Tag: sports news

  • پاک، ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ مینجمنٹ پریشان

    پاک، ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: ٹیم کی کمان کون سنبھالے گا؟ مینجمنٹ پریشان

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے سیریز میں دو روز باقی ہے مگر مینجمنٹ تاحال کپتان کا فیصلہ نہ کرسکی۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف قیادت کون کرے گا ؟ویمنز ٹیم مینجمنٹ کے لئے مشکل آن پڑی،  ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان سمیت 5 کھلاڑی کرونا مثبت آنے پر آئسولیشن میں ہیں، ان کا آئسولیشن کل ختم ہوگا، مگر بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں میچ کے لئے فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔

    نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق سینئر کھلاڑی ندا ڈار والد کے انتقال کے باعث سیریز سے دستبردار ہوچکی ہیں ، ٹیم میں موجود سدرا نواز اور عالیہ ریاض کے درمیان کپتانی کیلئے مقابلہ ہے۔

    ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کپتان جویریہ خان فٹ نہ ہوئیں تو کپتانی کسی دوسرے کھلاڑی کو سونپی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: تماشائیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائےگا۔

    مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔

  • کے پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے

    کے پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے

    کراچی: کشمیرپریمئیر لیگ کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی دیکھنے کو ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ان دنوں پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں دئیے گئے چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔

    کے پی ایل کنٹریکٹ کے مطابق بیشتر کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی، بقیہ ادائیگی کا معاہدہ اگست میں دینے کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دئیے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے رقم لیگ انتظامیہ کو دی جاچکی ہے، اس کے باوجود کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوجانے سنگین غلطی ہے۔واضح رہے کہ کے پی ایل میں پاکستانی ٹاپ کرکٹرز سمیت100کھلاڑیوں نےحصہ لیا تھا۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کھیلنے والی ٹیموں میں باغ اسٹالینز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفر آباد لائنز، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز وارئیرز شامل تھیں۔

    راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ: گروپ 1 میں اگر مگر کا کھیل شروع

    ٹی20 ورلڈکپ: گروپ 1 میں اگر مگر کا کھیل شروع

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے پر گروپ 1 میں دلچسپ صورتحال ہے کیونکہ ابھی تک کوئی ٹیم بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی نہیں کرسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن اسے ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا 4 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ بھی 4 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    اگرچہ آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے لیکن ابھی اس گروپ سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

    آسٹریلیا اپنے آخری گروپ میچ ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ اپنے آخری میچ میں ٹورنامنٹ کے فیورٹ انگلینڈ سے نبردآزماہوگا، اگر یہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت لیتی ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم آگے جائے گی؟

    تو اس صورتحال میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات زیادہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے

    دوسری جانب اگر آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سے ہار جائے اور انگلینڈ جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر آسٹریلیا کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی ہوجائے گی، لیکن اگر جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا دے اور ویسٹ انڈیز بھی آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

    آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز سے جیت اور جنوبی افریقا کی انگلینڈ سے ہار کی صورت میں بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی، آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں پروٹیز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

    گروپ 1 سے سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنے پانچوں میچ کھیل چکی ہیں البتہ ویسٹ انڈیز کو اپنا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے اور اس میچ سے جنوبی افریقہ کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    پاکستان بھی گروپ 1 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلنا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ کی ٹیم ہوسکتی ہے۔

  • علیم ڈار کے دلکش اسٹروک کا آئی سی سی بھی معترف

    علیم ڈار کے دلکش اسٹروک کا آئی سی سی بھی معترف

    دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کے دلکش اسٹروک نے آئی سی سی کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار نے پچ پر کھڑے ہوکر ایک دلکش اسٹروک کھیلا، جس پر آئی سی سی نے لکھا کہ بہترین کوور ڈرائیو، خاص طور پر آخری والی۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری کوور ڈرائیو پاکستانی امپائر علیم ڈار کی ہے، ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بھارتی قائد ویرات کوہلی ، سابق کینگروز قائد رکی پونٹنگ سمیت کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کی کوور ڈرائیو کو ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک لگاتار 3 سال بہترین امپائرکا ایوارڈ جیتا۔

    اس کے علاوہ امپائر علیم ڈار نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 400 میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے، علیم ڈار 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے، 53 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی یہ اعدادوشمار مارچ دو ہزار اکیس کے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کمزور اسکاٹ لینڈ سے مدمقابل

    ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کمزور اسکاٹ لینڈ سے مدمقابل

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں آج بھی دو اہم میچز کھیلےجائیں گے، پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور نمیبیا ٹکرائیں گی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور نمیبیا کےدرمیان میچ شارجہ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب آج بقا کی جنگ لئے انڈین ٹیم دبئی میں نسبتا کمزور اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ کریگی، بھارت تین میچز کھیل چکا ، جس میں اسے ایک میں فتح ملی، آج کے میچ میں جیت کے بعد انڈیا ٹیم 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔

    بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ صورت حال

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے تاریخی ٹیسٹ میچ؛ آسٹریلیا نے فیصلہ سنا دیا

    نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔

    اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا۔

  • ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی، میچ کے بعد ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اعلان کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے ایسا بالکل بھی نہیں سوچا تھا، بطور کرکٹر ایسے ورلڈ کپ کی توقع نہیں تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی قابو کرلیا

    ڈی جے براوو نے کہا کہ میرا 18 سال پر محیط کرکٹ کیریئر بہترین رہا، اس میں اتار چڑھاو ضرور آئے اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میں اتنے عرصے تک کیریبین عوام کی نمائندگی کرنے کا بہت مشکور ہوں۔

    کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں ہم نے دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے، ہمارے دور کے تمام کرکٹرز نے ہر جگہ اپنا نام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شیئر کرینگے، انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میرے نزدیک سفید بال کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا مستقبل بہت روشن ہے۔

    براوو نے 2006 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا، آل راؤنڈر نے اب تک ویسٹ انڈیز کے لیے 90 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، انہوں نے 22.23 کی اوسط اور 115.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,245 رنز بنائے۔

    براوو نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں 78 وکٹیں حاصل کیں، ڈیتھ اوورز میں ان کی کارکردگی مثالی تھی، براوو کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2012 اور 2106 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا، پہلا ٹاکرا دبئی میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہورہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    کینگروز قائد ایرون فنچ نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آگر کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔Image

    بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکورنگ بورڈ پر ایک معقول ٹوٹل کی ضرورت ہے، یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے مشکل رہا، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق نہ کھیل سکے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں ہمیں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی

    کپتان محمداللہ نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے نسیم کی جگہ مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔Image

    واضح رہے کہ بنگال ٹائیگرز چار میچز میں شکست کے باعث ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کی گروپ ون سے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔

    آسٹریلیا کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ فتح کی صورت میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا کے ہم پلہ ہوجائے گی۔

  • آئی سی سی نے آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی

    آئی سی سی نے آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبر کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کی گرویدو ہوگئی اور انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لوئر آرڈر پر بلے بازی کرنے والے آصف علی کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر برق رفتار 27 رنز اور افغانستان کے خلاف 19 ویں اوور میں چار چھکوں کی شاندار کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو بھی شامل کیا گیا ہے، شکیب الحسن نے گو کہ انجری کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل وہ ٹورنامنٹ میں 121 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: کینگروز ‘زخمی بنگال ٹائیگرز’ پر جھپٹنے کو تیار

    آئی سی سی کے مطابق نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز ے نے اپنی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کےباعث ان کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پلیئر آف دی منتھ کا قرعہ کس کے نام نکلے گا؟ اس کا فیصلہ اگلے ہفتے کردیا جائے گا، ساتھ ہی آئی سی سی نے شائقین کرکٹ سے کہا کہ وہ اپنے بہترین کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 173 رنز کے تعاقب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔

    جارج منسے 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل لیسک کی 42 رنز کی اننگز بھی اسکاٹ لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    کائل کوئٹزر 17 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے، میتھیو کروس 27 رنز بنا کر ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے، رچی برینگٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

    گلین فلپس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان کین ولیم سن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بریڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو، وکٹیں حاصل کیں، مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ جوش ڈیوی کی جگہ الاسدیر ایوان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کائل کوٹزر بھی بطور کپتان ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    کیویز کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت کے خلاف فائنل الیون کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور افغانستان آج آمنے سامنے

    نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انڈیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ کو افغانستان نے با آسانی زیر کیا تھا۔

    گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ، جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔

    اسکاٹ لینڈ سپر مرحلے میں شامل ہونے کے باوجود ابھی تک فتح سے محروم ہے، ٹیم نے دو میچز کھیلےہیں، دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کو ابھی پاکستان، انڈیا سے میچز کھیلنے ہیں۔

  • پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: تماشائیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز: تماشائیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی: پاکستان میں بھی شائقین بالآخر انٹرنیشنل میچ کا لائیو ایکشن اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گے،این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے، این سی او سی نے اس معاملے پر پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

    کرونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی تماشائی لائیو ایکشن کیلئے اسٹیڈیم جائیں گے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئےٹکٹ فروخت ہوئےلیکن میچ نہ ہوسکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’انوشکا شرما‘ کی بیٹنگ کے چرچے، میمز بن گئیں

    مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔

    مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارنے کے بعد 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی، پریکٹس سے قبل ٹیم کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جمخانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