Tag: sports news

  • ٹی 20 میں شاندار کارکردگی، بابر اعظم چھا گئے

    ٹی 20 میں شاندار کارکردگی، بابر اعظم چھا گئے

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ باز بلے باز بابراعظم ایک بار پھر نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر پھر قبضہ جمایا۔

    انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے، کینگروز قائد ایرون فنچ تیسرے جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ویننڈو ڈی سلوا اپنے کیریئر میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر آئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے تبریز شمسی سے یہ جگہ چھینی، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید جبکہ افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

    آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں 13 واں نمبر جبکہ حارث رؤف 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈی رینکنگ میں بھی بابر اعظم نمبرون پوزیشن پر موجود ہے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں، بابر کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے بحث چھیڑ دی

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے بحث چھیڑ دی

    کرکٹ سے متعلق بے شمار دلچسپ اور اہم وقعات دیکھنے اور پڑھنے ملتے رہتے ہیں ، جن میں سے بعض تو ایسے ہیں جنہیں پڑھ کر یا دیکھ کر آپ قہقے لگانا شروع ہوجاتے ہیں۔

    اب چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے تو اس طرح کے واقعات فوری طور پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، ایسا ہی واقعہ صارفین کے پیش نظر کیا جارہا ہے اور ان سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیچ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونا چاہئے یا نہیں۔

    اے بی سی اسپورٹس کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ویمن ٹیم کا ایک مقابلہ ہے۔

    کینڈین اننگز کی پہلی گیند پر ہی ٹیم اوپنر دیویا سکسینہ نے غلط شارٹ کھیلا ان کے بلے سے لگی گیند کچھ دیر ہوا میں رہی اسی اثنا میں فیلڈر کیچ کی غرض سے آگی بڑھی تو بلے باز اس کے درمیان میں آگئی جس کے باعث کیچ نہ تھاما جاسکا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیلڈر نے امپائر سے اس پر احتجاج بھی کیا اور کھلاڑی کو آؤٹ دینے کا مطالبہ کیا تاہم حیرت انگیز طور پر فیلڈ امپائر نے اسے مسترد کردیا اور کھلاڑی کو بلے بازی جاری رکھنے کی ہدایت کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا کی جانب سے دیا گیا 85 رنز کے ٹارگٹ میں سے 40 رنز دیویا سکسینہ نے بناڈالے۔

    کینڈین اوپنر کے اس طرز عمل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کی اکثریت نے اسے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور ساتھ ہی امپائر کے روئیے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی، بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی، بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی سے عبرتناک شکست پر بھارت فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کرونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے جبکہ مسلسل سفر نے بھی کارکردگی پر اثر ڈالا ہے۔

    ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ختم ہونے والے آئی پی ایل کے میچز کے باعث تھکاوٹ سے متعلق ایک سوال پر جسپریت بمراہ نے کہا کہ’ بالکل کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ چھ ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں‘۔جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم لوگ کبھی کبھار ‘گم دماغ’ سے کھیل رہے ہوتے ہیں، لیکن جب آپ فیلڈ میں ہوتے ہیں تو آپ ایسی باتوں کے بارے میں نہیں سوچتے، یقیناً گھر سے باہر رہنا اور طویل مدت کے لیے خاندان سے دور رہنا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: محمدشامی کی حمایت: کوہلی کو شیرخوار بیٹی کے ریپ اور قتل کی دھمکی

    بھارت فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہےواضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کھاچکا ہے، جس کے بعد وہ گروپ ٹو میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے، بھارتی ٹیم کے لیے مشکل یہ ہے کہ اگلے تینوں میچوں میں کامیابی بھی اس کے لئے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے ناکافی ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز سے مسلسل سفر میں ہیں، ستمبر میں کرونا وائرس سے متاثرہ آئی پی ایل کے میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے، اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • گرین شرٹس پہلی بار ٹی 20 میں  نمیبیا سے مدمقابل

    گرین شرٹس پہلی بار ٹی 20 میں نمیبیا سے مدمقابل

    دبئی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپناچوتھا میچ آج نمیبیا کےخلاف کھیلےگا، فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر وہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم میں اہم تبدیلی متوقع ‏

    جنوبی افریقا نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیز چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان بمقابلہ نمیبیا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دوسرے میچ میں قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی ٹیم نمبیا کیخلاف پہلی بار ٹی20میچ کھیلےگی۔

    مسلسل تین کامیابیوں کےبعدکھلاڑیوں کےحوصلےبلند اور نظریں سیمی فائنل تک رسائی پر مرکوز ہیں، قومی ٹیم نمیبیا کو ہرانے کی صورت میں سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرجائے گی۔

    بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً کمزور ٹیم نمیبیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی ‏متوقع ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر محمد نواز کو آزمایا جا سکتا ہے، حسن علی کے لیے فی الحال میگا ‏ایونٹ کچھ خاص نہیں رہا اور وہ توقعات کے برعکس خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

