Tag: sports news

  • سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

    دبئی: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بخار اور فلو سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔

    نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق محمد رضوان اور شعیب ملک مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور آج آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں فائنل الیون کا حصہ ہونگے۔

    گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

    نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز کے مطابق میچ سے قبل رسمی طور پر دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی شعیب ملک اور محمد رضوان کی آج کے میچ میں دستیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے، سوشل میڈیا سائٹس پر دونوں کھلاڑیوں کے لئے نیک جذبات کے پیغامات کی بھرمار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Jatt (@real_shoaibjatt)

     

  • ٹی 20 سیمی فائنل: آسٹریلوی قائد کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا

    ٹی 20 سیمی فائنل: آسٹریلوی قائد کو شاہین آفریدی کا خوف ستانے لگا

    دبئی: پاکستان سے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو فاسٹ بولرشاہین آفریدی کا خوف ستانےلگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کیلئے سیمی فائنل بہت اہم ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان مسلسل پانچ میچ جیت کر فارم میں ہے، فائنل میں جانےکیلئےہماری ٹیم کوغیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرناہوگا۔

    کینگروز قائد نے کہا کہ شاہین آفریدی زبردست فارم میں ہیں ان سے بچناہوگا، ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں پاور پلے کا کردار فتح میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:بابر، کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا، میتھیوہیڈن

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کی تیاری آج سے شروع کرے گی۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 6 تا 9 بجے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    کیا انگلینڈ تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرسکے گا یا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میں خراب قسمت کو پس پشت ڈال کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

    انگلینڈ نے گروپ اے کے ابتدائی 4 میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن آخری گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے والی انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ نے گروپ کے ابتدائی میچ پاکستان سے شکست کے بعد لگاتار 4 میچوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی ہیں جو 2019 ورلڈ کپ فائنل میں تھے، جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    دونوں ٹیموں سےمتعلق چند اہم حقائق

    دو ہزار انیس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں شکست دی، انگلینڈ پہلی بار فاتح بنا۔

    نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتح ہے، کیویز نے یہ فتح بھارت کو ہراکر حاصل کی۔

    کیویز نے کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیلا۔

    انگلینڈ آج کا میچ جیت کر تیسری بار ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جانےکی کوشش کرےگا، 2010 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوشکست دے کرپہلی بار ٹائٹل اپنےنام کیا تھا، 2016 میں انگلش ٹیم بدقسمت رہی جب وہ ویسٹ انڈیزسےفائنل آخری اوور میں ہاری۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور اکیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگئے، انگلش ٹیم تیرہ اور کیویز سات میں کامیابی ملی۔

  • آصف علی پر قسمت مہربان، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    آصف علی پر قسمت مہربان، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے آئی سی سی کے پلئیر آف دی منتھ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر کے لئے پلئیر آف دی منتھ کے خوش نصیب کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے، پلئیر آف دی منتھ کی نامزدگی میں آصف علی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈویزے شامل تھے۔

    تاہم آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو شکست دیتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیر آف دی منتھ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لوئر آرڈر پر بلے بازی کرنے والے آصف علی کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر برق رفتار 27 رنز اور افغانستان کے خلاف 19 ویں اوور میں چار چھکوں کی شاندار کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز ے نے اپنی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کےباعث ان کی نامزدگی عمل میں لائی گئی تھی۔

    آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو بھی شامل کیا گیا ہے، شکیب الحسن نے گو کہ انجری کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہوئے تھے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے ویور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق ایونٹ براڈ کاسٹرز نےدعویٰ کیا ہےکہ چوبیس اکتوبر کو دبئی میں ہونے والا پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی کا اب تک سب سےزیادہ دیکھنے والا میچ بن گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کو اب تک ایک سوسرسٹھ ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت ویسٹ انڈیز کا دوہزار سولہ میں ہونے والا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا جانے واالا میچ تھا، اس میچ کوایک سوچھتیس ملین افراد نےدیکھاتھا۔

