Tag: sports news

  • ریٹائرمنٹ کے بعد مورگن کو نئی نوکری مل گئی

    ریٹائرمنٹ کے بعد مورگن کو نئی نوکری مل گئی

    لندن: گذشتہ روز تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سابق انگلش کرکٹر ایون مورگن کو نئی نوکری مل گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مورگن انڈیا انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینگے،بھارت دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے جبکہ تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اسی سیریز کے ساتھ ہی ایون مورگن اپنے کمنٹری کیریئر کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان کی حیثیت سے جانے والے مورگن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، وہ بھی ایسے وقت میں جب رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں، جس کی بنیادی وجہ مورگن طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہونا بتایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

    یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

    آئی سی سی رینکنگ: کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آؤٹ آف فارم بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر بجلی گرادی۔

    بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوہلی گذشتہ دو سال کے درمیان کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری اسکور نہ کرسکے ہیں۔

    چند روز قبل ہی بھارتی لیگ بھی اختتام پزیر ہوئی یہاں بھی ویرات کوہلی اپنی فارم حاصل کرنے میں ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ وہ عالمی رینکنگ میں مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے، آج ہی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی جس نے تو سابق بھارتی کپتان پر جیسے بجلی گرادی۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹر امام الحق نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین کر انہیں نمبر تین پر دھکیل دیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر بادشاہت برقرار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور امام الحق نے تاریخ بناڈالی

    کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق سابق انڈین کپتان ویرات کوہلی کم وبیش سات سال بعد نمبر تین کی پوزیشن پر گئے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں وہ اس پوزیشن پر موجود تھے۔

    سال دو ہزار سترہ سے لیکر 2020 تک ویرات کوہلی کی کارکردگی شاندار رہی اور وہ مسلسل نمبر ون پوزیشن پر قابض رہے، سال 2021 میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی جس کے باعث وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

    یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں آرام کی غرض کے نتیجے میں بھارتی ٹیم میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ تجربہ کار بیٹر روہت شرما بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

  • شاہنواز ڈاہانی کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی

    شاہنواز ڈاہانی کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی

    پاکستان کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر کا قومی ٹیم کی جانب سے ون ڈے میچز میں ڈبیبو کرنے کا خواب بالاآخر پورا ہوا، گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاہنواز ڈاہانی کو ون ڈے کیپ مل گئی۔

    شاہنواز ڈاہانی اس سیریز میں محمد حارث کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بنے، محمد حارث کی طرح شاہنواز ڈاہانی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دریافت ہیں۔ جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

    https://twitter.com/SaifSamejo/status/1536230762411741184?s=20&t=RiFRi5wYHwGD-xvu8eQ75Q

    ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اس سے قبل صرف دو ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے صرف دو وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں ڈاہانی 22 میچز کھیل کر 37 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

    شاہنواز دہانی اپنے منفرد جشن کے باعث کافی مقبول ہیں، وکٹ لینے کے بعد تماشائیوں کے پاس بھاگ کر جانا ہو یہ اپنے ساتھی کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ڈانس ہو، ڈاہانی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    شاہنواز ڈاہانی کے ڈیبیو کرنے پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے،محمد عرفان کہتے ہیں ’امید کرتے ہیں یہ اچھا کریں گے کیونکہ یہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔‘

    سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر خان نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’شاہنواز کو ون ڈے میں ڈیبیو کرنے پر بہت مبارک باد ہو۔ اللہ انھیں مزید کامیابیاں دے۔‘

    ایک صارف نے کہا کہ ’بالآخر ٹاپ گن مین فیلڈ میں۔

  • دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز  اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم

    دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، شاہینوں نے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے اور مہمان ٹیم کی کم بیک پر نظریں مرکوز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج دوسرے ایک روزہ میچ میں مد مقابل ہونگی، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔

    بابرالیون دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم ہے جبکہ مہمان ٹیم نے بھی کم بیک کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’بابر اعظم آپ کہہ رہے تھے میں ’بوڑھا‘ ہوگیا ہوں

    میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائنگ کے قریب آجائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی تیسرے نمبر پر قابض ہوجائے گی۔

  • "رمیز راجہ کو کام کرنے دیا جائے”

    "رمیز راجہ کو کام کرنے دیا جائے”

    سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے رمیز راجہ کے کام جاری رکھنے سے متعلق سفارش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بطور چئیرمین پی سی بی وہ درست راستے پر ہیں انہیں وقت دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا درست راستے پر کام کر رہے ہیں، انہیں کام کرنے کے لیے وقت دیں۔

    توقیر ضیاء نے کہا کہ میں نے بھی اخبار میں یہ خبر پڑی تھی کہ میں نے رمیز راجا کے لیے کسی سے دو ہفتوں کے لیے مزید کام کرنے دینے کی سفارش کی ہے، میں ایسی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں نے کسی سے سفارش کرنا ہوتی تو تین برسوں کے لیے کرتا اور میں نے سفارش کرنا کس سے تھی؟

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پیٹرن تو عمران خان تھے جو وزیر اعظم نہیں رہے اور میری کیا ویلیو ہے مجھے تو فوج اور کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 20 برس ہوچکے

    سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو بھی تین برس مکمل کرنے چاہیئے تھے کیونکہ ہر بورڈ کا سربراہ کا اپنا ویژن ہوتا ہے، سب کو کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے، ہاں اگر خدانخواستہ کوئی چیئرمین ملک کی کرکٹ کا بیڑہ غرق کررہا ہو تو ضرور تبدیلی لانی چاہیئے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کا فتح کے بعد کھلاڑیوں کو پیغام

