؤ، اسکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا

    ڈھاکہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ دبئی سے ڈھاکہ پہنچا، ایک روزہ آئسولیشن کے بعد گرین شرٹس کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، منفی آنے پر قومی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    محمد حفیظ کی جگہ شامل افتخار احمد نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

    بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز ڈاہانی،شعیب ملک،عثمان قادر۔Imageاسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)