    ایونٹ براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ویور شپ غیر معمولی رہی۔

    براڈ کاسٹر کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے۔

    واضح ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنایا تھا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح نے دنیا بھر کے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی، دنیا بھر کا میڈیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مدح سرائی کرنے لگا۔

    برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا او ترکی سمیت دیگر ممالک کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھے۔

    آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک ملا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ پاکستان نے دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔

    اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورتحال بدل ڈالی، ترکش میڈیا نے بھی بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا تھا۔

  • "حسن علی میچ ونر، ڈراپ کرنےکا بھی نہیں سوچ سکتا”

    "حسن علی میچ ونر، ڈراپ کرنےکا بھی نہیں سوچ سکتا”

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کو ‘ میچ ونر ‘ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کا سوچ بھی ہ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے ویڈیو کانفرنس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے ٹیم نے اچھا کھیلاہے، محنت کا نتیجہ مل رہا ہے۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ دبئی میں پاور پلے کے اوورز میں 35سے40رنزبنتےہیں، اس دوران کوشش رہی کہ کوئی وکٹ نہ گرے تاکہ بڑے اسکور تک جاسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

    فخر زمان کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 8 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی والے ہیں، کسی بھی میچ میں 11کے11 لڑکے پرفارم نہیں کرسکتے، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جو میچ ختم کرسکتا ہے، ورلڈہ ٹی ٹوئنٹی میں دیکھ لیں کہ ہر میچ میں الگ الگ کھلاڑی مین آف دی میچ رہےہیں۔

    فاسٹ بولر حسن علی کے آؤٹ آف فارم ہونے پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ حسن علی میچ ونر اور بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، اسے ڈراپ کرنےکا بھی نہیں سوچ سکتا، یقین ہے کہ حسن سیمی فائنل میں اچھا کھیلےگا۔

    بابراعظم نے اپنی کپتانی سے متعلق بتایا کہ بطور کپتان جو ذمہ داری آئی تو اس کوپورا کرنےکی کوشش کی، ہر کھلاڑی کوساتھ لیکرچلتا ہوں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے جو کھلاڑی مجھےچاہیےتھے وہ ملے۔

  • پاکستان جانے میں تحفظات ہوسکتے ہیں، آسٹریلوی کپتان

    پاکستان جانے میں تحفظات ہوسکتے ہیں، آسٹریلوی کپتان

    سڈنی: پاکستان کے دورےکا اعلان ہوتے ہی آسٹریلیا کےکپتان کےخدشات شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو پاکستان جانے میں تحفظات ہوسکتے ہیں، اسی بنا پر آسٹریلوی ٹیم کمزور کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

    ٹم پین نے کہا کہ دورہ پاکستان سے متعلق کچھ کھلاڑیوں کو مزید معلومات درکار ہوں گی، ہم گفتگو کریں گے درست جوابات مل گئے تو بہترین ٹیم پاکستان جائیگی، تاہم پاکستان جانے کا فیصلہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوگا۔

    کینگروز قائد نے کہا کہ 2017 میں ورلڈ الیون کیساتھ پاکستان آیا تھا، مکمل سیکیورٹی دی گئی تھی جو زندگی میں نہیں دیکھی تھی، 5 کلو میٹر تک روڈ بند تھے، ہر کلومیٹر پر چیک پوائنٹس اور فضا میں ہیلی کاپٹر تھے، سیکیورٹی ضروری اور آرام دہ بھی تھی پر اس سےگھبراہٹ بھی ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    ٹم پین کا کہنا تھا کہ ہر چیز درست پائی تو پاکستان میں کھیل کے فروغ کاحصہ بننا چاہیں گے، اگر ‘پاکستان گیا تو اچھا ہو گا’ نہیں تو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا، ابھی ہاں یا نہ کے بیچ نہیں رہوں گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، دورے میں 3
    ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ شامل ہیں، آسٹریلوی ٹیم سنہ 1998 کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کس ٹیم کی ‘جرسی’ بہترین؟