    توقیر ضیا نے کہا کہ پہلے شکایت یہ ہوتی تھی کہ چیئرمین کرکٹر نہیں، سیاسی تقرری ہوتی ہے، اب تو کرکٹر آیا ہے، رمیز راجا پاکستان کرکٹ کو جانتے ہیں، کپتان رہے ہوئے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کھیلے ہوئے ہیں انہیں علم ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو کیا موجودہ نظام کے ساتھ متوازی چلانا ہے یا نہیں، روزی روٹی دیکھنی ہے یا کرکٹ کو دیکھنا ہے، لیکن پہلے ڈیپارٹمنٹس کو تو پوچھیں کہ آیا انہوں نے ٹیمیں رکھنی بھی ہیں یا نہیں؟

    انہوں نے کہا کہ رمیز جانتے ہیں کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو کیسے اوپر لے کر جانا ہے، مجھے امید ہے کہ رمیز راجا کے ہوتے ہوئے اکیڈمیز کی سطح پر اچھا کام ہوگا۔

  • شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کا فتح کے بعد کھلاڑیوں کو پیغام

    شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کا فتح کے بعد کھلاڑیوں کو پیغام

    کراچی: قوم ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے پہلے ون ڈے میچ میں فتح پر کھلاڑیوں کو شاباش دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز کا فتح گر آغاز بہترین ہے

    بوم بوم آفریدی نے بابراعظم کو کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپتان کی سینچری نے فتح کی بنیاد رکھی جبکہ محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

    سابق کپتان نے ٹیم اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکوں کا کھیل شاندار رہا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی، کپتان بابراعظم نے مسلسل تیسری سینچری اسکور کی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا۔

    اسی اعزاز کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑدیا، بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، کتنے فاسٹ بولرز شامل کرلئے گئے؟

    ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، کتنے فاسٹ بولرز شامل کرلئے گئے؟

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز،دو وکٹ کیپرز،تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پانچ فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے، سیریز ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کاحصہ ہیں، تربیتی کیمپ کے لیےقومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرےگا۔

    قومی اسکواڈ

    بابراعظم(کپتان) ، نائب کپتان شاداب خان ، محمدرضوان، عبداللہ شفیق،فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق، خوشدل شاہ، محمدحارث ،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز ڈاہانی اور زاہدمحمود بھی اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔

  • سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز: قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز: قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: سری لنکا کےخلاف وائٹ بال سیریز کے لیےقومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سیریز میں شامل 3ٹی20 انٹرنیشنل میچز 24، 26اور 28مئی کو کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے گل فیروزہ اور لاہور سے صدف شمس کو پندرہ رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ اور لیگ اسپنر طوبی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز باالترتیب چوبیس، چھبیس اور اٹھائیس مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون کو ہوگا، دوسرا ون ڈے تین جون جبکہ پانچ جون کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

    ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ
    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن۔

    ون ڈےانٹرنیشنل اسکواڈ
    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

  • والدہ کے ساتھ یہ کس معروف کرکٹر کی تصویر ہے؟

    والدہ کے ساتھ یہ کس معروف کرکٹر کی تصویر ہے؟

    سوشل میڈیا سائٹس ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئے نظر آتے ہیں اور بچپن کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتے ہیں جو شائقین کی توجہ کا بھی مرکز بنتے ہیں۔

    تاہم ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر کرکٹر وہاب ریاض سب پر بازی لے گئے، انسٹاگرام پر کرکٹر نے والدہ کے ہمراہ جوانی اور بچپن کی دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔

    بچپن کی تصویر میں وہاب ریاض کو والدہ کے گلے میں ہاتھ ڈالے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ جوانی کی تصویر میں کرکٹر نے اپنی والدہ کو سینے سے لگارکھا ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے وہاب ریاض نے موقع کی مناسبت سے تمام ماؤں کیلئے دعائیہ کلمات لکھے۔

    انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ پاک تمام مضبوط اور خوبصورت ماؤں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں۔

     

  • چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار ‘آمرانہ قرار’

    چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار ‘آمرانہ قرار’

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کہتے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی سے پی سی بی کا چیئرمین بھی تبدیل ہوجاتا ہے، سلیکشن کا یہ طریقہ کار آمرانہ ہے جمہوری نہیں۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار ہی درست نہیں ہے کیونکہ پی سی بی میں سرپرست اعلی کی مرضی چلتی ہے، حکومت کی تبدیلی سے پی سی بی کا چیئرمین بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

    ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پہلے آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق چیف پیٹرن کو دو یا تین افراد کو نامزد کرنا ہوتا ہے جن میں سے کسی ایک کو قابلیت کی بنیاد پر بورڈ آف گورنرز منتخب کرتا ہے، پہلے ریجن کے نمائندے باری باری سے 2،دو سال کیلیے بورڈ آف گورنرز میں آتے تھے لیکن اب تو تمام ہی نامزد ہوتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعے پر شاہین نے کیا کہا؟

    سابق وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ذکا اشرف نے کہا کہ عمران خان تو اپنے دور کے بڑے کرکٹر رہے ہیں مگر انہوں نے بھی کھیل کے معاملات میں مایوس کیا۔

    سابق سربراہ نے کہا کہ میرے دور میں بورڈ میں دو سے پانچ لاکھ روپے کمانے والے بورڈ ملازمین کی تنخواہیں تو اب 15لاکھ تک پہنچ گئی ہیں، مگر دوسری جانب پچاس ہزار سے لاکھ روپے تک کمانے والے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیں۔

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کو فارغ کرکے کرکٹرز کو بے روزگار کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا کیونکہ اس اقدام سے کئی کھلاڑی رکشہ چلاکر یا دیگر ذرائع سے روزی روٹی کمانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