Tag: sports news

  • سیمی فائنل میں شکست: شاہین آفریدی کا جذباتی پیغام وائرل

    سیمی فائنل میں شکست: شاہین آفریدی کا جذباتی پیغام وائرل

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ نے شائقین کرکٹ کو لاجواب کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان، ہم نےاپنا سب کچھ دیا، ہم ہارے نہیں، ہم نےسیکھا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مضبوطی سےواپس آئیں گے اور مسکراہٹیں پھیلائیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی، کینگروز بلے باز میتھو ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں 3 چھکے جڑتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘اپنا سر بلند رکھیں، ہم اور مضبوطی سے واپس آئیں گے’ کپتان بابراعظم

    تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خوب نام کمایا، شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں تین انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کو پویلین بھیجا اور مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہے۔

  • جانئے دونوں ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنلز کی حیران کن مماثلت

    جانئے دونوں ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنلز کی حیران کن مماثلت

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کے نتائج آچکے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں ہی شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، سیمی فائنلز میں حیران کن طور پر کچھ معاملات ایک جیسے ہوئے جو قارئین کے نظر کرتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو دعوت دی، دوسرے سیمی فائنل میں بھی آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، حیران کن طور پر دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے بھی مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے، تاہم اس میچ میں پاکستان نے 10 رنز زائد بنائے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست کے بعد وزیراعظم کا بیان آگیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹارگٹ ایک اوور قبل حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف فتح 6 گیندوں قبل ہی حاصل کی۔

    دونوں سیمی فائنل کے فاتح ٹیموں کے بیٹرز نے اپنی اپنی ٹیموں کو باؤنڈری شاٹس کے ذریعے فتح دلائی۔

    کئی چیزوں کی طرح دونوں سیمی فائنل میں یہ چیز بھی مشترک رہی کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں ہی نے اپنے اپنے میچ 5 وکٹ سے جیتے۔

  • پاک آسٹریلیا سیمی فائنل: امپائر اچانک میدان میں کیوں گرے؟ ویڈیو وائرل

    پاک آسٹریلیا سیمی فائنل: امپائر اچانک میدان میں کیوں گرے؟ ویڈیو وائرل

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کامعرکہ کینگروز اپنے نام کرچکے، اتوار کو ان کا مقابلہ کیویز سے ہوگا۔

    میگا ایونٹ میں آئی سی سی کا انسٹا گرام پیج توجہ کا مرکز رہا، جہاں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بہترین کیچز، عمدہ فیلڈنگ اور میچوں کے دوران ہونے والے انوکھے واقعات کو زینت بنایا۔

    آئی سی سی آفیشل انسٹا گرام صفحے کو 1.2 ملین افراد نے لائک کررکھا ہے۔

    گذشتہ روز ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں پیش آئے واقعے کو آئی سی سی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، جسے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں، آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور محظوظ ہوں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قوم ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کینگروز فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند پر زوردار شارٹ کھیلتے ہیں، یہ شارٹ اتنا زور دار تھا کہ فیلڈ امپائر اس سے بچنے کے لئے زمین پر گر پڑے اور گیند باؤنڈری لائن پار کرگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     

  • شاندار پرفارمنس پاکستان، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا ٹوئٹ

    شاندار پرفارمنس پاکستان، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا ٹوئٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس سےدل جیت لئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ کل رات کا میچ کا سنسنی خیز تھا، آسٹریلوی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،پاکستان ٹیم نے بہترین کھیلا، پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس سےدل جیت لئے۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے یہ پیغام وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ اس وقت بابر اعظم اور ٹیم کے کیا جذبات ہیں؟ میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے، ساتھ ہی عمران خان نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ رات پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

  • ‘کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے’

    ‘کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے’

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ نے گرین شرٹس کا خوب حوصلہ بڑھایا، سیاستدانوں سمیت شوبز فنکاروں نے بھی میدان میں ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

    انہیں شخصیات میں معروف اداکارہ مہوش حیات بھی تھیں، جو پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ٹیم کو سپورٹ رکتی نظر آئیں۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد مہوش حیات نے کھلاڑیوں کا نام پیغام دیا کہ ‘ کوئی بات نہیں تم جیتو ہارو ہمیں تم سے پیار ہیں’، لو پاکستان ٹیم ، ہم ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    شاداب خان کی چار وکٹیں بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکیں، شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل شائقین کرکٹ کو اہم پیغام دیا ہے۔

    پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ بطور کرکٹر شائقین سے مخاطب ہوں کہ فینز کی قدروقیمت کیا ہوتی ہے؟، یہ کرکٹ شائقین ہی ہیں جو چھوٹے سے کرکٹر کو اسٹار بنادیتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر بنانے کے لئے ان پر تنقید کرتے ہیں، میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم سے توقعات ہزار گنا بڑھ جائے اور وہ یہی چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم جیتے، یہ آسانی سے ہار نہیں مانیں گے اگر یہی نظریہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پروان چڑھتا ہے توبطور ٹیم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا فینز کو اب قومی ٹیم سے جیت کی امید ہے ، پاکستانی ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب لوگ فلاپ ہیں۔

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو نمبر ون بنانے کے لئے انہیں مزید سہولیات دینگے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے اور شائقین کرکٹ گرین شرٹس کو سپورٹ کرینگے۔

    چیئرمین پی سی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت جلد پی سی بی ‘فینز انگیجمنٹ ‘ کا الگ سے ڈیپارنمنٹ بنانے جارہا ہے، آنے والے ایونٹ میں آپ کو پی سی بی میں فینز کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

  • دبئی سے بڑی خبر، شعیب ملک اور رضوان مکمل فٹ قرار

    دبئی سے بڑی خبر، شعیب ملک اور رضوان مکمل فٹ قرار

    دبئی: پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل سے قبل دبئی سے بڑی خبر آگئی، میڈیکل پینل نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

    بھارت کے خلاف فتح کے اہم کردار محمد رضوان اور نمیبیا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سینچری کا اعزاز پانے والے شعیب ملک کے مکمل فٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی آج مکمل طور پر فٹ تھے اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا تھا۔

    نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق میچ سے قبل رسمی طور پر دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

  • تشویش کی کوئی بات نہیں…… سعودی حکام نے بتادیا

    تشویش کی کوئی بات نہیں…… سعودی حکام نے بتادیا

    ریاض: کرونا وبا کی نئی اقسام سے متعلق سعودی حکومت نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سیکریٹری صحت عبداللہ العسیری نے کہا کہ ’سعودی عرب میں کرونا کی نئی شکلوں سے تشویش کی کوئی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ ’یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود دنیا بھر میں وبا کے حوالے سے صورتحال مستحکم ہے۔

    سیکریٹری صحت نے کہا کہ یورپی ممالک میں حالیہ دنوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم مملکت میں تشویش کی کوئی بات نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ جامع ایس او پیز کی مدد سے کرونا وائرس کے انسداد میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے، ساتھ ہی ویکسی نیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نئے ‘ایس او پیز’ جاری

    یاد رہے کہ وزارت صحت نے ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 اور دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع کیا تھا، اب تک چارکروڑ 64 لاکھ 66 ہزار281 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

    ادھر وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 807 ہو گئی ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا کے فعال کیسز میں سے 49 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں، اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 60 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار49 افراد صحت یاب ہو چکے۔

  • دوسرا سیمی فائنل، شاہین آج کینگروز پر جھپٹنے کو تیار

    دوسرا سیمی فائنل، شاہین آج کینگروز پر جھپٹنے کو تیار

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

    گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    Image

    محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

    گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • تگڑے ہوجاؤ جوانو! راولپنڈی ایکسپریس کا کھلاڑیوں کو پیغام

    تگڑے ہوجاؤ جوانو! راولپنڈی ایکسپریس کا کھلاڑیوں کو پیغام

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر محمد رضوان اور شعیب ملک سے متعلق خبروں پر سامنے آگئے اور اہم بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کیمپ سے آنے والی خبریں اچھی نہیں ہیں، شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہیں۔

    شعیب اختر نے ازراہ مذاق کہا کہ انہیں ڈرپ لگائے اور دوائیں دیں ، انہیں سیٹ کریں، مجھے قوی امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا حصہ ہونگے مکمل فارم کے ساتھ کھیلیں گے، فلو ان کے آڑے نہیں آئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار بولر نے دونوں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ تگڑے ہوجاؤ جوانو، کیونکہ آپ دونوں پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اہم ہو۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ہمیشہ اچھی رہی، میں اس حق میں نہیں کہ اگر پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کا فاتح بن بھی جائے تو اس سے کوئی بڑا فرق پڑجانا ہے، میرے نزدیک یہ جیت قوم کے مورال کے لئے بہت ضروری ہے۔