  • شاہین نے آفریدی کا جرسی نمبر کیوں لیا؟ جانئے دلچسپ کہانی

    شاہین نے آفریدی کا جرسی نمبر کیوں لیا؟ جانئے دلچسپ کہانی

    آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کرکٹرز کی شرٹ کے پیچھے نام کے ساتھ ہندسے بھی موجود ہوتے ہیں جو ذہنوں میں سوال بھی پیدا کرتے ہیں کہ آخر اُن ہندسوں کا مقصد اور مطلب ہوتا ہے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کھلاڑیوں کی شرٹس کے پیچھے نمبرز کی کہانی کا راز کیا ہے؟۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، فخر زمان، شاہین آفریدی، آصف علی اور شاداب خان نے اپنے ٹی شرٹ نمبرز کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

    بابراعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی ٹی شرٹ کے نمبر سے متعلق بتایا کہ میری شرٹ نمبر 56 کے پیچھے کوئی راز نہیں، مجھے پہلے جرسی نمبر 33 الاٹ کیا گیا، بعد ازاں 56 دیا گیا تو میں نے رکھ لیا۔

    بابراعظم نے بتایا کہ پہلے اس نمبر کی زیادہ اہمیت نہیں تھی لیکن اب یہ میرے کرکٹ کے ہم سفر ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اسی نمبر کے مطابق اسکور کروں، اسی نمبر کے تعلق کی بنیاد پر ایک برانڈ بھی متعارف کرانے جارہا ہوں۔

    محمد رضوان

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جرسی پر کندہ 16 نمبر سے متعلق انکشاف کیا کہ جب ہارڈ بال کھیلنے کے لئے گیا تو اپنی پہلی اننگز میں 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا، اب یہ نمبر میرے لئے لکی بن چکا ہے۔رضوان نے بتایا کہ میری تاریخ پیدائش میں بھی چھ آتا ہے، بیگم کی تاریخ پیدائش میں بھی 6 جبکہ دونوں بیٹیوں کی تاریخ پیدائش میں بھی 6 کا ہندسہ شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ 16 نمبر کا انتخاب کیا۔

    شاہین آفریدی

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے 10 نمبر کے ٹی شرٹ کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے شرٹ کا نمبر 40 تھا لیکن میں چاہتا تھا کہ 10 نمبر مجھے ملے کیوں کہ لالہ (شاہد آفریدی) یہ نمبر استعمال کرتے ہیں اور وہ بچپن سے میرے فیورٹ ہیں میری خواہش تھی کہ مجھے 10 نمبر ملے اور آفریدی نام اس پر لکھا ہو۔

    شاہین آفریدی نے بتایا کہ 2018 میں پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ 10 نمبر مجھے دیا جائے لیکن اس وقت شاہد آفریدی ریٹائر نہیں ہوئے تھے لیکن اب ورلڈ کپ کیلئے یہ مجھے مل گیا ہے اور شاہد آفریدی نے بھی کہا کہ اب شاہین یہ پہن سکتا ہے شکریہ لالہ۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ 10 نمبر کی جرسی پہن کر میدان میں جانا باعث فخر سمجھتا ہوں کیونکہ یہ لالہ کے بعد میری پہنچان بن گئی ہے۔

    فخر زمان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اپنی ٹی شرٹ سے متعلق بتایا کہ پہلے جب ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے تھے تو مختلف نمبر ملتے تھے،پھر جب پاکستان اے ٹیم میں آیا تو پوچھا گیا کہ آپ کو کون سا نمبر چاہیے؟ اس وقت مجھے 39نمبر کا آپشن دیا گیا اور میں نے یہ نمبر اس لئے لیا کیونکہ جب میں پاکستان نیوی میں گیا تو اس وقت میرے کمرے کا نمبر بھی 39تھا۔

    شاداب خان

    آل راؤنڈر شاداب خان نے بتایا کہ پہلے ان کا شرٹ نمبر 29 تھا لیکن اب انہوں نے 7 نمبر منتخب کیا ہے کیوں کہ یہ نمبر انہیں پسند ہے اور ان کی بیٹنگ پوزیشن بھی یہی ہے، شاداب کے مطابق پہلے محمد سمیع یہ نمبر پہن کر کھیلتے تھے اور اب انہیں مل گیا ہے، 7 نمبر ملنے پر خوش ہوں۔

    شعیب ملک

    قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 18 ہے اور اس کے پیچھے کوئی خاص کہانی نہیں ہے ، شروع ہی سے انہیں یہ نمبر ملا ایک دو بار تبدیل ہوا لیکن اب 18 نمبر ہی کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔

    آصف علی

    حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مخالف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھانے والے پاور ہیٹر آصف علی نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 45 ہے جس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں، پی سی بی نے دیا تھا اب اس کے ساتھ ایک تعلق بن گیا ہے، آٹوگراف کے پیچھے 45 ضرور لکھتا ہوں۔