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی، کل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔

    آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی شائقین کرکٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے کرکٹ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے زریعے ایک بہترین تفریح فراہم کی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے انسٹا گرام پیج کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی گاہے بگاہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کے یادگار لمحات کو بروقت شیئر کرتے ہوئے خوب داد وصول کی۔

    اب آئی سی سی نے شائقین کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بہترین جرسی ( ٹی شرٹ) سے متعلق سوال کیا ہے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹ کئے جارہے اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں موجود ٹیموں کے چاہنے والے اپنی ٹیم کی جرسی کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

    تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پر جرسی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

    صارفین کے لئے چند ٹوئٹس گوش گزار کرتے ہیں۔

    https://twitter.com/FactFiction11/status/1457893527527043073?s=20

    کئی صارفین نے انڈیا ، افغانستان اور دیگر ٹیموں کی ٹی شرٹ کو بہترین قرار دیا تاہم گرین شرٹس بازی لے گئے

     

    https://twitter.com/iadnan344/status/1457892387737460739?s=20

  • ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان نے ٹاس جیت لیا

    ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان نے ٹاس جیت لیا

    ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ ٹو کے اہم ترین میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے بعد کمنٹیٹر نے افغان کپتان کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف آپ نے ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس پر افغان کپتان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ‘ڈیو فیکٹر’ کے باعث ایسا کیا مگر کامیابی نہ مل سکی۔

    محمد نبی نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے شرف الدین کی جگہ مجیب زردان کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔

    اس موقع پر کمنٹیٹر نے کہا کہ بھارت میں آپ کی جیت کی دعائیں ہورہی ہیں تو جواب میں محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرینگے بہترین کھیل پیش کریں۔

    نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی شائقین اور کھلاڑی اب سیمی فائنل میں جانے کیلئے افغانستان کی جیت کی دعا کررہے ہیں ، نیوزی لینڈ میچ جیت کر ایک تیر سےدو نشانےلگاسکتا ہے اور بھارت اور افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سفر تمام کرسکتا ہے۔

    اگر افغانستان آج اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رن ریٹ پر دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ بھارت اورنمیبیا کےمیچ کےبعد پیر کوہوگا، مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ بھارت نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔

  • بھارت کی قسمت کا فیصلہ ‘افغانستان’ کے ہاتھ میں، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    بھارت کی قسمت کا فیصلہ ‘افغانستان’ کے ہاتھ میں، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

    دبئی: بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں قسمت کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھ میں آگیا، سوشل میڈیا پر مزے مزے کی میمز اور تصاویر نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کامیچ اوربھی دلچسپ بنادیا۔

    گروپ ٹو کے اہم ترین میچ پر بھارت کے مندروں میں افغانستان کی جیت کیلئے خصوصی پوجا کی جارہی ہے تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مزے مزے کے تبصرے ہونے لگے ہیں۔

    کسی صارف نے تصویر ڈالی تو کسی نے لکھا کہ افغانستان نےکیویز کوہرادیا توبلینک چیک تیارہے۔

    ایک تصویرمیں بھارتی کرکٹرزافغان کپتان محمدنبی اور راشد خان کومیچ کیلئے تیارکرتےدکھائی دےرہےہیں

    https://twitter.com/Fallen_x_King/status/1456868155549159424?s=20

    متعدد صارفین نے افغانستان اور بھارت کی جرسی میں امیتابھ اوردھرمیندر کی دوستی والی تصویربھی پوسٹ کی۔

    سوشل میڈیا پر مزے مزے کی میمز اور تصاویر نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کامیچ اور بھی دلچسپ بنادیا ہے۔

    https://twitter.com/faizy930/status/1457250120777490436?s=20

    https://twitter.com/ishreeswami/status/1457236117590183937?s=20