    حارث رؤف

    حارث رؤف نے 150 نمبر کے پیھچے کہانی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں پلیئرز ڈیویلمپنٹ پروگرام(پی ڈی پی ) کے تحت سلیکٹ ہوا تھا تو اس وقت میں نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی جس کی وجہ سے میں سلیکٹ ہوا تھا، زیادہ تر لڑکے مجھے 150 ہی کہتے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں 97 نمبر دیا ہے لیکن انہوں نے 150 نمبر کی درخواست کی تھی کیوں کہ پی ایس ایل میں بھی میرا نمبر 150 ہے۔

  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ: اصغر افغان نے وجہ بیان کردی

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ: اصغر افغان نے وجہ بیان کردی

    دبئی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے چھلک پڑے۔

    ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے میچ میں شکست پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

    سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے ریٹائر ہونا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکوں۔

    بہت لوگو ں نے مجھ سے اس وقت ریٹائرمنٹ پر سوالات کیے مگر میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا، چاہتا ہوں کہ نوجوان آگے آئیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی تھی، جس میں آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران افغان کرکٹر کو گارڈ آف آنر دیا گیا

    تینتیس سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے شکست کے 24گھنٹوں کے اندر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    اصغر افغان نے 114 ون ڈے، 75 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ 115 میچز میں افغانستان کی کپتانی کی ہے جب کہ اصغر افغان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی کپتانی میں افغانستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ جاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورت حال دیکھی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گروپ ون سے تمام ٹیموں نے تین تین میچز کھیل لئے، انگلینڈ تین فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقا کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

    گروپ ٹو میں پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اوروہ سیمی فائنل کے دروازے پردستک دے چکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بقا کی جنگ: آج نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

    افغانستان دوسرے اور نمیبیا تیسرے نمبر پر موجود ہے،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا دوسرا اہم میچ کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ گروپ ون کی ٹاپ ٹیم گروپ ٹو کی رنر ٹیم سےکھیلےگی جبکہ گروپ ٹو کی ٹاپ ٹیم گروپ ون کی رنر سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • بقا کی جنگ: آج نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

    بقا کی جنگ: آج نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی، دونوں ٹیمیں اپنے پہلےمیچ میں پاکستان سےشکست کھاچکی۔

    پاکستان سے کیا ہارے؟ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لالے پڑگئے، پہلے میچ میں پاکستان سےشکست کھانے والی نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

    آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک افغان میچ: آئی سی سی نے معذرت کرلی

    دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم پر شام سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا کیونکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے اب تک پاکستان کے خلاف ہی میچ کھیلے ہیں جس میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑ اہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے

    دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دونوں نے 8-8 اپنے نام کررکھے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔

    انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

    نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ سے قبل گروپ ٹو کا ہی اہم ترین میچ افغانستان اور نمیبیا کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں گی۔

    افغانستان اور نمیبیا نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • ‘ شاندار فتح کی خوشی میں رات بھر سو نہ سکا ‘

    ‘ شاندار فتح کی خوشی میں رات بھر سو نہ سکا ‘

    کراچی: افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی نیندیں اڑادیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ
    قومی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح کی خوشی میں رات بھر سو نہ سکا۔

    اے اسپورٹس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پینل میں شامل قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی کو مسلسل موقع دینا اچھی بات تھی۔

    سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آصف علی اپناجارحانہ کھیل کھیل کر انجوائےکرتا ہے، وہ بہت خطرناک بیٹسمین ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاکستان کو کم نہ سمجھو، شعیب اختر

    پینل میں شامل وہاب ریاض نے کہا کہ آصف علی کو بولنگ کرنا کسی بولر کیلئے مشکل ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اے اسپورٹس کے پینل میں نامور سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، سابق کپتان مصباح الحق اور فاسٹ بولر وہاب ریاض شامل ہیں۔

    وسیم اکرم اور وقار یونس ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران اپنے جاندار تجزیے پیش کرتے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتے ہیں۔

  • آصف علی کے ایک اوور میں چار چھکے، اس سے قبل یہ کب ہوا تھا؟

    آصف علی کے ایک اوور میں چار چھکے، اس سے قبل یہ کب ہوا تھا؟

    دبئی: پاکستان کے فنشر کہلانے والے آصف علی نے سات گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا، اس ناقابل یقین بلے ‏بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہوا ہے، اس سے قبل سال دو ہزار سولہ کے فائنل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا جب ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویت نے بین اسٹوکس کو چار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔

    آصف علی کی تاریخی اننگز پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دونوں ویڈیوز کا کولاج بناکر شائقین کرکٹ سے سوال کیا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اوور میں میچ جیتنے کے لیے چار چھکے؟ ہم نے اسے پہلے کہاں دیکھا ہے؟۔

    آئی سی سی کی اس پوسٹ کو 15 ہزار سے لائکس مل چکے جبکہ سینکڑوں کمنٹس بھی آچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ جارح مزاج بیٹر نے ایک اوور میں 4 چھکے لگا کر افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی تھی، اسی فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